Tuesday, 29 September 2026

سیرتِ نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام

📜*{ سیرتِ نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام*}

`پوسٹ 1`

(ابتدائیہ)
ماہ ربیع الاول کی آمد سے ہر مسلمان کو آقائے دو جہاں محبوب کبریاء ﷺ کی ولادت باسعادت یاد آجاتی ہے، جمال محمدی، نور مصطفوی، سیرت سرور کونین ﷺ سے واقف ہونے کی تمنا ہر ادنی سے ادنی امتی کے دل کی آرزو ہے، روئے زمین پر حضور اکرم ﷺ سے بڑھ کر کوئی محبوب نہ دیکھا گیا اور نہ دیکھا جائے گا، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ ﷺ کے اخلاق و عادات، خصائل و شمائل، سیرت و صورت، حسن و جمال کو محفوظ کرکے امت تک پہنچایا۔
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب "جامع ترمذی" کے آخر میں ایک رسالہ "شمائل ترمذی" کا بھی تصنیف فرمایا ہے جس میں حضور اکرم ﷺ کی مسنون اداؤں کو چھپن (56) ابواب میں جمع فرمایا ہے، اس رسالہ کی مختلف شروحات لکھی گئی ہیں، اردو میں اس کی عمدہ تشریح حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے "خصائل نبوی" کے نام سے مرتب فرمائی جو کہ محبوبانہ انداز اور محدثانہ شان میں شمائل نبوی کی اہم خدمت ہے، حضرت واصف منظور صاحب نور اللہ مرقدہ بھی اس کتاب سے درس دیتے اور مزید اسوہ نبوی کے پہلو کو اجاگر فرماتے تھے، الحمد للہ! اللہ تعالی کی توفیق سے راقم نے "واصف الخصائل فی شرح الشمائل المعروف شمائل نبوی" ان دروس کے خلاصہ کو مرتب کیا ، جس میں بہت سے شمائل نبوی کے پہلو کو جمع کردیا، اسی کتاب سے اس ماہ مبارک کی مناسبت سے چند اہم موضوعات کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے اور سیرت نبویہ کے حقیقی مقصد یعنی عملی زندگی میں اسوہ حسنہ کے خوبصورت رنگ کو بھرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔(✍: سفیان بلند)

اس مبارک سلسلہ کے موضوعات :
١- حضور اکرم ﷺ کا حلیہ مبارک
٢- حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت
٣- حضور اکرم ﷺ کا بالوں میں کنگھا کرنا، خضاب لگانا، سرمہ اور خوشبو استعمال فرمانا۔
٤- حضور اکرم ﷺ کا لباس، عمامہ، لنگی، موزہ اور جوتے
٥- حضور اکرم ﷺ کی انگوٹھی
٦- حضوراکرم ﷺ کی رفتار اور سواریاں
٧- حضور اکرم ﷺ کی نشست اور تکیہ
٨- حضور اکرم ﷺ کا کھانا تناول فرمانا
٩- حضور اکرم ﷺ کا پیالہ اور مشروبات
١٠- حضور اکرم ﷺ مختلف پھل تناول فرمانا اور آپ کی گفتگو اور مسکرانا، مزاح فرمانا
١١- حضور اکرمﷺ کا بستر اور سونا
١٢- حضور اکرم ﷺ کی گریہ و زاری اور گھر میں نوافل پڑھنا
١٣- حضور اکرم ﷺ کی حیاء اور پاکیزہ زندگی
١٤- حضور اکرم ﷺ کے اسمائے گرامی اور القابات قرآنی
یہ چودہ اقساط کا دائرہ مل کر بدر منیر بن جائے گا جو ہر عاشق رسولﷺ کے لئے مینارہ نور ہے۔



*📜{ سیرتِ نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 2.*

`حضور اکرم ﷺ کا حلیہ مبارک`💫❣️✨

*حضور اکرم ﷺ کے جمال مبارک کی کماحقہ تعبیر کرنا ممکن نہیں، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اپنی ہمت اور وسعت کے جو کچھ ضبط فرمایا اس کا خلاصہ پیش ہے:*

*حضرت علی رضی اللہ عنہ جب حضور اکرم ﷺ کے حلیہ مبارک کا بیان فرماتے تو کہا کرتے تھے، کہ حضور ﷺ نہ زیادہ لمبے تھے، نہ زیادہ پستہ قد بلکہ میانہ قد لوگوں میں تھے، حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک نہ بالکل پیچدار تھے نہ بالکل سیدھے، بلکہ تھوڑی سی پیچیدگی لئے ہوئے تھے، نہ آپ ﷺ موٹے بدن کے تھے نہ گول چہرہ کے البتہ تھوڑی سی گولائی آپ کے چہرہ مبارک میں تھی (یعنی چہرہ انور نہ بالکل گول تھا نہ بالکل لمبا بلکہ دونوں کے درمیان تھا) حضور ﷺ کا رنگ سفید سرخی مائل تھا، حضور ﷺ کی مبارک آنکھیں نہایت سیاہ تھیں اور پلکیں دراز، بدن کے جوڑوں کی ہڈیاں موٹی تھیں (مثلا کہنیاں اور گھٹنے) اور ایسے ہی دونوں مونڈھوں کے درمیان کی جگہ بھی موٹی اور پُر گوشت تھی، آپ ﷺ کے بدن مبارک پر (معمولی طور سے زائد) بال نہیں تھے (یعنی بعض آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے بدن پر بال زیادہ ہو جاتے ہیں حضور اقدس ﷺ کے بدن مبارک پر خاص خاص حصوں کے علاوہ جیسے بازو پنڈلیاں وغیرہ ان کے علاوہ اور کہیں بال نہ تھے) آپ ﷺ کے سینہ مبارک سے ناف تک بالوں کی لکیر تھی، آپ ﷺ کے ہاتھ اور قدم مبارک پُر گوشت تھے، جب آپ ﷺ تشریف لے چلتے تو قدموں کو قوت سے اٹھاتے گویا کہ پستی کی طرف چل رہے ہیں، جب آپ کسی کی طرف توجہ فرماتے تو پورے بدن مبارک کے ساتھ توجہ فرماتے تھے (یعنی یہ کہ صرف گردن پھیر کر کسی کی طرف متوجہ نہیں ہوتے تھے، اس لئے کہ اس طرح دوسروں کے ساتھ لا پرواہی ظاہر ہوتی ہے اور بعض اوقات متکبرانہ حالت ہو جاتی ہے، بلکہ سینہ مبارک سمیت اس طرف رخ فرماتے ) آپ ﷺ کے دونوں مبارک شانوں کے درمیان مہر نبوت تھی، نبیوں کےآپ ﷺ ختم کرنے والے تھے، آپ ﷺ سب سے زیادہ سخی دل والے تھے اور سب سے زیادہ سچی زبان والے تھے، سب سے زیادہ نرم طبیعت والے تھے اور سب سے زیادہ شریف گھرانے والے تھے (غرض آپ ﷺ دل و زبان، طبیعت، خاندان اوصاف ذاتی اور نسبتی ہر چیز میں سب سے زیادہ افضل تھے) آپ ﷺ کو جو شخص یکایک دیکھتا مرعوب ہو جاتا تھا (یعنی آپ ﷺ کا وقار اس قدر زیادہ تھا کہ اول وہلہ میں دیکھنے والا رعب کی وجہ سے ہیبت میں آ جاتا تھا) اول تو جمال وخوبصورتی کے لئے بھی رعب ہوتا ہے شوق افزوں مانع عرض تمنا آداب حسن بارہا دل نے اٹھائے ایسی لذت کے مزے اس کے ساتھ جب کمالات کا اضافہ ہو تو پھر رعب کا کیا پوچھنا!! اس کے علاوہ حضور اکرم ﷺ کو جو مخصوص چیزیں عطا ہوئیں، ان میں رعب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا گیا اور جو شخص پہچان کر میل جول کرتا تھا وہ (آپ ﷺ کے اخلاق کریمہ واوصاف جمیلہ کا گھائل ہو کر) آپ ﷺ کو محبوب بنا لیتا تھا، آپ ﷺ کا حلیہ بیان کرنے والا صرف یہ کہہ سکتا ہے کہ میں نے حضور اکرم ﷺ جیسا باجمال و باکمال نہ حضور ﷺ سے پہلے دیکھا نہ بعد میں دیکھا۔ ( ﷺ )*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا قد مبارک`💫❣️✨
*نہ بہت لمبے نہ پستہ قد بلکہ درمیانہ اور معتدل قد مبارک تھا ، بالکل متوسط قد والے سے کسی قدر طویل تھا البتہ آپ کا معجزہ تھا کہ مجمع میں سب سے لمبے معلوم ہوتے تھے۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک اور بدن مبارک💫❣️✨`
*سر مبارک تناسب کے ساتھ بڑا تھا اور بدن مبارک پر سینہ سے ناف تک بالوں کی ایک لکیر تھی، اس لکیر کے علاوہ دونوں چھاتیاں اور پیٹ بالوں سے خالی تھا، البتہ دونوں بازو، کندھوں اور سینہ کے بالائی حصہ پر بال تھے، بدن مبارک ٹھوس تھا، لٹکا ہوا جسم نہ تھا، بدن کے اعضاء خوبصورت اور نورانی تھے۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک`💫❣️✨
*آپ کا رنگ نہایت چمکدار اور کھلتا ہوا تھا، چہرہ مبارک بالکل گول نہ تھا بلکہ تھوڑی سی گولائی تھی، چہرہ مبارک چودھویں کے چاند کی طرح چمکتا تھا، پیشانی مبارک کشادہ تھی، ڈاڑھی مبارک گنجان اور بھرپور تھی، دہن مبارک اعتدال کے ساتھ فراخ تھا، یہ فصیح و بلیغ فرد کی نشانی ہے۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ مبارک`💫❣️✨
*آنکھیں سیاہ تر، پلکیں دراز، آنکھوں کا شگاف تناسب کے ساتھ زیادہ تھا، سرخ دھاریاں بھی تھیں، جب کسی سے بات فرماتے تو بقدر ضرورت دیکھتے اور حیاء کی وجہ سے آنکھیں نیچی فرما لیتے۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک💫❣️✨`
*بال مبارک کسی قدر بل کھائے ہوئے تھے، اگر بالوں میں اتفاقاً مانگ نکل آتی تو مانگ رہنے دیتے ورنہ چھوڑ دیتے اور اگر نکالتے تو درمیان سے نکالتے۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بھوئیں مبارک`💫❣️✨
*بھوئیں گھنی لیکن باریک تھیں اور بالکل ملی ہوئی بھی نہ تھیں، دونوں ابرو کے درمیان ایک رگ تھی جو غصہ کے وقت ابھر جاتی تھی۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ناک مبارک`💫❣️✨
*تناسب کے ساتھ لمبی تھی جس پر نور چمکتا تھا، ابتداءً دیکھنے والا آپ کو بڑی ناک والا سمجھتا جو کہ نور و حسن کی وجہ سے محسوس ہوتا۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک اور گردن مبارک💫❣️✨`
*رخسار مبارک نرم اور ہموار تھے، اسی طرح گردن مبارک نرم اور چمکدار تھی۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دانت مبارک`💫❣️✨
*دندانِ مبارک باریک اور آبدار تھے، سامنے کے دو دانت مبارک یعنی ثنایا کے درمیان فاصلہ تھا۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک💫❣️✨`
*سینہ مبارک چوڑا تھا، دونوں کاندھوں کے درمیان نسبتاً زیادہ فاصلہ تھا، یہ سخاوت و شجاعت کی علامت ہے۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار مبارک`💫❣️✨
*تیز چلتے، جھک کر چلتے اور پیر اٹھاکر چلتے یعنی گھسٹتے ہوئے نہیں چلتے تھے، ذرا کشادہ قدم رکھتے ، چھوٹے چھوٹے قدم نہیں رکھتے تھے، چلتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ گویا پستی میں اتر رہے ہیں۔*

`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک اور پاؤں مبارک`💫❣️✨
*کشادہ اور گوشت سے بھری ہوئیں، یہ قوت و شجاعت کی علامت ہے، بازو مبارک بڑے اور ہتھیلیاں چوڑی تھیں، انگلیاں تناسب کے ساتھ بڑی تھیں، کلائیاں مبارک دراز تھیں، تلوے قدرے گہرے تھے۔*
 *الغرض حلیہ مبارک میں ہر ہر چیز کمال حسن کو پہنچی ہوئی تھی۔*




*{ سیرتِ نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 3.*

`حضور اکرمﷺ کا کنگھی فرمانا`💫❣️✨

*حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ اپنے سر مبارک پر اکثر تیل کا استعمال فرماتے تھے اور اپنی ڈاڑھی مبارک میں اکثر کنگھی کیا کرتے تھے اور اپنے سر مبارک پر ایک کپڑا ڈال لیا کرتے تھے جو تیل کے کثرت استعمال سے ایسا ہوتا تھا جیسے تیلی کا کپڑا ہو۔*
*حضور اکرم ﷺ اپنے وضو کرنے میں، کنگھی کرنے میں، جوتا پہننے میں (غرض ہر امر میں) دائیں کو مقدم رکھتے تھے، یعنی پہلے دائیں جانب کنگھا کرتے پھر بائیں جانب، کبھی خود کنگھی فرماتے اور کبھی ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کرواتے، یہ گھر کی معاشرت کا نمونہ ہے، آپ ﷺ سے مانگ نکالنا اور سدل کرنا یعنی بالوں کو پیچھے کرنا دونوں ثابت ہیں، مانگ نکالنے کو آخری عمل بتلایا گیا ہے۔(ملا علی قاری رحمہ اللہ)*

`تیل لگانے کا مسنون طریقہ`💫❣️✨
*آپ ﷺ ڈاڑھی کو کبھی پانی سے سنوارتے کبھی تیل سے، تیل لگانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ تیل بائیں ہاتھ میں رکھے، دائیں ہاتھ سے دونوں بھوؤں پر لگائے، آنکھوں اور سر پر لگائے، تیل کی ابتداء پیشانی سے کرے کہ اس سے سر کا درد دور ہوتا ہے، ایک روایت کے مطابق تیل لگاتے وقت بسم اللہ نہ پڑھنے پر ستر شیاطین ساتھ ہو جاتے ہیں۔*

`ڈاڑھی میں تیل لگانے کا مسنون طریقہ💫❣️✨`
*پہلے ریش میں لگائے پھر بقیہ ڈاڑھی میں دائیں بائیں کرکے لگائے، ڈاڑھی میں تیل لگانا اور کنگھی کرنا سنت ہے اور ایک مشت سے زائد ڈاڑھی کو طول و عرض سے کم کرنا بھی سنت ہے، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ سے بھی ایک مشت سے زائد ڈاڑھی کا کم کرنا منقول ہے، اسی طرح آپ ﷺ اپنی لبوں کو کتر لیتے تھے اور یہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی بھی سنت ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔(ترمذی)*

`کنگھی کا مسنون طریقہ`💫❣️✨
*پہلے دائیں جانب، پھر بائیں جانب کرے، تکبر کی نیت نہ ہو تو روزانہ کرے ورنہ ایک دن ناغہ کرے، صفائی ستھرائی کا اہتمام لازمی ہے، بالوں اور لباس کا پرا گندہ رکھنا تعلیمات نبوی کے خلاف ہے۔*

`حضور اکرم ﷺ کا خضاب لگانا`💫❣️✨
*حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو بالوں کو خضاب کیا ہوا دیکھا۔ آپ ﷺ سے خضاب لگانے اور نہ لگانے دونوں کی بابت روایات ہیں، خلاصہ یہ ہے آپ ﷺ ورس اور زعفران سے بالوں کو دھوتے تو اس کا کچھ اثر باقی رہ جاتا یا عطر و تیل کی وجہ سے خضاب والے معلوم ہوتے یا سر درد کی وجہ سے سر میں مہندی لگائی تو اس کو مجازاً خضاب کہ دیا گیا۔*
*بالوں کو کالا کرنا خواہ خضاب سے ہو یا کالی مہندی سے، مکروہ تحریمی ہے البتہ براؤن رنگ لگانا جائز ہے۔ (امداد الفتاوی)*

`حضور اکرم ﷺ کا سرمہ لگانا`💫❣️✨
*حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا کہ تمہارے سب سرموں میں سرمہ اثمد بہترین سرمہ ہے، آنکھ کو بھی روشنی پہنچاتا ہے اور پلکیں بھی اگاتا ہے۔*
*حضور اکرم ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے سونے کے وقت تین تین سلائی آنکھ میں ڈالا کرتے تھے۔*

`سرمہ لگانے کا مسنون طریقہ`💫❣️✨
*تین طریقے مسنون ہیں :*
*1- دونوں آنکھوں میں مشترکہ طور پر تین تین سلائی لگائے۔*
*2- پہلے دائیں آنکھ میں تین لگائے پھر بائیں آنکھ میں تین لگائے۔*
*3- دونوں آنکھوں میں الگ الگ دو دو لگائے اور پھر ایک سلائی دونوں آنکھوں میں مشترکہ لگائے۔*

*آپ ﷺ سفر و حضر میں پانچ چیزیں ساتھ رکھتے تھے : آئینہ، سرمہ دانی، کنگھی، تیل اور مسواک۔*

`حضور اکرم ﷺ کا خوشبو لگانا`💫❣️✨
*حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں نہیں لوٹانی چاہئیں : تکیہ، خوشبو اور دودھ، بعض روایات میں تیل کا بھی ذکر ہے۔*
*حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے جو بہترین خوشبو میسر آتی وہ میں حضور اکرم ﷺ کو لگاتی، یہاں تک کہ اس خوشبو کی چمک مجھ کو آپ ﷺ کے سر اور داڑھی میں نظر آتی۔ (بخاری ومسلم )*
 *آپ ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا کہ مردانہ خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو پھیلتی ہوئی ہو اور رنگ غیر محسوس ہو (جیسے کیوڑہ وغیرہ) اور زنانہ خوشبو وہ ہے جس کا رنگ غالب ہو اور خوشبو مغلوب (جیسے حنا، زعفران وغیرہ)*
*آپ ﷺ کے بدن مبارک سے خود خوشبو مہکتی تھی، آپ کے پسینہ مبارک کی خوشبو بھی ہر خوشبو سے زیادہ عمدہ تھی، آپ کے لعاب مبارک کی خوشبو مشک سے زیادہ تھی۔*

*عطریات میں آپ ﷺ کو عود قماری (ہندوستانی عود کی قسم) بہت پسند تھا، مشک و عنبر بھی استعمال فرمایا اور خالص عود کی دھونی اور عود بمعہ کافور کی دھونی بھی پسند فرمائی، آپ کے پاس عطر دان تھا جس سے خوشبو لگاتے تھے، اجتماعات، مجالس، تہجد، عیدین، احرام میں نیت سے قبل اور زوجین کی باہمی ملاقات کے وقت خوشبو لگانا سنت ہے اور عورت کے لئے ایام سے فراغت کے بعد خوشبو لگانا پسندیدہ ہے۔*


*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ .*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ.*❤️‍🩹

*السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*🫀



*{ سیرتِ نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 4.*

`حضور اکرمﷺ کی مہر نبوت💫❣️✨`

*حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت کو آپ ﷺ کے دونوں مونڈھوں کے درمیان دیکھا جو سرخ رسولی جیسی تھی اور مقدار میں کبوتر کے انڈے جیسی تھی۔*
*حضرت عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ مہر نبوت کیا چیز تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ چند بالوں کا مجموعہ تھا۔*

`مہر نبوت کی مشابہت`💫❣️✨
*روایات میں مختلف مشابہت مذکور ہیں :*
*کبوتری کے انڈے کے مثل، ابھرے ہوئے گوشت کی مثل، مٹھی کے ہم شکل، سیپ کے مثل، بندوق کی گولی کے مثل، مسہری کی گھنڈی کے مثل، نیزے کے خول کی مانند، ہر صحابی نے اپنے اپنے اعتبار سے بیان فرمایا۔ یہ حصہ ابھرا ہوا تھا اور اس جگہ بال تھے۔*
*اس پر محمد رسول اللہ اور سر فأنت منصور لکھا ہوا تھا (علی اختلاف الروایات) یہ پیدائشی مہر تھی، بعض کے مطابق شق صدر کے موقعہ پر فرشتوں نے لگائی تھی، اس سے ختم نبوت کی طرف اشارہ تھا، اس سے مشک کی خوشبو آتی تھی ممکن ہے کہ پورے معطر بدن کی خوشبو وہاں معلوم ہوتی ہو کیونکہ آپ ﷺ کا پسینہ مبارک خوشبو دار تھا تو وہاں پسینہ ہونے پر زیادہ خوشبو معلوم ہوتی ہو۔*

`حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک`💫❣️✨
*حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک نصف کانوں تک تھے۔*
*بال مبارک کی مختلف صورتیں مختلف احوال کے اعتبار سے ہوتی تھیں :*
*وفرہ ، لمہ ، جمہ (ان کو یاد کرنے کے لئے ہر ایک کا ابتدائی حرف ملالیں تو ولج بنتا ہے)*
 `وفرہ` : *وہ بال جو کانوں کی لو تک ہوں۔*
 `لمہ` : *وہ بال جو کانوں سے نیچے اور کندھوں سے اوپر ہوں۔*
 `جمہ` : *وہ بال جو کندھوں تک پہنچ جائیں۔*

*عام طور پر بال مبارک کانوں کی لو تک ہوتے اور جب چھوڑ دیتے تو گردن تک آجاتے، بال کی مسنون مقدار کانوں کی لو اور اس کے قریب ہے، کندھے کے نیچے آجانا خلاف سنت ہے، اگر بال مبارک بہت زیادہ لمبے ہو جاتے تب بھی کندھے تک ہوتے۔*
*بال مبارک میں بیس سے زیادہ سفید بال نہ تھے، صرف چار مواقع پر سر منڈوانے کا ذکر ملتا ہے :*
١- *حدیبیہ* ٢- *عمرة القضاء* ٣- *عمرہ جعرانہ* ٤- *حجة الوداع* 

*بال رکھنا سنت ہے اور سنت طریقے سے رکھے جائیں، نئے نئے فیشن کی طرح نہ رکھے، حدیث میں قزع کی ممانعت آئی ہے، قزع کا مفہوم یہ ہے کہ سر کے بعض بالوں کو مونڈا جائے اور بعض کو چھوڑ دیا جائے۔*

*زلفیں بڑا رہے، داڑھی رکھا رہے۔ افسوس یے سنت نہیں فیشن پر عمل ہے۔*
*نیت بدل کر دیکھو اللہ تمہاری زندگیاں بدل دیگا*



*{ سیرت نبویہ پر عمل؛ ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 5.*

`حضور اکرم ﷺ کا لباس مبارک`💫❣️✨

*حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ حضور اکرم ﷺ سب کپڑوں میں کرتے کو زیادہ پسند فرماتے تھے۔*
*آپ ﷺ کا کرتا سوت کا بنا ہوا تھا، جو زیادہ لمبا بھی نہ تھا اور اس کی آستین بھی زیادہ لمبی نہ تھی، ایک روایت میں ہے کہ کرتا مبارک ٹخنوں سے اونچا ہوتا تھا، علامہ شامی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ نصف پنڈلی تک ہونا چاہیئے، علامہ جزری رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ آستین پہونچے تک ہو، انگلیوں سے متجاوز نہ ہو۔*

`لباس نبوی کی کیفیت`💫❣️✨
*آپ ﷺ نے مختلف لباس استعمال فرمائے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں :*
*1- کرتا : سوتی کرتا پسندیدہ تھا اور مرض وفات میں بھی یہی زیب تن تھا۔*
*2- جبہ : تنگ آستین والا اونی جبہ تھا، آپ کے پاس شامی اور رومی جبہ بھی تھا، سفر میں استعمال فرماتے تھے، ریشمی جبہ بھی تھا جو دشمن سے مقابلہ کے وقت استعمال فرماتے۔*
*3- جوڑا : سرخ دھاری دار جوڑا تھا جو خاص مواقع مثلا جمعہ، عیدین اور استقبال وفود پر زیب تن فرماتے، عام حالات میں لباس سادہ ہوتا تھا۔*
*4- نمشین : چمڑے کا صدری نما لباس جو کہ ریشم اور سندس کی بنائی تھی، ریشم کو پٹی میں استعمال کیا تھا، پوری صدری ریشم کی نہ تھی کہ یہ ممنوع ہے۔*
*5- برنس : جبہ سے ملی ہوئی ٹوپی جو سردی میں استعمال ہوتی تھی۔* 

`حضور اکرم ﷺ کی مختلف چادریں💫❣️✨`
*یمنی چادر ، اونی چادر ، بالوں والی چادر ، دھاری دار چادر (خاص مواقع کے لئے) جھالر نما چادر ، شامی منقش چادر ، مخلوط ریشم کی چادر ، کالی چادر ، موٹے کنارے والی چادر ، زغفرانی چادر.*
*چادر بھی انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے، چادر کو مختلف کاموں میں استعمال کرنا مروی ہے مثلا تکیہ بنانا، چادر کے کنارے کو سر پر ڈالنا، چادر کو دائیں کندھے یا بائیں کندھے پر رکھنا اسلاف کا طریقہ ہے اور دونوں کندھوں پر دونوں کنارے ڈالنا ممنوع ہے۔*

 `چادر کی مسنون مقدار`💫❣️✨
*دو مقدار مسنون ہیں :*
*1- چار ہاتھ لمبائی، دو ہاتھ ایک بالشت چوڑائی*
*2- چھ ہاتھ لمبائی، تین ہاتھ چوڑائی*

 `حضور اکرم ﷺ کا عمامہ مبارک`💫❣️✨
*حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ فتح مکہ میں جب شہر میں داخل ہوئے تو حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ تھا۔*
*حضور اکرم ﷺ جب عمامہ باندھتے تو اس کے شملہ کو اپنے دونوں مونڈھوں کے درمیان یعنی پچھلی جانب ڈال لیتے تھے، آپ ﷺ اکثر کالا عمامہ باندھتے تھے کیونکہ آپ کثرت سے تیل لگاتے تھے تو کالے عمامے پر تیل کا اثر زیادہ ظاہر نہ ہوتا تھا۔*
*حضور اکرم ﷺ سفر میں سفید اور حضر میں سیاہ عمامہ باندھتے، البتہ سفر میں کالا عمامہ باندھنا بھی ثابت ہے، بعض علماء کے مطابق اگر عمامہ لباس کا حصہ ہے تو اس میں دوسرے الوان کی گنجائش ہے، ایک موقعہ پر حضور اکرم ﷺ زرد قمیض، زرد چادر اور زرد عمامہ میں ملبوس تھے البتہ کسی ایک رنگ کو شعار بنا لینا اور بقیہ ثابت من السنة کو ترک کرنا درست نہیں۔*
 
`حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ کی مقدار`💫❣️✨ 
*1- چھوٹا عمامہ : چھ ذراع کے بقدر۔*
*2- درمیانہ عمامہ : سات ذراع کے بقدر.*
*3- بڑا عمامہ : بارہ ذراع کے بقدر.*

*عمامہ شملہ اور بغیر شملہ دونوں صورتوں میں باندھنا ثابت ہے اور شملہ کی مقدار کم از کم چار انگلی کے برابر ہو اور زیادہ سے زیادہ ایک ہاتھ لمبائی ہو، اتنا لمبا ہونا کہ بیٹھنے میں کمر سے متجاوز ہو جائے، درست نہیں۔*

`نبی کریم ﷺ کا عمامہ باندھنے کا مسنون طریقہ`💫❣️✨ 
*حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق ٹوپی پر عمامہ باندھنے کا ہے، چنانچہ بغیر ٹوپی کے عمامہ جائز ہے مگر مکروہ ہے۔*
*ٹوپی کو درمیان سے کھلا چھوڑنا صلحاء و علماء کا طریقہ ہے۔*
 *عمامہ خود باندھا جائے، صاف باندھا جائے، صاف رکھا جائے، کھڑے ہوکر باندھا جائے، عمامہ اس طرح باندھا جائے کہ اس سے سنت سے رغبت ہو کراہیت نہ ہو۔*

`حضور اکرم ﷺ کی لنگی مبارک`💫❣️✨
*سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ حضور اکرم ﷺ کا وصال دو کپڑوں میں ہوا جس میں ایک پیوند لگی ہوئی چادر اور ایک موٹی لنگی تھی۔*

*حضور اکرم ﷺ کا عام معمول لنگی باندھنے اور چادر اوڑھنے کا تھا۔ آپ کی چادر چار ہاتھ لمبی اور اڑھائی ہاتھ چوڑی تھی اور ایک قول کے مطابق چھ ہاتھ لمبی، تین ہاتھ اور ایک بالشت چوڑی تھی۔*
*آپ کی لنگی چار ہاتھ اور ایک بالشت لمبی اور دو ہاتھ چوڑی بتائی جاتی ہے۔*

`نبی کریم ﷺ کا لنگی باندھنے کا طریقہ💫❣️✨`
*حضور اکرم ﷺ لنگی نصف ساق تک رکھتے تھے، تہبند کے اگلے حصہ کو نیچا رکھتے اور پچھلے حصہ کو اونچا رکھتے تھے۔*

`حضور پاک ﷺ کا پاجامہ پہننا مستحب ہے`💫❣️✨
*اس کا پہننا مختلف فیہ ہے، راجح قول عدم ثبوت کا ہے البتہ آپ ﷺ کے ترکہ میں پاجامہ تھا، ارشاد نبوی ہے کہ پاجامہ پہنو کہ یہ تمہارے لباس میں زیادہ ستر کے لائق ہے اور عورتوں کو بھی پہناؤ جب وہ باہر نکلیں۔*
*بعض اہل اللہ مشائخ کو دیکھا ہے کہ وہ پاجامہ اور ازار (لنگی) دونوں کو جمع کرلیتے ہیں۔*

`حضور اکرم ﷺ کے موزے مبارک`💫❣️✨
*حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نجاشی شاہ حبشہ نے حضور اکرم ﷺ کے پاس سیاہ رنگ کے دو سادے موزے ہدیةً بھیجے تھے، حضور اکرم ﷺ نے ان کو پہنا اور وضو کے بعد ان پر مسح بھی فرمایا۔*

`رسول اللہ ﷺ موزے کے متعلق اسوہ حسنہ💫❣️✨`
*چند قسم کے موزے پہننا ثابت ہیں :*
*سیاہ رنگ کے موزے، چمڑے کے موزے، دبیز سوتی یا اونی موزے جسکو جورب کہتے ہیں، رموق یعنی چمڑے کا خول جو موزہ پر اسکی حفاظت کے لئے پہنا جاتا ہے۔*

`موزے کے آداب نبوی ﷺ 💫❣️✨`
*1- پہلے دایاں پہنے پھر بایاں۔*
*2- پہننے سے قبل جھاڑ لے*
*3- دونوں پاؤں میں ایک جیسا موزہ پہنے۔*
*4- صاف ستھرا اور موسم کے اعتبار سے پہنے۔*
*5- پھٹے ہوئے موزے پہننے سے اجتناب کرے۔*

`حضور اکرم ﷺ کے جوتے مبارک`💫❣️✨
*حضرت قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ حضور اکرم ﷺ کے نعل شریف کیسے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہر ایک جوتے میں تسمے تھے۔*

*حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بغیر بالوں کے چمڑے کا جوتا پہنتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو ایسا ہی جوتا پہنتے ہوئے اور اس میں وضو فرماتے ہوئے دیکھا ہے، اس لئے میں ایسے ہی جوتے پسند کرتا ہوں ۔*

`رسول اللہ ﷺ کے نعلین مبارک کی کیفیت💫❣️✨`
*نعل مبارک چپل نما تھا اور ہر نعل میں تسمے تھے، ایک روایت کے مطابق درمیان کا تسمہ دہرا تھا۔*
*نعل مبارک کا تلہ دہرا تھا، گائے کے چمڑے کا بنا ہوا تھا۔ نعل مبارک ایڑی نما تھا، ایک مطلب یہ ہے کہ ایڑی کی جانب کچھ نکلا ہوا تھا تاکہ پیر کا کچھ حصہ بھی باہر نہ رہے۔*
*دوسرا مطلب ایڑی کی جانب چمڑے کی ایک پٹی تھی جس سے پیر کو باندھ لیتے جیسے سینڈل نما چپل میں ہوتا ہے۔*
*نعل مبارک کا اگلا حصہ مثل زبان کے گولائی لئے ہوئے تھا، بعض علماء نے محراب کی شکل میں بتلایا ہے۔ نعل مبارک دباغت شدہ چمڑے کا تھا جس پر بال نہ تھے، یہ عربوں میں اہل وسعت لوگ استعمال کرتے تھے۔*
*چمڑے کی زردی کی وجہ سے نعل مبارک بھی زرد رنگ معلوم ہوتا تھا ۔نعل مبارک کی لمبائی ایک بالشت دو انگل، چوڑائی ٹخنے کے قریب سات انگل اور وسط قدم میں پانچ انگل اور اوپر پنجہ کے پاس سات انگل تھی، دونوں تسموں کے درمیان دو انگل کا فاصلہ تھا۔*
 
`جوتے پہننے کے آداب نبوی ﷺ`💫❣️✨
*حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص تم میں سے جوتا پہنے تو دائیں سے ابتداء کرنی چاہیئے اور جب نکالے تو بائیں سے پہلے نکالے، دایاں پاؤں جوتا پہننے میں مقدم ہونا چاہیئے اور نکالنے میں مؤخر۔*
*جوتے یا چپل بیٹھ کر پہنے اور کھڑے ہوکر بھی پہن سکتا ہے۔*
*ایک جوتا یا چپل پہن کر چلنا بے وقوفی ہے۔*

*اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا أَنْتَ أَهْلُهُ فَصَلِّ وَسَلَّمْ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا أَنْتَ أَهْلُهُ وَافْعَلْ بِنَا مَا أَنْتَ أَهْلُه فَإِنَّكَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۔🌹❤️‍🩹*

*السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكَاتُهُ*🫀



*{ سیرت نبویہ پر عمل ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 6.*

`حضور اکرم ﷺ کی انگوٹھی مبارک
*حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرمﷺ کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ حبشی تھا۔*
*آپ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی تھی، اس سے خطوط وغیرہ پر مہریں لگاتے تھے۔*
*آپ ﷺ کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی تھا۔*
*آپ ﷺ نے جب اہل عجم کو تبلیغی خطوط لکھنے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے عرض کیا کہ عجم بغیر مہر والے خط کو قبول نہیں کرتے، اس لئے حضور اکرمﷺ نے انگوٹھی بنوائی۔*
*آپ ﷺ کی انگوٹھی کے نقش پر محمد رسول اللہ ﷺ لکھا تھا، اس طرح کہ " محمد " ﷺ ایک سطر میں تھا، "رسول" دوسری سطر میں اور لفظ " اللہ " تیسری سطر میں ہوتا تھا۔*
*آپ ﷺ نے کسریٰ اور قیصر اور نجاشی کے پاس تبلیغی خطوط لکھنے کا قصد فرمایا تو لوگوں نے عرض کیا.*
*حضور! یہ لوگ بدون مہر کے خطوط قبول نہیں کرتے ہیں اس لئے آپ ﷺ نے ایک مہر بنوائی جس کا حلقہ چاندی کا تھا اس میں محمد رسول اللہ منقش تھا۔*
*آپ ﷺ جب بیت الخلاء میں تشریف لے جاتے تو اپنی انگوٹھی نکال کر تشریف لے جاتے۔*
*آپ ﷺ سے دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ دونوں میں انگوٹھی پہنا ثابت ہے۔*
*آپ ﷺ نے ایک چاندی کی انگوٹھی بنوائی، اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رہتا تھا، اس میں " محمد رسول اللہ" کندہ کرایا تھا اور لوگوں کو منع فرما دیا تھا کہ کوئی شخص اپنی انگوٹھی پر یہ کندہ نہ کرائے، یہ وہی انگوٹھی تھی جو حضرت معقیب رضی اللہ عنہ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں بیر اریس (بئر خاتم جو کہ مسجد قبا کے ساتھ ہے) میں گر گئی تھی۔*

`آپ ﷺ کے پاس متعدد انگوٹھیاں تھیں:💫❣️✨`
*1- ایک پر محمد رسول اللہ منقش تھا۔*
*2- ایک کا نگینہ چاندی کا تھا۔*
*3- ایک کا نگینہ حبشی تھا۔*
*4- ایک کا نگینہ عقیق پتھر کا تھا جس کا رنگ سیاہ تھا۔*

`چند اہم احکام`
*1- مرد کے لئے صرف چاندی کی انگوٹھی کی اجازت ہے اور عورت کے لئے صرف سونے اور چاندی کی انگوٹھی کی اجازت ہے، اس کے علاوہ ممنوع ہے۔*
*2- انگھوٹی کو مؤثر سمجھنا غلط ہے، البتہ اتباع سنت کی نیت سے عقیق پتھر استعمال کرنا جائز ہے۔*
*3- حضرت گنگوہی اور حضرت سہارنپوری رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا روافض کا شعار ہے، اس سے اجتناب بہتر ہے۔*
*4- حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ بغرض زینت دائیں ہاتھ اور بغرض مہر بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنے، بہرحال اس کا تعلق ذوق سے ہے اور ذوق نبوی کو اپنا جائے۔*
*5- انگوٹھی ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی خِنصَر میں پہنی جائے اور اس کے ساتھ والی انگلی بِنصَر میں بھی اجازت ہے، شہادہ اور وسطی (درمیانی انگلی) میں ممنوع ہے اور ابہام (انگوٹھا) موزوں نہیں۔*

*نوٹ: آج کل لوگ فیروزہ نگینے کی انگوٹھی پہنتے ہیں وہ سیدنا عمر فاروق رضی ﷲ عنہ کے قاتل ابو لولو فیروز مجوسی کی طرف منسوب ہے، اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔1*


*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ .*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ.*❤️‍🩹

*السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*🫀



*{ سیرت النبویہ پر عمل ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 7.*

`حضور اکرم ﷺ کی نشست`
*سیدہ قیلہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور اکرمﷺ کو مسجد (میں کچھ ایسی عاجزانہ صورت) میں گوٹ مارے بیٹھے دیکھا کہ میں رعب کی وجہ سے کانپنے لگی۔*
*اس طرح بیٹھنے کو عربی میں قرفصاء و حبوة اور اردو میں اکڑوں بیٹھنا، گوٹ مارنا کہتے ہیں۔*
*بعض روایات میں احتباء کا لفظ بھی آیا ہے، "قرفصاء" اور "احتباء" میں فرق یہ ہے کہ قرفصاء میں پنڈلیوں کو ہاتھ سے باندھا جاتا ہے اور احتباء میں پیٹھ اور پنڈلیوں کو کپڑے سے باندھا جاتا ہے۔*
*سیدہ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا، اس وقت حضور اکرم ﷺ اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے تھے.*

`حضور اکرم ﷺ کا تکیہ لگانا`💫❣️✨
*حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا جو بائیں جانب رکھا ہوا تھا۔*
*آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں تو ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔*

*ٹیک لگانے کی چار صورتیں*
*1- دائیں یا بائیں پہلو کو دیوار یا تکیہ سے لگانا۔*
*2- ہتھیلی سے زمین پر سہارا لینا۔*
*3- چار زانو ہو کر کسی گدی پر بیٹھنا۔*
*4- کمر کو گاؤ تکیہ یا دیوار سے لگانا۔*

*ٹیک لگا کر کھانے کی ممانعت اس وجہ سے ہے کہ اس حالت میں آدمی بے فکر ہو جاتا ہے جو کہ شرعی اور طبی اعتبار سے ناپسندیدہ ہے اور دوسرا یہ تواضع کے خلاف بھی ہے۔*

`تکیہ نبوی کی مختلف کیفیات`💫❣️✨
*آپ ﷺ کے مختلف تکیے تھے:*
*١- بالوں والا تکیہ جس کا بھراؤ کھجور کی چھال تھی۔*
*٢- چمڑے کا تکیہ جس کا بھراؤ کھجور کی چھال تھی۔*
*٣- چمڑے کا تکیہ جس کا بھراؤ گھاس اذخیر سے تھا۔*
`نبی کریم ﷺ کا تکیہ کے علاوہ کسی اور چیز پر سہارا لینا💫✨❣️`
*حضور اکرم ﷺ کی طبیعت ناساز تھی اس لئے حجرہ شریف سے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ پر سہارا کئے ہوئے تشریف لائے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نماز پڑھائی، حضور اکرم ﷺ اس وقت ایک یمنی منقش چادر لئے ہوئے تھے۔*

*حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ میں حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں آپ ﷺ کے مرض الوفات کی حالت میں حاضر ہوا، حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک پر اس وقت زرد پٹی بندھی ہوئی تھی، میں نے سلام کیا حضور اکرم ﷺ نے جواب کے بعد ارشاد فرمایا کہ اے فضل! اس پٹی سے میرے سر کو خوب زور سے باندھ دو، پس میں نے تعمیل ارشاد کی، پھر حضور اکرم ﷺ بیٹھے اور میرے مونڈھے پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے اور مسجد کو تشریف لے گئے۔*

*ایک روایت میں آتا ہے کہ ان تین چیزوں (تکیہ، تیل اور دودھ) کا اگر کوئی شخص ہدیہ پیش کرے، تو اُسے انکار نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ عموماً اِن چیزوں کے لینے دینے میں گرانی محسوس نہیں ہوتی، ایک روایت میں خوشبو کا بھی ذکر ہے۔*

*حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ، حضور اکرم ﷺ کے ذاتی خادم ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ آپ ﷺ کی خدمت میں موجود رہتے، سفر وحضر میں آپ ﷺ کی ساتھ ساتھ رہتے، جب آپ ﷺ سونے کا ارادہ فرماتے تو وہ آپ کا بستر ٹھیک کرتے اور آپ ﷺ کا تکیہ لا کر رکھتے جب آپ ﷺ وضو کے لئے اٹھتے تو وہ وضو کا پانی تیار رکھتے اور سفر وغیرہ میں آپ کے پانی کی چھاگل اپنے ساتھ رکھتے اور ضرورت کے وقت آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیتے۔*


*السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*🫀

*اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا أَنْتَ أَهْلُهُ فَصَلِّ وَسَلَّمْ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا أَنْتَ أَهْلُهُ وَافْعَلْ بِنَا مَا أَنْتَ أَهْلُه فَإِنَّكَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ*

🌹❤️‍🩹




📜*{ سیرت النبویہ پر عمل ماہ ربیع الاول کا پیغام }*

*پوسٹ 8.*

`حضور اکرم ﷺ کا کھانا تناول فرمانا`💫❣️✨

*حضور اکرمﷺ کی عادت مبارکہ یہ تھی کہ کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھوتے تھے، یہ عمل سنتِ انبیاء کرام علیہم السلام ہونے کے ساتھ ساتھ فقر کو دور کرنے کا بھی ذریعہ ہے، اسی طرح آپ ﷺ کی عادت شریفہ تین انگلیوں سے کھانا تناول فرمانے کی تھی اور ان کو چاٹ بھی لیتے تھے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔*

 *کھانے میں برکت کے مسنون اسباب :* 
*1- ابتداءِ طعام میں بسم اللہ پڑھنا۔*
*2- کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا۔*
*3- دائیں ہاتھ سے کھانا۔*
*4- اپنے سامنے سے کھانا، درمیان سے نہ کھانا۔*
*5- انگلیوں کا چاٹنا۔*
*6- برتن کو صاف کرنا۔*
*7- دستر خوان پر گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھانا۔*
*8- مل کر کھانا، انفرادی نہ کھانا۔*
*اگر ایک ہی نوعیت اور ایک ہی قسم کا کھانا ہو تو برتن کے درمیان سے کھانا بے برکتی کا باعث ہے اور اگر مختلف اقسام کا کھانا ہو درمیان سے کھانے میں حرج نہیں۔*
*حضور اکرم ﷺ نے کبھی کھانا میز پر تناول نہیں فرمایا، نہ چھوٹی طشتریوں میں نوش فرمایا، نہ آپ ﷺ کے لئے کبھی چپاتی پکائی گئی۔*
*زمین پر بیٹھ کر کھانا سنت ہے اور کرسی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا بوقت ضرورت جائز ہے۔*

*حضرت یونس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ حضور اکرم ﷺ کھانا کس چیز پر رکھ کر کھاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہی چمڑے کے دسترخوان پر۔*

*حضور اکرم ﷺ کی روٹی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کی وفات تک آپ ﷺ کے اہل وعیال نے مسلسل دو دن کبھی جو کی روٹی سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔*
*آپ ﷺ کے گھر میں جو کی روٹی کبھی نہیں بچتی تھی، اور آپ ﷺ نے تمام عمر میں کبھی جو کی روٹی سے بھی دو دن پے درپے پیٹ نہیں بھرا۔*

`حضور اکرمﷺ کا روٹی تناول فرمانے کی کیفیت`💫❣️✨
*آپ ﷺ نے مختلف روٹیاں مختلف نوعیت سے تناول فرمائیں :*
*جو کی روٹی، گیہوں کی روٹی، گھی کی روٹی ..... جو کی روٹی کھجور کے ساتھ، کبھی روٹی گوشت، کبھی روٹی گھی، کبھی روٹی سرکہ، کبھی روٹی زیتون.*
*روٹی درمیانی رکھی جائے کہ یہ برکت کا باعث ہے نہ بہت چھوٹی ہو اور نہ بہت بڑی ہو، روٹی کا اکرام کیا جائے، اس کے ٹکڑوں کو ادھر ادھر نہ پھینکا جائے۔*

`حضور اکرم ﷺ کا سالن`💫❣️✨
*حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ سرکہ بھی کیسا اچھا سالن ہے۔*
*حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کیا تم کھانے پینے کی خاطر خواہ نعمتوں میں نہیں ہو حالانکہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو دیکھا کہ ان کے ہاں معمولی قسم کی کھجوروں کی مقدار نہ ہوتی تھی کہ جس سے شکم سیر ہو جائے۔*
*حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور مالش میں بھی اس لئے کہ بابرکت درخت کا تیل ہے۔*
*حضور اکرم ﷺ کو کدو یعنی لوکی مرغوب تھا، آپ اس کو تلاش کرکے نوش فرماتے۔*
*حضور اکرم ﷺ کو میٹھا اور شہد بے انتہا پسند تھا۔*
*حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بونگ کا گوشت کچھ لذت کی وجہ سے حضور اکرم ﷺ کو زیادہ پسند نہ تھا، بلکہ گوشت چونکہ گاہے گاہے پکتا تھا اور یہ جلدی گل جاتا، اس لئے حضور اکرم ﷺ اس کو پسند فرماتے تھے، تاکہ جلدی سے فارغ ہو کر اپنے مشاغل میں مصروف ہوں۔*

`نبی کریم ﷺ کا مختلف گوشت کھانے کی مختلف نوعیت`💫❣️✨
*آپ ﷺ سے مختلف طریقے سے مختلف قسم اور نوعیت کا گوشت کھانا ثابت ہے :*
*دست کا گوشت، پیٹھ کا گوشت، شانے کا گوشت، گردن کا گوشت، بھنا ہوا گوشت، بغیر روٹی کے تنہا گوشت، نمک لگاکر خشک گوشت، شوربا دار گوشت، ہڈی دار گوشت، کدو کے ساتھ گوشت، بکری کا گوشت، اونٹ کا گوشت، نیل گائے کا گوشت، مرغی، چکور پرندہ، مچھلی، اسی طرح پائے کھانا بھی ثابت ہے۔*
*گائے کے گوشت کے بارے میں بعض روایات کے مطابق دستر خوان پر لایا جانا مروی ہے مگر صراحت سے نوش فرمانے کا ذکر نہیں۔*
*یہ کھانے مرغوب تھے*
*حلوہ : آٹے اور گھی سے بنی میٹھی چیز۔*
*ہریسہ : گوشت اور کوٹے ہوئے گیہوں سے تیار کردہ، حلیم کے مشابہ۔*
*حلیس : کھجور، پنیر اور گھی سے بنی میٹھی چیز۔*
*خزیرہ : یہ بھی ایک قسم ہے۔*
*خبیص : گھی، گیہوں اور شہد سے تیار کردہ۔*
*ستو : جو کا ستو.*
*دشیشہ : آٹے، گوشت اور کھجور سے تیار کردہ.*
*اس کے علاوہ سرکہ، ثرید، پنیر دودھ اور زیتون بھی مرغوب تھے۔*

*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ .*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ.*❤️‍🩹

*السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ*🫀

سلسلہ خلفائے راشدین

*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

 *`قسط نمبر 01`*

*آفتاب رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درخشندہ ستاروں میں سب سے روشن نام یار غار رسالت، پاسدار خلافت، تاجدار امامت، افضل بشر بعد الانبیاء حضرت ابوبکر صدیق کا ہے جن کو امت مسلمہ کا سب سے افضل امتی کہا گیا ہے۔ بالغ مردوں میں آپ سب سے پہلے حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ آپ کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سب سے محبوب زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔[1]*

*حضرت ابو بکر عام الفیل کے اڑھائی برس بعد ۵۷۲ء میں پیدا ہوئے۔ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے اڑھائی سال چھوٹے تھے۔ ان کا تعلق قریش کے قبیلہ بنو تیم بن مرہ سے تھا۔ ابو بکر کا شجرۂ نسب اس طرح ہے: عبد ﷲ بن عثمان بن عامر بن عمروبن کعب بن سعدبن تیم بن مرہ۔ مرہ ہی پر ان کا شجرہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے شجرے سے جاملتا ہے۔ کلاب بن مرہ آپ کے جبکہ تیم بن مرہ ابو بکر کے جد تھے۔ عبدﷲ اپنی کنیت ابو بکر اور ان کے والد عثمان اپنے نام کے بجائے اپنی کنیت ابو قحافہ سے مشہور ہیں۔*

 *حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ کی والدہ کا نام سلمیٰ بنت صخر اورکنیت ام خیر تھی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ابوبکرکے کئی بھائی بچپن ہی میں فوت ہو گئے تو ان کی والدہ نے ان کی پیدایش سے پہلے نذر مانی کہ اب اگر لڑکا ہوا تو اس کا نام عبدالکعبہ رکھیں گی۔ ان کے بچپن کا یہ نام قبول اسلام کے بعد بدل کر عبدﷲ ہو گیا۔ خون بہا، تاوان اور دیتوں (اشناق) کی رقوم کا تعین کرنا بنو تیم بن مرہ کے سپرد تھا۔ تاوانوں کی رقوم وہی وصول اور جمع کرتے،*

 *متعلقہ مقدمات بھی انھی کے سامنے پیش ہوتے اورانھی کا فیصلہ نافذ ہوتا۔ ابو بکر جوان ہوئے تو یہ خدمت ان کو سونپی گئی۔ اگرچہ عمر بھر حضرت ابو بکر اپنی کنیت سے موسوم کیے جاتے رہے، لیکن اس کنیت کا یقینی سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ انھیں جوان اونٹوں (بکر) کی پرورش اور ان کے علاج معالجے سے دل چسپی تھی یا شایدان کا سب سے پہلے اسلام لانا (بکر الی الاسلام) اس کنیت کا سبب بنا۔ ان کا ایک نام عتیق بھی ہے، جس کے معنی ہیں: خوب صورت اور سرخ و سفید، شروع سے نیک۔ ایک سبب یہ ہے کہ آں حضور صلیﷲ علیہ وسلم نے ابو بکر کو دیکھ کر فرمایا:*

 *’’تم ﷲ کی طرف سے دوزخ سے آزاد (عتیق ﷲ)* *ہو۔‘‘ (ترمذی، رقم ۳۶۷۹) ہمیشہ سچ بولنے اورواقعۂ معراج کی فی الفور تصدیق کرنے کی وجہ سے صدیق کا لقب ملا۔* *ان کی رافت و شفقت کی وجہ سے ان کو اواہ بھی کہا جاتا۔*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن تیم بن مرہ بن کعب ہے۔ مرہ بن کعب تک آپ کے سلسلہ نسب میں کل چھ واسطے ہیں۔ مرہ بن کعب پر جاکر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب سے جاملتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر ہے۔*

_(المعجم الکبير، نسبة ابی بکر الصديق واسمه، 1:1)_

*آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر ہونے کی درج ذیل وجوہات بیان کی جاتی ہیں:*

*عربی زبان میں ’’البکر‘‘ جوان اونٹ کو کہتے ہیں۔ جس کے پاس اونٹوں کی کثرت ہوتی یا جو اونٹوں کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات میں بہت ماہر ہوتا عرب لوگ اسے ’’ابوبکر‘‘ کہتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ کا قبیلہ بھی بہت بڑا اور مالدار تھا نیز اونٹوں کے تمام معاملات میں بھی آپ مہارت رکھتے تھے اس لئے آپ بھی ’’ابوبکر‘‘ کے نام سے مشہور ہوگئے۔*

*عربی زبان میں ابو کا معنی ہے ’’والا‘‘ اور ’’بکر‘‘ کے معنی ’’اولیت‘‘ کے ہیں۔ پس ابوبکر کے معنی ’’اولیت والا‘‘ ہے۔* *چونکہ آپ رضی اللہ عنہ اسلام لانے، مال خرچ کرنے، جان لٹانے، الغرض امتِ محمدیہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہر معاملے میں اولیت رکھتے ہیں اس لئے آپ رضی اللہ عنہ کو ابوبکر (یعنی اولیت والا) کہا گیا۔*
_(مراة المناجيح، مفتی احمد يار خان نعيمی، 8: 347)_

*سیرت حلبیہ میں ہے کہ کُنِيَ بِاَبِی بَکْرٍ لِاِبْتِکَارِهِ الْخِصَالِ الْحَمِيْدَةِ ’’آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر اس لئے ہے کہ آپ شروع ہی سے خصائل حمیدہ رکھتے تھے‘‘۔*
*آپ رضی اللہ عنہ کے دو لقب زیادہ مشہور ہیں:*

*عتیق*
*صدیق*

*عتیق پہلا لقب ہے، اسلام میں سب سے پہلے آپ کو اسی لقب سے ہی ملقب کیا گیا۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام ’’عبداللہ‘‘ تھا، نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: اَنْتَ عَتِيْقٌ مِنَ النَّار ’’تم جہنم سے آزاد ہو‘‘۔ تب سے آپ رضی اللہ عنہ کا نام عتیق ہوگیا۔*
_(صحيح ابن حبان، کتاب اخباره عن مناقب الصحابة، ج9، ص6)_

*حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں ایک دن اپنے گھر میں تھی، رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان صحن میں تشریف فرما تھے۔ اچانک میرے والد گرامی حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے تو حضور نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف دیکھ کر اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا:*

*مَنْ اَرَادَ اَنْ يَنْظُرَ الی عَتيقٍ مِنَ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ اِلیٰ اَبی بَکْر.*

*’’جو دوزخ سے آزاد شخص کو دیکھنا چاہے، وہ ابوبکر کو دیکھ لے‘‘۔*

_(المعجم الاوسط، من اسمه الهيثم، الرقم: 9384)_

*آپ رضی اللہ عنہ کے لقب ’’صدیق‘‘ کے حوالے سے حضرت سیدہ حبشیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:*

*يَا اَبَابَکْرٍ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ سَمَّاکَ الصِّدِّيْق*

*’’اے ابوبکر! بے شک اللہ رب العزت نے تمہارا نام ’’صدیق‘‘ رکھا‘‘۔*

_(الاصابة فی تمييز الصحابة، حرف النون، 8: 332)_

*ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کرائی گئی تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری صبح لوگوں کے سامنے اس مکمل واقعہ کو بیان فرمایا، مشرکین دوڑتے ہوئے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے اور کہنے لگے:*

*هَلْ لَکَ اِلٰی صَاحِبِکَ يَزْعُمُ اَسْرٰی بِهِ اللَّيْلَةَ اِلَی بَيْتِ الْمَقْدَس؟*

*’’کیا آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں جو آپ کے دوست نے کہی ہے کہ انہوں نے راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کی؟‘‘*

*آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واقعی یہ بیان فرمایا ہے؟*

*انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:*

*لَئِنْ کَانَ قَالَ ذٰلِکَ لَقَدْ صَدَق.*

*’’اگر آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے تو یقینا سچ فرمایا ہے اور میں ان کی اس بات کی بلا جھجک تصدیق کرتا ہوں‘‘۔*

*انہوں نے کہا: ’’کیا آپ اس حیران کن بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ آج رات بیت المقدس گئے اور صبح ہونے سے پہلے واپس بھی آگئے؟‘‘*

*آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:*

*نَعَمْ! اِنِّیْ لَاُصَدِّقُهُ فِيْمَا هُوَ اَبْعَدُ مِنْ ذٰلِکَ اُصَدِّقُهُ بِخَبْرِ السَّمَاءِ فِیْ غَدْوَةٍ اَوْ رَوْحَة.*

*’’جی ہاں! میں تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آسمانی خبروں کی بھی صبح و شام تصدیق کرتا ہوں اور یقینا وہ تو اس بات سے بھی زیادہ حیران کن اور تعجب والی بات ہے‘‘۔*

_(المستدرک علی الصحيحين، الرقم: 4515)_

*پس اس واقعہ کے بعد آپ رضی اللہ عنہ صدیق مشہور ہوگئے۔*

*قبول اسلام*

*حضرت سیدنا ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اسلام آسمانی وحی کی مانند تھا، وہ اس طرح کہ آپ ملک شام تجارت کے لئے گئے ہوئے تھے، وہاں آپ نے ایک خواب دیکھا، جو ’’بحیرا‘‘ نامی راہب کو سنایا۔ اس نے آپ سے پوچھا:*

*’’تم کہاں سے آئے ہو؟‘‘ فرمایا: ’’مکہ سے‘‘۔ اس نے پھر پوچھا: ’’کون سے قبیلے سے تعلق رکھتے ہو؟‘‘ فرمایا: ’’قریش سے‘‘۔ پوچھا: ’’کیا کرتے ہو؟‘‘ فرمایا: تاجر ہوں۔ وہ راہب کہنے لگا: اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے خواب کو سچافرمادیا تو وہ تمہاری قوم میں ہی ایک نبی مبعوث فرمائے گا، اس کی حیات میں تم اس کے وزیر ہوگے اور وصال کے بعد اس کے جانشین۔*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس واقعے کو پوشیدہ رکھا، کسی کو نہ بتایا اور جب سرکار صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نبوت کا اعلان فرمایا تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی واقعہ بطور دلیل آپ رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا۔ یہ سنتے ہی آپ رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گلے لگالیا اور پیشانی چومتے ہوئے کہا: ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے سچے رسول ہیں‘‘۔*

_(الرياض النضرة، ابوجعفر طبری، 1: 83)_

_*والدین کریمین*_

*آپ رضی اللہ عنہ کے والد محترم کا نام عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر قرشی تیمی ہے۔ کنیت ابوقحافہ ہے۔ آپ فتح مکہ کے روز اسلام لائے اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد بھی زندہ رہے اور ان کے وارث ہوئے۔ آپ رضی اللّٰہ عنہ نے خلافت فاروقی میں وفات پائی۔*

_(تهذيب الاسماء واللغات، امام نووی، 1: 296)_

*آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ کا نام سلمی بنت صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ ہے۔ کنیت ’’ام الخیر‘‘ ہے۔ آپ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد کے چچا کی بیٹی ہیں۔ ابتدائے اسلام میں ہی آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کرکے مشرف بہ اسلام ہوگئیں تھیں۔* *مدینہ منورہ میں جمادی الثانی 13ہجری میں وفات پائی۔/*
_(الاصابة فی تمييز الصحابة، 8: 386)_

*ازواج اور اولاد*

*حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ازواج (بیویوں) کی تعداد چار ہے۔ آپ نے دو نکاح مکہ مکرمہ میں کئے اور دو مدینہ منورہ میں۔ان ازواج سے آپ کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے:*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا پہلا نکاح قریش کے مشہور شخص عبدالعزی کی بیٹی ام قتیلہ سے ہوا۔ اس سے آپ رضی اللہ عنہ کے ایک بڑے بیٹے حضرت سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اور ایک بیٹی حضرت سیدہ اسمائ رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں۔*

*آپ رضی اللہ عنہ کا دوسرا نکاح ام رومان (زینب) بنت عامر بن عویمر سے ہوا۔ ان سے ایک بیٹے حضرت سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ اور ایک بیٹی ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئیں۔*

*سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے تیسرا نکاح حبیبہ بنت خارجہ بن زید سے کیا۔ ان سے آپ رضی اللہ عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئیں۔*

*آپ رضی اللہ عنہ نے چوتھا نکاح سیدہ اسماء بنت عمیس سے کیا۔ یہ حضرت سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں، جنگ موتہ کے دوران شام میں حضرت سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح کرلیا۔ حجۃ الوداع کے موقع پر ان سے آپ رضی اللہ عنہ کے بیٹے محمد بن ابی بکر پیدا ہوئے۔ جب حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے دنیا سے پردہ فرمایا تو حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے آپ سے نکاح کرلیا۔ اس طرح آپ کے بیٹے محمد بن ابی بکر کی پرورش حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمائی۔*

_(الرياض النضرة، امام ابو جعفر طبری، 1: 266)_

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھرانے کو ایک ایسا شرف حاصل ہے جو اس گھرانے کے علاوہ کسی اور مسلمان گھرانے کو حاصل نہیں ہوا۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ خود بھی صحابی، ان کے والد حضرت ابو قحافہ رضی اللہ عنہ بھی صحابی، آپ کے تینوں بیٹے (حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ، حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ اور حضرت محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ) بھی صحابی، آپ رضی اللہ عنہ کے پوتے بھی صحابی، آپکی بیٹیاں (حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت سیدہ اسمائ رضی اللہ عنہا اور حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا بنت ابی بکر) بھی صحابیات اور آپ کے نواسے بھی صحابی ہوئے۔*

*حضرت سیدنا موسیٰ بن عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم صرف چار ایسے افراد کو جانتے ہیں جو خود بھی مشرف بہ اسلام ہوئے اور شرف صحابیت پایا اور ان کے بیٹوں نے بھی اسلام قبول کرکے شرف صحابیت حاصل کیا۔*

*ان چاروں کے نام یہ ہیں:*

*ابوقحافہ عثمان بن عمر رضی اللہ عنہ*
*ابوبکر عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہ*
*عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ*
*محمد بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ*
_(المعجم الکبير، نسبة ابی بکر الصديق واسمه، الرقم: 11)_

_*جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه*_

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••


*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)`

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـقؓ*

_قسط نمبر 2_

*🌺اہل بیت سے رشتہ داری🌺*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ سے لے کر اپنی وفات تک کبھی بھی اہل بیت کی خدمت میں کوئی کمی نہ آنے دی۔* *آپ رضی اللہ عنہ کی اہل بیت سے یہ خصوصی محبت آپ رضی اللہ عنہ کی اولاد میں بھی منتقل ہوتی رہی اور آپ رضی اللہ عنہ نے اہل بیت سے ایک مضبوط رشتہ داری قائم فرمائی۔ جس کی تفصیل یہ ہے:*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی لاڈلی شہزادی حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا نکاح 8 بعثت نبوی، شوال المکرم میں اپنے محبوب آق صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔*

*آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام المومنین حضرت سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا یہ دونوں والدہ کی طرف سے بہنیں تھیں۔ ان کی والدہ محترمہ کا نام ’’ہند بنت عوف‘‘ ہے اور انہیں ’’خولہ بنت عوف‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یوں اس مبارک رشتے سے آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہم زلف ہوئے۔*
_(الطبقات الکبریٰ، ابن سعد، 8: 104)_

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نواسے (یعنی حضرت اسماء بنت ابی بکر کے بیٹے) حضرت سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھتیجے بھی ہیں، کیونکہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی اور حضرت سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی دادی (یعنی حضرت سیدنا زبیر بن عوام کی والدہ) حضرت سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں۔*
*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نواسے حضرت سیدنا عبداللہ بن زبیر، حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے داماد بھی ہیں۔ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی بیٹی حضرت سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا آپ رضی اللہ عنہ کی زوجہ ہیں۔*
*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے حضرت سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں جن کی والدہ حضرت سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا ہیں۔*

 *حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے وصال کے بعد ان سے امیرالمومنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے نکاح فرمایا۔ چنانچہ اس لحاظ سے حضرت سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے سوتیلے بیٹے ہوئے اور حضرت سیدنا امام حسن و حسین رضی اللہ عنہ آپ کے علاتی بھائی (یعنی باپ شریک بھائی) ہوئے۔*

*حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترم حضرت سیدہ شہر بانو رضی اللہ عنہا اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بیٹے حضرت سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کی زوجہ دونوں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں حضرت سیدنا حریث بن جابر جعفی رضی اللہ عنہ نے شاہ ایران یزد جرد بن شہر یار کی دو بیٹیاں آپ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجیں تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان میں سے بڑی بیٹی حضرت سیدہ شہر بانو رضی اللہ عنہا کانکاح اپنے بیٹے حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے فرمادیا اور چھوٹی بیٹی کانکاح حضرت سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمادیا۔*
_(لباب الانساب والالقاب والاعقاب، ظهيرالدين ابوالحسن علی بن زيدالبيهقی (565ه)، 1:22)_

*حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ کا اسم گرامی حضرت سیدہ ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہے۔ جبکہ آپ رضی اللہ عنہم کے والد گرامی کا اسم مبارک حضرت سیدنا امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہم ہے۔ یوں آپ رضی اللہ عنہ والدہ کی طرف سے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور والد کی طرف سے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے جاملتے ہیں۔*
_(شرح العقائد:328)_

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پوتی حضرت سیدہ حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہا، حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی زوجہ ہیں۔ یوں حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اس حوالے سے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے داماد محترم ہوئے۔*
_(الطبقات الکبری لابن سعد، 8: 342)_

*حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اوصاف حمیدہ*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ وہ اپنے گرد پھیلی ہوئی گمراہیوں، غلط رسوم و رواج، اخلاقی و معاشرتی برائیوں سے پاک صاف ہونے کے ساتھ ساتھ اوصاف حمیدہ سے بھی متصف تھے۔ آپ کے اعلیٰ محاسن و کمالات اور خوبیوں کی بنا پر مکہ مکرمہ اور اس کے قرب و جوار میں آپ رضی اللہ عنہ کو محبت و عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ حضرت سیدنا سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*

*اچھی خصلتیں تین سوساٹھ ہیں اور اللہ جب کسی سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کی ذات میں ایک خصلت پیدا فرمادیتا ہے اور اسی کے سبب اسے جنت میں بھی داخل فرمادیتا ہے۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یارسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا میرے اندر بھی ان میں سے کوئی خصلت موجود ہے؟ ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! تمہارے اندر تو یہ ساری خصلتیں موجود ہیں۔*

*🌹عاجزی و انکساری🌹*

*حضرت سیدہ انیسہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بننے کے تین سال پہلے اور خلیفہ بننے کے ایک سال بعد بھی ہمارے پڑوس میں رہے۔ محلے کی بچیاں آپ رضی اللہ عنہ کے پاس اپنی بکریاں لے کر آتیں، آپ ان کی دلجوئی کے لئے دودھ دوھ دیا کرتے تھے۔ جب آپ رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا تو محلے کی ایک بچی آپ رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی: اب تو آپ خلیفہ بن گئے ہیں، آپ ہمیں دودھ دوھ کر نہیں دیں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کیوں نہیں! اب بھی میں تمہیں دودھ دوھ کر دیا کروں گا اور مجھے اللہ کے کرم سے یقین ہے کہ تمہارے ساتھ میرے رویے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چنانچہ خلیفہ بننے کے بعد بھی آپ رضی اللہ عنہ ان بچیوں کو دودھ دوھ کردیا کرتے تھے۔*

_(تهذيب الاسماء واللغات، امام نووی، 2: 480)_

*حضرت سیدنا یحییٰ بن سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ملک شام کی طرف چند لشکر بھیجے۔ ان میں حضرت سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا لشکر بھی تھا۔ انہیں ملک شام کے چوتھائی حصے کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی روانگی کے وقت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ انہیں چھوڑنے کے لئے ان کے ساتھ ساتھ پیدل چل رہے تھے اور یہ گھوڑے پر سوار تھے۔ حضرت سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:*

*’’اے رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ! یا تو آپ رضی اللہ عنہ سوار ہوجائیں یا میں اپنے گھوڑے سے اتر جاتا ہوں‘‘۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا:*

*مَااَنْتَ بِنَازِلٍ وَلَا اَنَا بِرَاکِبٍ اِنِّی اَحْتَسِبُ خُطَيَ هَذِهِ فِی سَبِيلِ اللّٰهِ.*

*’’نہ تو تم اپنے گھوڑے سے اترو گے اور نہ ہی میں سوار ہوں گا بلکہ میں تو اپنے ان قدموں کو راہ خدا میں شمار کرتا ہوں۔‘‘*

_(موطا امام مالک، کتاب الجهاد، الرقم: 1004)_

*حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ رات کے وقت مدینہ منورہ کے کسی محلے میں رہنے والی ایک نابینا بوڑھی عورت کے گھریلو کام کاج کردیا کرتے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے لئے پانی بھر لاتے اور اس کے تمام کام سرانجام دیتے۔ حسب معمول ایک مرتبہ بڑھیا کے گھر آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سارے کام ان سے پہلے ہی کوئی کرگیا تھا۔ بہر حال دوسرے دن تھوڑا جلدی آئے تو بھی وہی صورت حال تھی کہ سب کام پہلے ہی ہوچکے تھے۔* 

*جب دو تین دن ایسا ہوا تو آپ کو بہت تشویش ہوئی کہ ایسا کون ہے جو مجھ سے نیکیوں میں سبقت لے جاتا ہے؟* *ایک روز آپ دن میں ہی آکر کہیں چھپ گئے، جب رات ہوئی تو دیکھا کہ خلیفہ وقت امیرالمومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور اس نابینا بڑھیا کے سارے کام کردیئے۔ آپ رضی اللہ عنہ بڑے حیران ہوئے کہ خلیفہ وقت ہونے کے باوجود آپ اس بوڑھی خاتون کے تمام امور خوش دلی سے انجام دے رہے ہیں۔ ارشاد فرمایا:* *حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مجھ سے نیکیوں میں سبقت لے جاتے ہیں۔*

_(کنزالعمال، کتاب الفضائل، الرقم: 35602)_

*🌸اہل بیت پر شفقت🌸*

*حضرت سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نماز عصر پڑھ کر باہر نکلے اور حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ بھی آپ کے ساتھ تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ حضرت سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جو اس وقت بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے نہایت ہی شفقت سے انہیں اٹھاکر اپنی گردن پر بٹھالیا اور فرمایا:* *مجھے میرے والد کی قسم! تو میرے محبوب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہ ہے، اپنے والد حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مشابہ نہیں۔ یہ سن کر حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ مسکرانے لگ گئے۔*

_(صحيح البخاری، کتاب المناقب، الرقم: 3542)_

*حضرت سیدنا عبدالرحمن اصبہائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا حسن بن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ جب چھوٹے سے تھے تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ اس وقت آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منبر پر رونق افروز تھے۔ حضرت سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے چونکہ ہمیشہ منبر پر اپنے نانا جان صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کو بیٹھے دیکھا تھا اس لئے ایک نئے شخص کو دیکھ کر اپنی ننھی سوچ کے مطابق کہنے لگے:* *آپ میرے بابا جان کی جگہ سے نیچے اترو۔ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یہ گوارا نہ فرمایا کہ شہزادہ اہل بیت کی دل شکنی ہو، لہذا آپ رضی اللہ عنہ فوراً نیچے تشریف لے آئے اور فرمایا: اے حسن رضی اللہ عنہ! تو نے سچ کہا یہ تیرے بابا جان ہی کی جگہ ہے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو فرط محبت سے اٹھاکر اپنی گود میں بٹھالیا۔ اس موقع پر انہیں آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیتے ہوئے وہ انمول ایام یاد آگئے، ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا اور آپ رضی اللہ عنہ زاروقطار رو پڑے۔*

_(کنزالعمال، کتاب الخلافة مع الامارة، الرقم: 14081)_

*‌♦️⁩غیرتِ ایمانی‌♦️⁩*

*عام حالات میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نہایت ہی نرم مزاج تھے ایسے معلوم ہوتا تھا کہ سختی، خفگی اور غصے سے تو آشنا ہی نہیں ہیں۔ دھیمے انداز میں آہستہ آہستہ بات کرتے مگر اسلام کے معاملے میں انتہائی غیرت مند اور بہت سخت تھے۔ مدینہ منورہ کے یہودیوں اور منافقوں کی طنزیہ باتوں پر تو آپ رضی اللہ عنہ شدید غصے میں آتے ہی تھے مگر اگر کبھی اپنے قریبی رشتہ داروں کی طرف سے بھی انہیں آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بے ادبی کا ہلکا سا بھی شائبہ ہوتا تو اس پر سخت ردعمل کا اظہار فرماتے۔*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد ابوقحافہ نے (قبول اسلام سے پہلے) ایک بار آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نازیبا کلمات کہہ دیئے تو حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے انہیں اتنے زور سے دھکا دیا کہ وہ دور جاگرے۔ بعد میں آپ رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سارا ماجرا سنایا تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اے ابوبکر! کیا واقعی تم نے ایسا کیا؟ عرض کیا: جی ہاں! فرمایا: آئندہ ایسا نہ کرنا۔ عرض کیا: یارسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم! اگر اس وقت میرے پاس تلوار ہوتی تو میں ان کا سرقلم کردیتا۔ اس وقت سورۃ المجادلہ کی آیت نمبر22 آپ کے حق میں نازل ہوئی:*

*’’آپ اُن لوگوں کو جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں کبھی اس شخص سے دوستی کرتے ہوئے نہ پائیں گے جو اللہ اور اُس کے رسول ( صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دشمنی رکھتا ہے خواہ وہ اُن کے باپ (اور دادا) ہوں یا بیٹے (اور پوتے) ہوں یا اُن کے بھائی ہوں یا اُن کے قریبی رشتہ دار ہوں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اُس (اللہ) نے ایمان ثبت فرما دیا ہے اور انہیں اپنی روح (یعنی فیضِ خاص) سے تقویت بخشی ہے، اور انہیں (ایسی) جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ اُن میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، اللہ اُن سے راضی ہوگیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے ہیں، یہی ﷲ (والوں) کی جماعت ہے، یاد رکھو! بے شک ﷲ (والوں) کی جماعت ہی مراد پانے والی ہے۔‘‘*

_(تفسير روح المعانی، تفسير سورة المجادله)_

*غزوہ بدر میں آپ رضی اللہ عنہ کے بیٹے سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے سے پہلے مشرکین کے ساتھ اسلام کے خلاف جنگیں لڑتے تھے۔ جب وہ اسلام لے آئے تو ایک روز حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے کہنے لگے: ابا جان! میدان بدر میں ایک موقع پر آپ میری تلوار کی زد میں آئے لیکن میں نے آپ کو باپ سمجھ کر چھوڑ دیا۔ یہ سن کر حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے غیرت ایمانی سے بھرپور جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:*

*لٰکِنَّکَ لَو اَهْدَفْتَ لِیْ لَمْ اَنْصَرِفْ عَنْکَ.*

*’’لیکن اگر تو میرا ہدف بنتا تو میں تجھ سے اعراض نہ کرتا‘‘۔*

*یعنی اے بیٹے! اس دن تم نے تو مجھے اس لئے چھوڑ دیا کہ میں تمہارا باپ ہوں لیکن اگر تم میری تلوار کی زد میں آجاتے تو میں کبھی نہ دیکھتا کہ تم میرے بیٹے ہو بلکہ اس وقت تمہیں دشمن رسول سمجھ کر تمہاری گردن اڑادیتا۔*

_(نوادرالاصول، امام ترمذی، الرقم:710، 1:496)_

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ہر معاملہ آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کی خاطر ہوتا تھا اور آپ رضی اللہ عنہ اس معاملے میں اپنے والدین اور اولاد وغیرہ کا بھی لحاظ نہ فرماتے تھے۔ ایک دفعہ آپ رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ رضی اللہ عنہ کو اپنی بیٹی حضر ت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی بلند آواز سنائی دی۔* *آپ رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو تھپڑ مارنے کے لئے ہاتھ اٹھاکر آگے بڑھے:*
*’’یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں کہ تم رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اپنی آواز بلند کررہی ہو‘‘۔*

*یہ حالت دیکھ کر رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہ کو تھپڑ مارنے سے روکا۔ آپ رضی اللہ عنہ اسی طرح غصے کی حالت میں واپس تشریف لے گئے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فوراً سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:*

*کَيْفَ رَاَيْتِنِی اَنْقَذْتُکِ مِنَ الرَّجُلِ.*

*’’دیکھا! میں نے تمہیں ان سے کس طرح بچایا‘‘۔* 

*چند دنوں کے بعد سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کاشانہ نبوی میں حاضر ہوئے تو حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو باہم راضی اور خوش دیکھا تو بارگاہ رسالت میں یوں عرض گزار ہوئے:*

*اَدْخِلَانِی فِی سِلْمِکُمَا کَمَا اَدْخَلْتُمَانِی فِی حَرْبِکُمَا.*

*’’یارسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم! جس طرح آپ نے مجھے اپنی ناراضگی میں شریک کیا تھا، اسی طرح مجھے اپنی صلح (خوشی) میں بھی شریک فرمالیجئے۔‘‘*

*آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*

*قَدْ فَعَلْنَا قَدْ فَعَلْنَا*

*’’ہم نے آپ کو شریک کرلیا، شریک کرلیا‘‘*

_(سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب ماجاء فی المزاح، الرقم: 4999)_

*🌺بطورِ امیرالمومنین ذریعہ معاش🌺*

*حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیعت خلافت کے دوسرے روز کچھ چادریں لے کر بازار جارہے تھے، حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ آپ رضی اللہ عنہ کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟ فرمایا: بغرض تجارت بازار جارہا ہوں۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اب آپ رضی اللہ عنہ یہ کام چھوڑ دیجئے، اب آپ لوگوں کے خلیفہ (امیر) ہوگئے ہیں۔ یہ سن کر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں یہ کام چھوڑ دوں تو پھر میرے اہل و عیال کہاں سے کھائیں گے؟ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: آپ رضی اللہ عنہ واپس چلئے، اب آپ رضی اللہ عنہ کے یہ اخراجات حضرت سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ طے کریں گے۔ پھر یہ دونوں حضرات حضرت سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور ان سے حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا:* *آپ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل و عیال کے واسطے ایک اوسط درجے کے مہاجر کی خوراک کا اندازہ کرکے روزانہ کی خوراک اور موسم گرما و سرما کا لباس مقرر کیجئے لیکن اس طرح کہ جب پھٹ جائے تو واپس لے کر اس کے عوض نیا دے دیا جائے۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے لئے آدھی بکری کا گوشت، لباس اور روٹی مقرر کردی۔*

_(تاريخ الخلفاء، امام سيوطی، ص59)_

*امام عالی مقام سیدنا امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات کے وقت ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: دیکھو! یہ اونٹنی جس کا ہم دودھ پیتے ہیں اور یہ بڑا پیالہ جس میں کھاتے پیتے ہیں اور یہ چادر جو میں اوڑھے ہوئے ہوں یہ سب بیت المال سے لیا گیا ہے۔ ہم ان سے اسی وقت تک نفع اٹھاسکتے ہیں جب تک میں مسلمانوں کے امور خلافت انجام دیتا رہوں گا۔ جس وقت میں وفات پاجائوں تو یہ تمام سامان حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو دے دینا۔ چنانچہ جب آپ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے یہ تمام چیزیں حسب وصیت واپس کردیں۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے چیزیں واپس پاکر فرمایا:*

*’’اے ابوبکر! اللہ آپ پر رحم فرمائے کہ آپ نے تو اپنے بعد میں آنے والوں کو تھکادیا ہے‘‘۔*

_(تاريخ الخلفاء، امام سيوطی، ص60)_

*حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ اور بارگاہِ رسالت مآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خصوصی اہمیت و فضیلت حاصل تھی۔ قرآن مجید کی تقریباً 32 آیات آپ کے متعلق ہیں جن سے آپ کی شان کا اظہار ہوتا ہے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے مگر ابوبکر کے مجھ پر وہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہ تعالیٰ روز قیامت انہیں عطا فرمائے گا۔*

_*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*
••••••••••••••••••••••••••••••••••••




*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*
     *قـســــــط نمــــــــبر 03*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـقؓ*

*🌺خلافت علی منہاج النبوۃ:🌺*

*امام کائنات کو خواب میں دوخلفاء دکھائے گئے جن کی خلافت عین منہج نبوی کے مطابق ہوگی اور وہ آپ کے طریقے سے ذرہ برابر انحراف نہیں کریں گے رحمت کائناتﷺ فرماتے ہیں میں سویا ہوا تھا مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میں نے اپنے حوض سے پانی نکال کر لوگوں کو پلا رہا ہوں اتنے میں ابو بکر آگئے انہوں نے میرے ہاتھ سے ڈول لے لیا تاکہ مجھے آرام وسکون کا موقع دیں انہوں نے دو ڈول نکالے لیکن ان کے ڈول نکالنے میں کمزوری تھی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے پھر عمر آگئے انہوں نے ابوبکر سے ڈول لے کر(خوب پانی نکالا) میں نے کبھی اس سے زیادہ قوت کے ساتھ ڈول کھینچتے کسی کو نہیں دیکھا حتی کہ لوگ سیر ہوکر چلے گئے اور حوض ابھی بھرا ہوا تھا اور بڑے جوش کے ساتھ پھوٹ رہا تھا۔*

_(صحیح مسلم حدیث 2392)_

*🌺پہلا خطبہ خلافت:🌺*

*بیعت کے بعد سیدنا ابو بکر نے خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی شان اقدس کے لائق حمد وثنا بیان کی اور فرمایا حاضرین کرام مجھے تمہارا سربراہ بنایا گیا ہے اور میں خود کو تم سے بہتر نہیں سمجھتا اگر میں درست کام کروں تو میری مدد کرنا اگر مجھ سے غلطی ہو جائے تو میری اصلاح کرنا۔ سچ امانت ہے اور جھوٹ خیانت ہے تمہارا کمزور شخص میرے نزدیک طاقت ور ہے حتی کہ اس سے مظلوم کا حق وصول کر لوں ان شاءاللہ جب کوئی قوم جہاد فی سبیل اللہ سے منہ موڑ لیتی ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ذلیل کر دیتے ہیں۔ جس قوم میں بے حیائی عام ہوجائے اللہ تعالیٰ ان پر عمومی عذاب نازل کر دیتا ہے۔ میری اطاعت اس وقت تک کرنا جب تک میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا رہوں جب میں اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرنے لگے تو تم پر میری اطاعت ضروری نہیں۔ اُٹھو نماز ادا کرو اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے۔*
_(البدایہ و النہایہ 305-306/6)_

*جبکہ آج ہمارے حکمرانوں کی تیاریاں عروج پر ہیں غریب عوام کا خون چوسنے کے لیے ہر طرح کے جال بچھائے جا رہے ہیں اور کروڑوں روپے کا سرمایہ رائیگاں کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ منصب حکومت امام کائنات اور صحابہ کرام کا تشکیل دیا ہوا ہے آج اس منصب پر مسلط ہونے کے لیے ہر دنیا دار آدمی تیار ہے جو کہ دین اسلام سے کورے نظر آتے ہیں جیسے کہ امیدواران الیکشن سے کچھ سوالات پوچھے جا رہے تھے اور سوالات بھی ایسے کہ جن کے جوابات ایک دینی گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ بھی بآسانی دے سکتا ہے کسی سے فجر کی نماز کی رکعتیں پوچھی جا رہی ہیں اور کسی سے قرآن پاک کے پاروں کے متعلق پوچھا جا رہا ہے جوکہ انسانیت کے لیے اللہ نے ضابطہ حیات اتارا ہے تو ان کے سوالوں کے جواب بھی نہیں آرہے تھے یہاں تک کہ ایک نام نہاد مسلم بول پڑا کہ قرآنی سوالات کیوں کیے جا رہے ہیں؟* *یہی وجہ ہے کہ قرآن و حدیث سے دوری نے انہیں جلاد بنا دیا ہے کہ غریبوں کے چھوٹے چھوٹے بچے بھوک پیاس سے ان کے سامنے تڑپتے رہیں اور انکے رونگٹے بھی کھڑے نہ ہوں اور انکی سیاست بھی ایک جھوٹ کا حال ہے آج اپنے مفاد کی سیاست کی جاتی ہے اور عوام کو جھوٹ پے جھوٹ تحفۃ پیش کیا جاتاہے۔ (الامان والحفیظ) اور ایک وہ بھی تو سیاسی لیڈر تھے۔*

*🌺صدیق اور سیاسی بصیرت:🌺*

*سیدنا ابو بکر بے پناہ سیاسی بصیرت کے حامل تھے اور حالات کے نشیب و فراز پر گہری نگاہ رکھتے تھے اپنے دور کی حکومتوں اور ان کےقوانین سے بھی پوری طرح آگاہ تھے اس وقت ایران اور روم کی دو مملکتوں کا تمام دنیا میں شہرہ تھا اور کسی معاصر حکومت کو ان کے سامنے سر اٹھانے کی جرأت نہ تھی اور جمہوریت کا اس زمانے میں کہیں نام و نشان نہ تھا تمام حکومتیں جبروآمریت کی بنیاد پر قائم تھیں آج کے حکمرانوں کی طرح رعایا ان کے ہاتھوں سخت تکلیف میں مبتلا تھی ہر باشندہ ملک کو انہوں نے دبا کر رکھا ہوا تھا اور لوگوں سے اچھوتوں کا سا برتاؤ رکھا جاتا تھا سیدنا ابو بکر کے عہد خلافت میں دنیا کی ان دو عظیم مملکتوں کے جو علاقے مسلمانوں کے ہاتھوں فتح ہوئے وہاں کامل مساوات کا قانون نافذ کیا گیا سیدنا صدیق نے فوج کے سر براہوں کے نام حکم جاری کیا کہ بلا امتیاز مذہب و ملت سب سے یکساں معاملہ کیا جائے کسی سے بے گار نہ لی جائے اور کسی کو محکوم اور مفتوح سمجھ کر مبتلائے اذیت نہ کیا جائے، چھوٹے بڑے ہر طبقے کے لوگوں سے عدل و انصاف کیا جائے کسی قوم کی عبادت گاہوں کو منہدم نہ کیا جائے مذہبی اور معاشرتی آزادی کا کھلے الفاظ میں اعلان کیا جائے حالانکہ مفتوحہ علاقے کے لوگوں نے مساوات کا کبھی نام تک بھی نہیں سنا تھا وہ مسلمانوں کے اس طرز عمل اور طریق گفتگو سے نہایت خوش ہوئے اور بہت سے لوگ صرف ان کے اس رویے سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔*
_(ابو بکر صدیق لمحمد حسین ھیکل صفحہ 25)_

*🌹جیسے حکمران ویسی رعایا:🌹*

*ایک بدوی خاتون نے سیدنا صدیق سے پوچھا اے خلیفہ رسول جاہلیت کے بعد اللہ نے ہمیں اسلام کی وجہ سے جو نعمت عطا کی ہے ہم اس پر کب تک قائم رہیں گے صدیق نے فرمایا:*

*بَقَاؤُكُمْ عَلَيْهِ مَا اسْتَقَامَتْ بِكُمْ أَئِمَّتُكُمْ*

*تم لوگ اس پر اس وقت تک قائم رہو گے جب تک تمہارے حکمران اسلام پر قائم رہیں گے، وہ کہنے لگی حکمرانوں سے کون لوگ مراد ہیں؟ صدیق نے فرمایا:*

*أَمَا كَانَ لِقَوْمِكِ رُؤُوسٌ وَأَشْرَافٌ يَأْمُرُونَهُمْ فَيُطِيعُونَهُمْ*

*کیا تمہاری قوم کے شرفاء اور سردار نہیں ہیں جو قبیلے والوں کو حکم دیتے ہیں اور وہ ان کی اطاعت کرتے ہیں۔ اس نے کہا بالکل ہیں۔ جناب صدیق نے فرمایا:*

*فَهُمْ أُولَئِكَ عَلَى النَّاسِ*

*یہی لوگ تو حکمران ہیں۔*

_(صحیح بخاری3834)_

*🌹وسعت علم اور صدیق:🌹*

*رحمت کائنات نے دنیائے اسلام کے پہلے حج میں سیدنا صدیق کو مدینہ منورہ سے امیر الحج بناکر روانہ فرمایا عبادات میں سے مناسک حج کا علم انتہائی دقیق ہے اگر صدیق کے پاس وسعت علم نہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی امیر الحج نہ بناتے اور اسی طرح نماز کے معاملہ میں بھی رحمت کائنات نے سیدنا صدیق ہی کو اپنا نائب بنایا اور رسول اکرم نے سیدنا انس سے جو کتاب الصدقہ لکھوائی تھی اس کو سیدنا صدیق سے روایت کیا ہے وہ صدقہ کے بارے میں سب سے زیادہ قابل اعتماد دستاویز ہیں۔ کوئی شرعی مسئلہ ایسا نہیں جس میں سیدنا صدیق نے غلطی کی ہو۔ جبکہ دیگر صحابہ کرام کے کئی ایک ایسے مسئلے مذکور ہیں جن میں انکو غلطی لگی۔*
_(ابو بکر افضل الصحابہ ص 60)_

*🌹اجتہاد اور صدیق:🌹*

*سیدنا صدیق کے سامنے کوئی ایسا مسئلہ پیش آتا جس کی اصل کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ سے نہ ملتی تو وہ اس میں اجتہاد کرتے اور کہا کرتے تھے:*

*أَقُولُ فِيهَا بِرَأْي فَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ، وَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنِّي وَمَنَ الشَّيْطَانِ*

_السنن الصغير للبيهقي (2/ 362)_

*میں اپنی رائے سے کہتا ہوں اگر یہ صحیح ہے تو اللہ کی طرف سے ہے اور اگر غلط ہے تو یہ میری غلطی ہے اور شیطان کی طرف سے ہے۔*
*جب بھی ان کے پاس کوئی مسئلہ آتا تو وہ کتاب اللہ سے اس کا حل ڈھونڈتے اگر مل جاتا تو اس کے مطابق فیصلہ کرتے اگر نہ ملتا تو پھر صحابہ کرام سے اس بارے میں پوچھتے ایسے موقعوں پر آپ کہا کرتے تھے:*

*اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى جَعَلَ فِينَا مَنْ يَحْفَظُ عَنْ نَبِيِّنَاصلى الله عليه وسلم*
_السنن الكبرى للبيهقي (10/ 114)_

*اللہ کا شکر ہے ہم میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے رسول کی سنت کو محفوظ کر رکھا ہے۔*
۔
*لیکن دور حاضر میں اہل الرائے کا ایک ٹولہ دلیلیں تو ابو بکر و عمر کے اجتہاد کی پیش کرتے ہیں لیکن ان کے اکثر و بیشتر مسائل حدیث رسول سے ٹکرا رہے ہوتے ہیں ۔ سچ کہا تھا سیدنا علی نے (الکلمۃ حق أرید بہا الباطل) آئیڈیل اور نمونہ تو صحابہ کے اجتہاد کو پیش کرتے ہیں لیکن حقیقت میں شریعت کی مخالفت کرتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے اور دین کی سمجھ دے۔*

*🌹صدیق بطور فیصل:🌹*

*سیدنا ابو بکر صدیق نے اپنے نہایت معتمد ساتھی سیدنا عمر فاروق کے خلاف ایک مقدمہ میں فیصلہ دیا تھا۔آئیے اس واقعہ کے بارے میں ان کا موقف پڑھتے ہیں ہوا کچھ یوں کہ سیدنا عمر نے اپنی ایک انصاری اہلیہ کو طلاق دے دی تھی اس خاتون سے ان کا بیٹا عاصم تھا کچھ عرصہ بعد سیدنا عمر نے دیکھا کہ وہ انصاری خاتون اپنے بیٹے کو اٹھائے تھی اور بچہ دودھ پینا چھوڑ چکا تھا اور اب چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تھا۔ سیدنا عمر نے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر ماں سے چھیننا چاہا اور تھوڑی سختی بھی کی کہ بچہ رونے لگا سیدنا عمر کہنے لگے میں اپنے بیٹے کا تمہاری نسبت زیادہ حقدار ہوں یہ جھگڑا سیدنا صدیق تک پہنچا تو سیدنا صدیق نے ماں کے حق میں فیصلہ دے دیا اور فرمایا اس بچے کے لیے ماں کی محبت و شفقت اس کو گود اور بستر تمہاری نسبت زیادہ بہتر ہے۔ حتی کہ بچہ جوان نہ ہو جائے اور اپنا فیصلہ خود نہ کرے کہ وہ کس کے پاس رہنا چاہتا ہے اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں ماں زیادہ مشفق و مہربان زیادہ رحم دل زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ نرم مزاج ہے جب تک وہ عورت دوسری شادی نہ کرے تب تک وہ بچے کی زیادہ حقدار ہے۔*
_(مصنف عبدالرزاق 54/7 حدیث 2600)_

*🌹صدیق بطور خطیب:🌹*

*سیدنا ابو بکر نے لشکر اسامہ کے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اے لوگو! ٹہرو میں تمہیں کچھ ہدایات دینا چاہتا ہوں۔ انہیں اچھی طرح یاد کرلو، نہ خیانت کرنا، نہ مال غنیمت چرانا، نہ بد عہدی کرنا، نہ لاشوں کی بے حرمتی کرنا، نہ پھل دار درخت کاٹنا، نہ بلاضرورت بکری گائے اور اونٹ ذبح کرنا۔(اب ذرا سوچئے جتنے کاموں سے سیدنا صدیق نے منع کیا ہے ان میں سے وہ کونسا ایسا کام ہے جو ہم اور ہمارے حکمران نہیں کرتے؟ پھر فرق صرف اتنا پڑتا ہے کہ وہ ان سب امور کی پابندی کر کے فتح عزت وعظمت و کامیابی ان کا ثمرہ بنتی تھی اور ہم ان سب کاموں میں مخالفت کرتے ہیں تو ذلت و رسوائی آج ہمارا مقدر بن چکی ہے) عنقریب تم ایسے لوگوں کے پاس سے گزروگے جو گرجا گھروں میں عبادت میں مصروف ہوں گے۔ ان سے تعرض نہ کرنا، تم ایسے لوگوں کے پاس جا رہے ہوجو تمہارے لیے رنگ برنگے کھانے لائیں گے تم ہر کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا۔ تمہارا ایسے لوگوں سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے اپنے سر درمیان سے مونڈ رکھے ہونگے اور بقیہ بالوں کو پٹیوں کی مانند چھوڑ دیا ہوگا ایسے لوگوں کو تہ تیغ کر دینا، اب اللہ کا نام لیکر روانہ ہو جاؤ۔ پھر سیدنا ابوبکر نے سیدنا اسامہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:*

*اصنع ما أمرك به نبي الله صلى الله عليه و سلم ابدأ ببلاد قضاعة ثم إيت آبل ولا تقصرن في شيء من أمر رسول الله صلى الله عليه و سلم ولا تعجلن لما خلفت عن عهده*

*رسول کے حکم کی تعمیل کرنا جنگ کی ابتدا بلاد قضاعہ سے کرنا پھر آبل (موجودہ اردن کے جنوب میں واقع ایک شہر ہے) پر حملہ آور ہونا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم میں ذرہ بھر بھی کوتاہی نہ کرنا اور رحمت کائنات کے عہد سے پیچھے مت ہٹنا۔*
*سیدنا اسامہ کا لشکر چلا گیا اہل لشکر امام کائنات کے حکم کے مطابق قضاعہ کے قبائل پر حملہآور ہوئے آبل فتح کیا اور مال غنیمت اور فتح کے ساتھ سرخرو ہوکر لوٹے ان کا یہ پورا مشن چالیس روزہ تھا اور چالیس ہی دن میں مکمل کامیابی مل گئی۔*
_(تاریخ الطبری 45-47/4،والسیرہ النبویۃ الصحیحہ للدکتور العمری 470-467/2)_

*🌹سیدنا صدیق کی اولو العزمی:"🌹*

*سیدنا صدیق نہایت درجہ اولو العزم اور صمیم القلب خلیفہ تھے ان کی اولوالعزمی کے واقعات تو بہت ہیں لیکن یہاں ہم چند ایک ذکر کرتے ہیں۔*

*1۔ مرتدین اور مانعین زکاۃ کا فتنہ بپا ہوا تو سیدنا صدیق نے فتنہ بپا کرنے والوں کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان فرمایا۔ زیادہ تر صحابہ نے اس بات سے اختلاف کیا جن میں سیدنا عمر بھی شامل تھے لیکن سیدنا صدیق اپنے ارادے پر قائم رہے اور بہ درجہ غایت اولوالعزمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صاف لفظوں میں فرمایا کہ جو لوگ نماز اور زکاۃ میں فرق کرینگے میں ان سے ضرور جنگ کروں گا چاہے مجھے اکیلا ہی کیوں نا مقابلہ کرنا پڑے۔*

*2۔ عراق میں مثنی بن حارثہ شیبانی جب برسر پیکار تھے تو انہوں نے دربار خلافت سے مزید فوج کا مطالبہ کیا تو سیدنا صدیق نے ان کی امداد کے لیے خالد بن ولید کو اچھی خاصی فوج دیکر عراق روانہ کیا۔*

*3۔ شام کے محاذ پر فوج بھیجنے کی ضرورت پڑی تو تمام عرب سے فوجیں جمع کیں پھر سیدنا ابو عبیدہ بن جراح اور اسلامی فوج کے سربراہوں کی طرف سے جو شام میں مقیم تھے دشمن پر حملہ کرنے میں کچھ ہچکچاہٹ سی ہوئی تو سیدنا خالد بن ولید کو وہاں پہنچنے اور حملہ کرنے کا حکم دیا۔*
_(الصدیق ابو بکر لمحمد حسین ھیکل ص 40،41)_

*🌹سیدنا صدیق کا وقت رحلت:🌹*

*سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر کی بیماری کی ابتدا اس طرح ہوئی کہ انہوں نے سخت سردی والے دن غسل کیا تو انہیں بخار ہو گیا جو پندرہ دن تک جاری رہا۔ بیماری کی شدت کے باعث آپ ان دنوں مسجد نہ جا سکتے تھے اس لیے سیدنا عمر کو نماز پڑھانے کا حکم دیتے تھے۔ صحابہ کرام آپ کی تیمارداری کرنے آتے تھے سب سے زیادہ خبر گیری سیدنا عثمان کرتے تھے۔*
_(اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم لمحمود المصری)_

*جب انکی بیماری شدید ہوگئی تو ان سے عرض کیا گیا ہم آپ کے لیے طبیب بلائیں؟ تو فرمایا:*

*قَدْ رَآنِي فَقَالَ: إِنِّي فَعَّالٌ لِمَا أُرِيدُ*

_ترتیب و تہذیب البدیہ والنہایہ للدکتور السلمی،ص 33_

*طبیب نے مجھے دیکھ لیا ہے اور وہ کہتا ہے بیشک میں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں۔*
*سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: سیدنا ابو بکر نے فرمایا:*
*انظروا ماذا زاد في مالي منذ دخلت في الإمارة فابعثوا به إلى الخليفة بعدي*

_صفۃ الصفوۃ لابن الجوزی 265/1_

*جب سے میں خلیفہ بنا ہوں اس دوران جتنا مال بڑھا ہے وہ میرے بعد والے خلیفہ کو پہنچا دینا۔*

*ہم نے جب ان کا مال چیک کیا تو ایک نوبی غلام تھا مصر کے جنوب میں سوڈان کے شہر نوبہ میں ایک قوم آباد تھی یہ غلام انہیں میں سے تھا اور یہ خلیفہ کے بچے کھلاتا تھا۔*

*اس کے علاوہ ایک اونٹ تھا جو ان کے باغ کو سیراب کرتا تھا ہم نے یہ دونوں چیزیں سیدنا عمر کی خدمت میں بھیج دیں تو وہ رو پڑے اور روتے روتے فرمایا: ابو بکر پر اللہ کی رحمتیں ہوں انہوں نے اپنے بعد والوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔*
_(صفۃ الصفوۃ لابن الجوزی 265/1)_

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*
••••••••••••••••••••••••••••••••••••



*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*
     *قـســــــط نمــــــــبر 04*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـقؓ*

*🌺ارادہ ہجرت🌺*

*جب قریش مکہ کے مظالم اپنی انتہا کو چھونے لگے تو  سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں کو حبشہ کی جانب ہجرت کی اجازت دے دی۔ اہل ایمان کی بڑی تعداد نے اس پر لبیک کہا اور حبشہ کی جانب ہجرت  کرنا شروع کردی۔ اس موقع پر آپ بھی حکم نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے حبشہ کے سفر پر روانہ ہو گئے۔ تاہم اہلیان مکہ میں آپ کی عزت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے اپنے سفر کا کچھ ہی حصہ طے کیا تھا کہ کفار مکہ کے ایک طاقتور سردار ابن دغنہ سے برداشت نہ ہو سکا۔* *اس نے باوجود ایمان نہ لانے کے آپ کو روک لیا اور اپنی حمایت اور پناہ پیش کردی۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مسلمان ہوجانے کے باوجود آپ کی مکہ میں کس قدر عزت و منزلت تھی۔*

*💞القاب و خطاب💞*

*صدیق اور عتیق آپ کے خطاب ہیں جو آپ کو دربار رسالت  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عطا ہوئے۔ آپ کو دو موقعوں پر صدیق کا خطاب عطا ہوا۔ اول جب آپ نے نبوت کی بلا جھجک تصدیق کی اور دوسری بار جب آپ نے واقعہ معراج کی بلا تامل تصدیق کی۔ اس روز سے آپ کو صدیق اکبر کہا جانے لگا۔*

*💞مدینہ ہجرت💞*

*جب سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں کو مدینہ ہجرت کا حکم دیا تو آپ کو سرکار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہمسفر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس سفر میں آپ نے تمام مواقعوں بالخصوص غار ثور میں قیام کے  دوران حق دوستی ادا کر دیا۔ آپ کو اس سفر ہجرت کے حوالے سے میں " ثانی اثنین " کے لقب سے یاد کیا گیا ہے۔*
 _(سورۃ توبہ 40 )_

*غار ثور مکہ معظمہ کی دائیں جانب تین میل کے فاصلے پر  ثور پہاڑ میں واقع ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی تو تین دن تک یہاں قیام کیا۔ قرآن میں ہجرت کا بیان کرتے ہوئے جس غار  کا ذکر کیا گیا ہے وہ یہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جناب حضرت ابوبکر صدیق بھی تھے۔ اسی لیے انہیں یار غار کہتے ہیں۔ اس غار کا دہانہ اتنا تنگ ہے کہ لیٹ کر بمشکل انسان اس میں داخل ہو سکتا ہے"*

*ابوبکر صدیق نے اول غار کو صاف کیا بعد ازاں آپ (صلی  اللہ علیہ وآلہ وسلم) غار میں تشریف لے گئے۔ اور باذن الہیٰ غار کے دہانے پر مکڑی نے جالا تنا، ۔[1] جب مشرکین مکہ  نشان شناسوں کی مدد سے غار ثور کے دہانے تک پہنچ گئے اور نشان شناس نے کہہ دیا کہ قدموں کے نشان یہیں تک ہیں، اسی غار میں ہوں گے، تلاش کرنے والی پارٹی نے جب غار ثور کے دہانے پر مکڑی کا جالا دیکھا تو نشان شناس کو بیوقوف گردانا اور کہا اگر اس غار میں کوئی داخل ہوا ہوتا تو کیا یہ مکڑی کا جالا باقی رہ سکتا تھا۔*
*فَرَأوا علی بابہ نسیج العنکبوت فقالوا لو دخل ھنا لم یکن نسیج العنکبوت علی بابہ۔ تو غار کے دروازے پر مکڑی کا جالا دیکھ کر کہا کہ اگر کوئی اس میں جاتا تو غار کے دہانہ پر مکڑی کا جالا باقی نہ رہتا۔[2][3]*

*🌻غار🌻*

*زیر زمین ایک خلا ہوتا ہے جو اتنا بڑا ہو کہ جس میں ایک انسان داخل ہو سکے۔ غاریں عام طور پر چٹانوں پر موسمی اثرات کی وجہ سے اکثر گہری زمین میں تشکیل پاتی ہیں۔* *ایک اندازے کے مطابق غاروں کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 3000 میٹر تک ہوتی ہے۔ زیادہ گہری غاریں اپنے اوپر موجود چٹانوں کے وزن سے اکثر دب بھی جاتی ہیں۔*

*💞ایثار و سخاوت💞*

*آپ کو بدر ،احد،خندق،تبوک،حدیبیہ،بنی نضیر، بنی مصطلق ،حنین، خیبر،فتح مکہ سمیت تمام غزوات میں  سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہمراہی کا شرف حاصل رہا۔ غزوہ تبوک میں آپ نے جو اطاعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اعلی مثال قائم کی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ اس غزوہ میں سرکاردو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ترغیب پر تمام صاحب استطاعت صحابہ نے دل کھول کر لشکر اسلامی کی امداد کی مگر ابوبکر نے ان سب پر اس طرح سبقت حاصل کی کہ آپ اپنے گھر کا سارا سامان لے آئے۔ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ " اے ابوبکر! گھر والوں کے لیے بھی کچھ چھوڑا ہے "؟ تو آپ نے عرض کی " گھر والوں کے لیے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کافی ہے "۔*

*پروانے کو چراغ ہے، بلبل کو پھول بس*
*صدیق کے لیے ہے خدا کا رسول بس*



*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*
••••••••••••••••••••••••••••••••••••



*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*
     *قـســــــط نمبر 05*

*صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سراپائے ادب رہتے، اور سود وزیاں سے بے نیاز ہر وقت حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اشارے کے منتظر رہتے کہ کب حکم ہو اور وہ اپنی جان و مال آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں پر نثار کریں۔*
*ایک موقع پر جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ دینے کا حکم فرمایا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس جو کچھ تھا وہ سب کچھ لے کر حاضر خدمت ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا* *اے ابوبکر! اپنے گھر والوں کے لئے کیا چھوڑ آئے ہو؟ انہوں نے عرض کیا : میں ان کے لئے اللہ تعالی اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوڑ آیا ہوں۔‘‘*
_(ترمذی، السنن، کتاب المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم ، باب فی مناقب ابی بکر و عمر رضی الله عنهما کليهما، 6 : 614، رقم : 3675)_

*گویا وہ بارگاہِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بقول شاعر یوں عرض گزار ہوئے۔*

*اے تجھ سے دیدہ مہ و انجم فروغ گیر*
*اے تیری ذات باعث تکوین روزگار*

_(اقبال)_

*جملہ صفات کے ساتھ ساتھ آپ رضی اللہ عنہ کی وفا شعاری اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت نے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں آپ کو وہ مقام و مرتبہ عطا کیا جس پر ساکنانِ عرش بھی رشک کرتے ہیں۔*

*🌹صحابی رسول کا لقب نص قرآنی سے🌹*

*قرآن مجید میں الحمد سے والناس تک ایک لاکھ چودہ ہزار یا چوبیس ہزار صحابہ کرام کی جماعت میں سے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہی ایک فرد ہیں جنکی صحابیت پر اللہ رب العزت نے نص صریح کے ساتھ مہر تصدیق لگا دی۔ ان کو صحابی رسول، اللہ تعالی نے خود قرار دیا ہے۔ غار ثور میں ہجرت کے وقت حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا یارِ غار ہونے کا شرف آپ کو نصیب ہوا۔ اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سورہ توبہ کی آیات میں اس طرح شان بیان کی گئی۔*

*إِلاَّ تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُواْ ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لاَ تَحْزَنْ إِنَّ اللّهَ مَعَنَا فَأَنزَلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُواْ السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللّهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌo*
  _(التوبه، 9 : 40)_

*’’اگر تم ان کی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلبہ اسلام کی جدوجہد میں) مدد نہ کرو گے (تو کیا ہوا) سو بے شک اللہ نے ان کو (اس وقت بھی) مدد سے نوازا تھا جب کافروں نے انہیں (وطنِ مکہ سے) نکال دیا تھا۔ درآن حالیکہ وہ دو (ہجرت کرنے والوں) میں سے دوسرے تھے جب کہ دونوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) غارِ (ثور) میں تھے جب وہ اپنے ساتھی (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) سے فرما رہے تھے۔ غمزدہ نہ ہو بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے پس اللہ نے ان پر اپنی تسکین نازل فرما دی اور انہیں (فرشتوں کے) ایسے لشکروں کے ذریعہ قوت بخشی جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے کافروں کی بات کو پست و فروتر کر دیا، اور اللہ کا فرمان تو (ہمیشہ) بلند و بالا ہی ہے، اور اللہ غالب، حکمت والا ہے‘‘*

*اس میں ’’اذ یقول لصاحبہ‘‘ جب وہ اپنے ساتھی (ابوبکر صدیق) سے فرما رہے تھے کے الفاظ قرآن مجید میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا سب سے بڑا بیانِ فضیلت ہے اور یہ لقب کائناتِ صحابہ میں کسی اور کو عطا نہیں کیا گیا۔*
_(سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مقام قربت و معیت، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)_

*💞یار غار ہونے کا شرف💞*

*جب قریش کی ایذاء رسانی حد سے بڑھ گئیں اور مسلمانوں کو ستانے میں انہوں نے کوئی کسر باقی نہ رکھی تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور حبشہ کے بعد پھر مدینہ ہجرت کا حکم فرمایا۔ اور خود حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم خداوندی کے منتظر تھے، جب اللہ نے آپ کو حکم ہجرت دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ہجرت کا ذکر فرمایا۔ تو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پکار اٹھے۔*

*’’اے اللہ کے رسول مجھے بھی معیت سے نوازئیے۔ ‘‘*
*ارشاد گرامی ہوا ’الصحبۃ‘ معیت تو ضرور ہو گی اس مصائب والے سفر میں تم میرے ساتھ ہو گے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔*
*’’بخدا مجھے اس دن سے قبل معلوم نہ تھا کہ کوئی خوشی سے بھی آنسو بہاتا ہے میں نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو اس روز روتے دیکھا۔‘‘*
_(سيرت ابن هشام، 1 : 485)_

*اور یوں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو ہجرت کے وقت پیغمبر خدا کا ساتھی ہونے اور یار غار ہونے کا لازوال اعزاز حاصل ہوا اور غار ثور میں تین دن اور تین راتیں متوجہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے اور متوجہ علیہ ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔*

*بارگاہِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ*

*’’حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے جنگِ ذاتِ السلاسل کا امیرِ لشکر بنا کر روانہ فرمایا جب میں واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا : (یارسول ﷲ!) عورتوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبت کس سے ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عائشہ کے ساتھ۔ میں نے پھر عرض کیا : مردوں میں سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اُس کے والد (ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے ساتھ۔ میں نے عرض کیا پھر اُن کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عمر بن خطاب کے ساتھ۔ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کے بعد.*

•••••••••••••••••••••••••••••••••••• *جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••


*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 06*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـقؓ*

*جس وقت صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کی تعداد 38 ہوگئی تو ایک دن سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ذکر کیا کہ کلمہ حق اور اس نئے دین "دین اسلام" کعبہ کے صحن میں تمام مشرکین کی موجودگی میں اظہار کیا جائے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "اے ابو بکر ہماری تعداد کم ہے۔"*

*لیکن صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ برابر اصرار کرتے رہے، حتیٰ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تمام مسلمان بھی مسجد کے اطراف میں چلنے لگے اور ہر آدمی اپنے قبیلہ اور خاندان کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوگیا۔ پھر ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کے درمیان خطاب کیلئے کھڑے ہوگئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے، دوسری طرف مشرکین غصہ سے پھٹ رہے تھے پھر ان مشرکین نے چاروں جانب سے تمام مسلمانوں پر عموما اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر خصوصا حملہ کردیا۔*

*ہر کوئی بڑھ چڑھ کر حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر وار کر رہا تھا، لیکن عتبہ بن ربیعہ جس نے لوہے کے جوتے پہن رکھے تھے (اور جسے غزوہ بدر میں سیدنا علی المرتضی یا سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنھم نے جہنم واصل کیا تھا) حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو چہرے اور سینے پر وار کیے جس کے نتیجے میں صدیق اکبر رضی اللہ عنہ بے ہوش ہوگئے اور آپ رضی اللہ عنہ کے بچنے کی کوئی امید نہ رہی، آپ رضی اللہ عنہ کے خاندان والوں نے قسم کھائی کہ اگر ابو بکر کو کچھ ہوا تو ہم بدلے میں عتبہ بن ربیعہ کو قتل کریں گے۔*

*تمام خاندان کے لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر میں موجود تھے۔ شام کے وقت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہونٹ ہلے اور آفرین ہو اس شمع رسالت کے پروانے پر کہ زبان سے جو پہلے الفاظ ادا ہوئے وہ یہ تھے کہ "نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حال ہے؟''*

*اس سوال کو سن کر تمام خاندان والے غصے سے اپنے اپنے گھروں کو چل دیے کہ جس کی وجہ سے یہ حال ہوا، اب بھی اسی کا ذکر کر رہا ہے۔*

*آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ سے کہا کہ اسے کچھ کھلا پلا دو، لیکن صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا، کہ پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دیکھ لوں پھر کچھ کھاؤں گا، ناچار والدہ آپ کو سہارا دیکر دارارقم لے گئیں جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔*

*نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو سینے سے لگا لیا اور دیر تک دونوں اسی حالت میں آنسو بہاتے رہے۔ پھر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے کہا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ میری والدہ ہیں، مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں، ان کیلئے دعا کریں کہ اللہ ان کا دل اسلام کیلئے نرم کر دے۔"*

*اسی موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کی برکت سے آپ رضی اللہ عنہ کی والدہ نے اسلام قبول کرلیا۔*

*حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبدالرحمٰن بہت بہادر شہسوار تھے، یہ فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے، فتح مکہ سے پہلے کی تمام لڑائیوں میں کفار کی جانب سے حصہ لیتے رہے۔*

*ایک غزوہ میں یہ کفار کی جانب سے میدان جنگ میں آئے اور مسلمانوں میں سے کسی کو مقابلہ کیلئے بلایا۔۔۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف فرما تھے، آپ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے بیٹے کے مقابلے میں نکلنے کی اجازت چاہی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرما دیا۔*

*اسلام قبول کرنے کے بعد ایک مرتبہ بیٹے نے آپ رضی اللہ عنہ سے کہا، "ابا جان بدر کی لڑائی میں ایک موقع پر آپ میرے نشانے پر آئے لیکن میں وہاں سے ایک طرف کو ہوگیا اور آپ کو قتل نہیں کیا۔"*

*سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا "اگر تم میرے سامنے آتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن سمجھ کر قتل کردیتا۔"*
*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*
•••••••••••••••••••••••••••••••••••




*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 07*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـقؓ*

*حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں بہت سی قرآنی آیات نازل ہوئی ہیں۔ آپ کا ایمان تمام صحابہ میں سب سے کامل تھا۔ آپ کو بچپن ہی سے بُت پرستی سے نفرت تھی۔*

 *آپ کے بچپن کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ کے والد ابو قحافہ (جو بعد میں اسلام لے آئے تھے) آپ کو بُت خانے لے گئے اور بُتوں کو دیکھ کر کہنے لگے بیٹا یہ تمہارے خدا ہیں انہیں سجدہ کرو۔ یہ کہہ کر ان کے والد بُت خانے سے باہر چلے گئے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بُت کے قریب گئے اور بُت کو مخاطب کرکے کہنے لگے میں بھوکا ہوں مجھے کھانا دے۔ بُت کچھ نہ بولا۔ پھر کہا میں برہنہ ہوں مجھے کپڑے دے۔ بُت خاموش رہا۔ پھر آپ نے ایک پتھر اٹھایا اور بُت سے کہا میں تجھے پتھر مارتا ہوں اگر تو خدا ہے تو اپنے آپ کو بچا۔ بُت چپ رہا۔ آخر آپ نے زور سے اسے پتھر مارا اور وہ بُت اوندھے منہ نیچے آ گرا۔ اسی وقت آپ کے والد بھی بُت خانے میں آ گئے۔ انہوں نے جب بُت کو اوندھے منہ گرے ہوئے دیکھا تو بیٹے سے کہا یہ تم نے کیا کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہی کیا جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ آپ کے والد غصے میں انہیں گھر لے آئے اور ان کی والدہ سے سارا واقعہ بیان کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ اپنے شوہر سے کہا اس بچے کو کچھ نہ کہو کیونکہ جس رات یہ بچہ ہوا اس وقت میرے پاس کوئی بھی موجود نہ تھا۔ میں نے ایک آواز سنی کہ کوئی کہہ رہا ہے۔ اے اللہ کی بندی ! تجھے خوشخبری ہو اس بچے کی جس کا نام آسمانوں پر صدیق ہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یار اور رفیق ہے۔*

*علماء فرماتے ہیں کہ انبیاء کرام کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام لوگوں میں سب سے افضل ہیں۔* *حضور اکرم رضی اللہ عنہ کا ارشاد مبارک ہے کہ “حضرت ابو بکر صدیق لوگوں میں سب سے بہتر ہیں علاوہ اس کے کہ وہ نبی نہیں۔“*

*ایک مرتبہ حضرت عُمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اُمت میں سب سے افضل ہیں۔*
*حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس اُمت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر حضرت ابو بکر اور عُمر رضی اللہ عنھم ہیں۔"*

_(تایخ الخلفاء)_

*حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے انتہا محبت فرماتے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ اپنے ایمان کو چھپاتے تھے مگر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اپنے ایمان کو علی الاعلان ظاہر فرماتے تھے۔*

_(تاریخ الخلفاء صفحہ 25)_

*حضرت ابو سعید خذری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ قیامت کے دن تین کُرسیاں خالص سونے کی بنا کر رکھی جائیں گی اور ان کی شعاعوں سے لوگوں کی نگاہیں چندھیا جائیں گی۔* *ایک کرسی پر حضرت ابراہیم علیہ السلام جلوہ فرما ہوں گے دوسری میں بیٹھوں گا اور ایک خالی رہے گی۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو لایا جائے گا اور اس پر بٹھائیں گے۔ ایک اعلان کرنے والا یہ اعلان کرے گا کہ “آج صدیق اللہ کے حبیب اور خلیل کے ساتھ بیٹھا ہے۔“*

_(شرف النبی امام ابو سعید نیشاپوری صفحہ 279)_

*سبحان_اللہ ! روزِ محشر بھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی عظمت اور شان و شوکت کے پھریرے لہرا رہے ہوں گے۔ لوگ ان کے مقام و مرتبے کو دیکھ کر رشک کر رہے ہوں۔ حورانِ جنت ان کی عظمت کے ترانے گا رہی ہوں گی۔*
*ابو داؤد میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابو بکر سن لو میری اُمت میں سب سے پہلے تم جنت میں داخل ہوگے۔ (ابوداؤد)*

*ترمذی شریف میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی نے بھی میرے ساتھ احسان کیا تھا میں نے ہر ایک کا احسان اتار دیا علاوہ ابوبکر کے۔* *انہوں نے میرے ساتھ ایسا احسان کیا ہے جس کا بدلہ قیامت کے دن ان کو اللہ تعالٰی ہی عطا فرمائے گا۔ (ترمذی شریف)*

*مسلمانو ! حضرت ابو صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام تمام صحابہ میں سب سے افضل ہے کوئی صحابی ان سے بڑھ کر فضیلت والا نہیں۔ یوں تو آپ کے فضائل بے شمار ہیں جن کو احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہیں مگر چار خوبیاں آپ میں ایسی ہیں جو کسی بھی صحابی میں نہیں۔ حضرت امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو چار ایسی خوبیوں سے سرفراز فرمایا جن سے کسی کو سرفراز نہیں کیا۔ اول آپ کا نام صدیق رکھا اور کسی دوسرے کا نام صدیق نہیں۔ دوئم آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غارِ ثور میں رہے۔* *سوئم آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت میں رفیقِ سفر رہے۔ چہارم حضور سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو حکم دیا کہ آپ صحابہ کرام کو نماز پڑھائیں تاکہ دوسرے لوگوں کے آپ امام اور وہ آپ کے متقدی بنیں*

*آپ کا سب سے مشہور لقب صدیق ہے ،*

وسمي الصديق لبداره إلى تصديق رسول الله صلى الله عليه وسلم في كل ما جاء به صلى الله عليه وسلم. وقيل: بل قيل له الصديق لتصديقه له في خبر الإسراء*

       *آپ نے ہر معاملہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنے میں پہل کی ، اس لئے آپ کا لقب صدیق رکھا گیا۔*

*اللہ تعالی کا نازل کردہ لقب" صدیق"*

       *سنن دیلمی میں  ، ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " يا أبابكر، إن الله سماك الصديق ".*

*ترجمہ:ائے ابو بکر اللہ تعالی نے تمہارا نام" صدیق "رکھا ہے-*
 
*حضرت مولائے کائنات علی مرتضی  کرم اللہ وجہہ الکریم سے منقول ہے کہ یہ لقب اللہ رب العزت نے نازل فرمایا: آپ حلفیہ بیان کرتے ہیں:لانزل الله عزوجل اسم ابی بکر من السماء الصديق –*

*ترجمہ:اللہ تعالی نے ابوبکر کے لئے صدیق کا لقب آسمان سے نازل فرمایا۔*

_(مختصر تاریخ دمشق ،جلد،13،ص52)_

  *🌹واقعہ معراج کی تصدیق🌹*

       *تاریخ الخلفاء میں امام حسن بصری  اورحضرت  قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: وأول ما اشتهر به صبيحة الإسراء*
       *آپ کایہ لقب شب معراج کے اگلے دن کی صبح سے مشہور ہوا*
_(تاریخ الخلفاء ص،11)_
 
       *مستدرک علی الصحیحین  اور تاریخ الخلفاءمیں روایت ہے: عن عائشة رضي الله عنها قالت جاء المشركون إلى أبي بكر فقالوا هل لك إلى صاحبك يزعم أنه أسري به الليلة إلى بيت المقدس قال أو قال ذلك؟ قالوا نعم فقال لقد صدق إني لأصدقه بأبعد من ذلك بخبر السماء غدوة وروحة  فلذلك سمي الصديق*

*ترجمہ:حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ شب معراج کے اگلے دن مشرکین مکہ حضرت ابوبکر کے پاس آئے اور کہا ، اپنے صاحب کی اب بھی تصدیق کروگے ؟ ، انہوں نے دعوٰی کیا ہے"راتوں رات بیت المقدس کی سیر کرآتے ہیں"ابوبکر صدیق نے کہا:"بیشک آپ نے سچ فرمایا ہے ، میں تو صبح وشام اس سے بھی اہم امور کی تصدیق کرتا ہوں"۔  اس واقعہ سے آپ کا لقب صدیق مشہور ہوگیا"*
_(تاریخ الخلفاء ص،11)_

_*کنیت  ابوبکر*_

       *عرب میں بالعموم کنیت کا رواج تھا ، یہ کبھی اولاد کے نام پرہوتی ہے ، جس طرح حضور  اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابوالقاسم ہے اورکبھی کسی اورمناسبت کے پیش نظر رکھ دی جاتی ، جیسے ابوہریرہ ، ابوتراب وغیرہ ۔*

*حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آسمانی نام:*

     
*حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ جبریل امین حضور  اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ حضرت ابوبکر صدیق کا قریب سے گزر ہوا ، حضرت جبریل نے عرض کیا ، یا رسول اللہ!وہ ابوقحافہ کے صاحبزادے ہیں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا* *تم آسمان میں رہنے والے بھی انہیں پہچانتے ہو؟  جبریل امین نے عرض کی :والذی بعثک بالحق لهو فی السماء اشهر منه فی الارض ، وان اسمه فی السماء الحليم*

*ترجمه :قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق ورسالت کے ساتھ مبعوث فرمایا!حضرت ابوبکر کا زمین کی نسبت آسمانوں پر زیادہ شہرہ ہے ، وہاں ان کانام حلیم ہے ۔*
_(الریاض النضرۃ ،ج1،ص82)_

*تفسیر قرطبی میں حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت مذکور   ہے : حضرت سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اپناسارا مال ومتاع راہ خدا میں خرچ کرنے کے بعد ایک پیوندزدہ عباء پہن کر حاضربارگا ہ ہوئے جس میں گنڈیوں کی جگہ کانٹے لگے ہوئے تھے ، اسی لمحہ طائر سدرہ جبریل امین پیغام ِخداوندی لے کر حاضر ہوئے اور عرض کیا:یارسول اللہ صلی اللہ  علیہ وسلم !اللہ تعالی صدیق اکبر کو سلام فرماتاہے ،آپ اُن سے دریافت کریں کہ وہ اس فقر کی حالت میں اپنے رب سے راضی ہیں کہ نہیں"*

*حضور  اکرم صلی اللہ علیہ والہ  وسلم نے جب حضرت صدیق سے فرمایا تو آپ بے اختیارروپڑے اور کہنے لگے میں اپنے رب سے ناراض کیسے ہوسکتا ہوں؟ بے شک میں اپنے رب سے راضی ہوں ،اس کو تین بار دہراتے رہے ۔حضرت جبریل نے عرض کیا :حضور! بیشک اللہ تعالی فرماتاہے ؛میں اُن سے راضی ہوچکا ہوں جس طرح وہ مجھ سے راضی ہے۔* *اور اللہ کے حکم سے تمام حاملین عرش بھی وہی لباس پہنے ہوئے ہیں جوآپ  کے صدیق نے پہنا ۔*

_﴿ تفسیر قرطبی ،سورة الحدید ، آیت نمبر :10﴾_

*وعن ابن عمر قال : كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم وعنده أبو بكر وعليه عباءة قد خللها في صدره بخلال فنزل جبريل فقال : يا نبي الله! ما لي أرى أبا بكر عليه عباءة قد خللها في صدره بخلال ؟ فقال : "قد أنفق علي ماله قبل الفتح" قال : فإن الله يقول لك اقرأ على أبي بكر السلام وقل له أراض أنت في فقرك هذا أم ساخط ؟ فقال رسول صلى الله عليه وسلم : "يا أبا بكر إن الله عز وجل يقرأ عليك السلام ويقول أراض أنت في فقرك هذا أم ساخط" ؟ فقال أبو بكر : أأسخط "على ربي ؟ إني عن ربي لراض! إني عن ربي لراض! إني عن ربي لراض! قال : "فإن الله يقول لك قد رضيت عنك كما أنت عني راض" فبكى أبو بكر فقال جبريل عليه السلام : والذي بعثك يا محمد بالحق ، لقد تخللت حملة العرش بالعبي منذ تخلل صاحبك هذا بالعباءة-*

 _﴿ تفسیر قرطبی ،سورة الحدید ، آیت نمبر :10﴾_

 
_*حلیہ مبارک*_

  
       *آپ کا رنگ سفید ، رخسار ہلکے ہلکے ، چہرہ باریک اور پتلا ، پیشانی بلند ، منحنی جسم ، چادرباندھتے تو نیچے ڈھلک جاتی اور داڑھی کو سرخ سیاہ مد بی لگایا کرتے*
 _(الکامل فی التاریخ ،ج2،ص420)_

       *قریش کے مشہور قبیلہ قارہ کے سردار ابن دغنہ نے آپ کے اوصاف حسنہ کا بایں الفاظ اعتراف کیا: إنك لتصل الرحم وتصدق الحديث وتكسب المعدوم وتحمل الكل وتعين على نوائب الدهر وتقري الضيف.*

       *#ترجمہ ؛ اے ابوبکر !بے شک آپ ناداروں کی مدد کرتے ہیں، صلہ رحمی کرتے ہیں ، کمزورں کا بوجہ اٹھاتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں اور راہِ حق میں مصیبت  زدہ افراد کے کام آتے ہیں۔*
_(تاریخ الخلفاء،12)_

*عہدجاہلیت میں بھی آپ معزز ومکرم*

       *امام نووی فرماتے ہیں: وكان من رؤوساء قريش في الجاهلية وأهل مشاورتهم ومحبباً فيهم وأعلم لمعالمهم ۔*

*#ترجمہ ؛حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا شمار دور جاہلیت میں قریش کے سرداروں او راہل مشاورت میں ہوتا تھا،آپ کی شخصیت نہایت محبوب تھی، قریش کے معاملات کو بہتر طور پر سمجھتے تھے"*

_(تاریخ الخلفاء ص،12)_

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••




*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 08*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ*

*💞خواب میں قبولیت اسلام کی بشارت💞*

 
       *اعلان نبوت سے پہلے آپ نے ایک عجیب وغریب خواب دیکھا، آسمان پر چودھویں کا چمکتا چاند اچانک پھٹ گیا، اس کے ٹکڑے مکہ کے ہر گھر میں بکھر گئے، پھر یہ ٹکڑے سمٹ کر اکٹھے ہوئے اور یہ چمکتا ہوا چاند آپ کی گود میں آگیا۔*
 *آپ نے یہ خواب اہل کتاب کے عالم کو سنایا تو اُس نے تعبیر بتائی کہ وہ نبی محتشم جن کا انتظار ہے ؛  اس نبی آخرالزماں کے آپ معاون ومددگار ہوں گے ۔توجب حضور کی بعثت ہوئی تو  آپ نے بلاتوقف بغیر کسی پس وپیش کے اسلام قبول کرلیا۔*
*جیسا کہ سبل الہدی والرشاد   میں ہے: أنه رأى رؤيا قبل، وذلك أنه رأى القمر نزل إلى مكة ثم رآه قد تفرق على جميع منازل مكة وبيوتها فدخل في كل بيت شعبة، ثم كان جميعه في حجره. فقصها على بعض أهل الكتابين فعبرها له بأن النبي صلى الله عليه وسلم - المنتظر قد أظل زمانه، اتبعه وتكون أسعد الناس به، فلما دعاه رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يتوقف.*
_(سبل الہدی والرشاد، ج2،ص303)_

*🌹مدح صدیق اکبر بزبان حسان بن ثابت:🌹*

       *حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا ، سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا ؟  آپ نے فرمایا ، کیا تم نے حضرت حسان کے یہ اشعار نہیں سنے:*

*إذا تذكرت شجواً من أخي ثقةٍ ... فاذكر أخاك أبا بكرٍ بما فعلا*
*خير البرية أتقاها وأعدلها ... بعد النبي وأوفاها بما حملا*
*والثاني التالي المحمود مشهده ... وأول الناس ممن صدق الرسل*
 
       *جب تم اپنے سچے بھائی کے دکھ درد کو یاد کرنے لگو تو اپنے بھائی ابوبکر کے کارناموں کو یاد کر لینا،حضور اکرم  صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد تمام مخلوق میں سب سے بہتر ، سب سے زیادہ متقی اور عادل ہیں ۔آپ حقوق وذمہ داریوں کو نبھانے میں سب سے زیادہ وفادار ہیں، آپ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یار غار ،  آپ کے تابع ، ہمیشہ ساتھ رہنے والے اور ممدوح ومرجع خلائق ہیں،  آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں؛جنہوں نے سب سے پہلے رسولوں کی تصدیق کی ۔*
_(الاستیعاب ،ج1،ص294، زرقانی،ج1،ص445)_

       *آخری مصرع میں آپ کی اسلام میں اولیت کی زبردست شہادت ہے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اسے بیان کرنے اور آپ کے سماعت فرمانے سے اس کی ثقاہت واہمیت محتاج بیان نہیں۔ اس کے علاوہ مزید دو اشعار درج ذیل ہیں:*
     
*والثاني اثنين في الغار المنيف وقد ... طاف العدو به إذ صعدوا الجبلا*
*وكان حب رسول الله قد علموا ... خير البرية لم يعدل به رجلا*
 
       *اس بلند پہاڑ پر واقع غار میں دو معزز شخصیات میں سے دوسرے آپ ہی تھے ؛ جب پہاڑی پر چڑھنے کے بعد دشمن غار کے ارد گرد منڈلانے لگے ۔*
       *آپ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ہیں، سب کو معلوم ہے کہ آپ تمام مخلوق میں (انبیاء کے بعد) سب سے بہتر ہیں اور کوئی بھی ان کے برابر نہیں ۔*
_(الاستیعاب،ج۱،ص295)_

 
 *درس نظامی کی مشہور کتاب شرح عقائد نسفی میں ہے:افضل البشر بعد نبينا صلی الله عليه وسلم ابو بکر الصديق رضي الله عنه(شرح عقائد نسفی،107)*
 

*صدیق اکبر کی منقبت سننا سنت مصطفی ہے (صلی اللہ علیہ وسلم)*

       *حافظ ابن عساکر بیان کرتے ہیں ، سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا: هل قلت فی ابی بکر شيئا؟*
 *کیا ابوبکر کے بارے میں بھی کچھ کہا ہے؟ عرض کی ہاں ! پھر آپ نے درج بالا اشعار سنائے۔*

*فسرالنبی بذلک فقال احسنت ياحسان*

       *اشعار سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہار مسرت کیا اور فرمایا اے حسان !تم نے خوب کہا۔*

_(الاستیعاب،ج۱،ص295)_

       *کنزالعمال میں ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قل وانا اسمع  صدیق کی منقبت کہو میں سننا چاہتا ہوں ،حضرت حسان بن ثابت منقبت سنا چکے توحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خوش ہوگئے ،اور مسکراہٹ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک ظاہر ہوگئے ۔*
*آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حسان!تم نے سچ کہا ہے واقعی صدیق ایسے ہی ہیں جیسے تم نے بیان کیا۔*
*فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه وقال: "صدقت يا حسان" ! هو كما قلت* 

_(کنزالعمال ،حدیث نمبر:35673)_

     
*اس روایت سے ثابت ہوا کہ "نعت" کی طرح منقبت صدیق اکبر کی سماعت بھی سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور منقبت  سنانا سنت صحابہ ہے نیز حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی مدح سرائی پر اظہار مسرت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی سنت مبارکہ ہے ۔* 

*#مصدق_اول:*
       *حضرت ابولدردا رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ان الله بعثنی اليکم فقلتم : کذبت ،وقال ابوبکر: صدق*
       *#ترجمه :اللہ تعالی نے مجھے تم سب کی طرف مبعوث فرمایا تو سب نے میری تکذیب کی ، جب کہ ابوبکر نے میری تصدیق کی ۔*
_(صحیح بخاری،ج1،ص517،حدیث نمبر:3261)_

 
*صدیق اکبر کے لئے تمام ایمانداروں کا ثواب:*

       *آپ کے ایمان کی اولیت کا اس حدیث سے بھی استدلال کیا جاسکتا ہے، جسے خطیب بغدادی نے اپنی سند کے ساتھ حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہ الکریم سے روایت کیا ، آپ فرماتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق کو فرمایا:*

       *ياابابکر ان الله اعطانی ثواب من آمن لی منذخلق آدم الی ان بعثنی ، وان الله اعطاک يا ابابکر ثواب من آمن بی منذ بعثنی الی ان تقوم الساعة*

*#ترجمه :اے ابوبکر !آدم علیہ السلام سے لے کر میری بعثت تک جو کوئی بھی مجھ پر ایمان لایا ہر ایک کا ثواب اللہ تعالی مجھے پہنچائے گا اور اے ابوبکر! میری بعثت سے تاقیامت تمام ایمان داروں کا ثواب تجھے ملے گا۔*
_(تاریخ بغداد ،ج4،ص252)_

*حضرت  محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ گلزار اولیاء میں رقمطراز  ہیں:افضل البشر بعد ازانبياء سيد نا ابوبکر الصديق رضی الله تعالی عنه-*

*آپ کے بچپن سے متعلق تاریخ الخلفاء میں ہے کہ ایک بار صحابہ کرام میں سے کسی نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے جاہلیت میں شراب پی ہے ۔آپ نے فرمایا خدا کی پناہ میں نے کبھی شراب نہیں پی ۔لوگوں نے کہا کیوں ؟فرمایا میں اپنی عزت و آبرو کو بچاتا تھا اور مروت کی حفاظت کرتا تھا ۔اس لئے کہ جو شخص شراب پیتا ہے اس کی عزت و ناموس اور مروت جاتی رہتی ہے ۔جب اس بات کی خبر حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے دو بار فرمایا سچ کہا ابو بکر نے سچ کہا ۔*

*#ایمان : خصائص الکبریٰ اور ریاض النضرہ میں ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے شام میں خواب دیکھا*

*اس کی تعبیر بحیرا راہب سے پوچھی تو اس نے کہا کہ تیری قوم میں ایک نبی مبعوث ہوگا، تو اس کی زندگی میں اس کا وزیر ہوگا اور اس کی وفات کے بعد اس کا خلیفہ ہوگا ۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اس بات کو اپنے دل میں چھپائے رکھا پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان نبوت فرمایا تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نبی سے اس پر دلیل مانگی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ اس کی دلیل وہ خواب ہے جو آپ نے شام میں دیکھا تھا ۔چنانچہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر بوسہ دیا۔*

*#مقام_نگاہ_نبوت_میں :  آپ کا مقام نگاہ نبوت میں بہت بلند تھا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی چیز ایسی اللہ تعالی نے میرے سینہ میں نہیں ڈالی جس کو میں نے ابو بکر کے سینہ میں نہ ڈال دیا ہو۔*

*صحیح مسلم میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا ”وہ کون شخص ہے جس نے آج روزہ رکھ کر صبح کی ہو۔؟ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ کون ہے جو آج جنازہ کے ساتھ گیا ہو۔؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا !وہ کون ہے جس نے آج مسکین کو کھانا کھلا کر تسکین دی ہو۔؟ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ میں نے ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ، وہ کون آدمی ہے جس نے آج کسی بیمار کی خبر گیری کی ہو ؟ ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا ، میں نے !آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، یہ کام اُسی آدمی میں جمع ہوتے ہیں جو جنت میں جائے گا۔*

*#صحبت_و_معیت:  قبول اسلام سے پہلے بھی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت عمدہ تعلقات تھے اور قبول اسلام کے بعد تو ساری زندگی آپ سے لمحہ بھر کے لیے جدا نہ ہوئے ۔ یہاں تک کہ آج تک روضہ مبارکہ میں آپ کے پہلو میں ساتھ نبھا رہے ہیں ۔*

*شئیر کریں جزاکم اللہ خیرا۔۔۔*
*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*
••••••••••••••••••••••••••••••••••••_





*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*
*قـســــــط نمــــــــبر 09*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـق*

*#ہجرت : سیرت کی تمام معتبر کتابوں میں ہجرت کا واقعہ تفصیل کے ساتھ موجود ہے مختصرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں اللہ کے دین کی دعوت دیتے رہے بعض خوش نصیب افراد نے آپ کی دعوت پر لبیک کہا اور اسلام قبول کر لیا لیکن اکثر اپنی سرکشیوں کی وجہ سے آپ کو اور آپ کے رفقاء کار کو طرح طرح کی تکالیف دیتے چنانچہ اللہ کی طرف سے ہجرت کا حکم نازل ہوا ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر خطر سفر میں اپنے رفیق سفر کا جب انتخاب فرماتے ہیں تو آپ کی نگاہ سیدنا صدیق اکبر پر جا کر ٹھہرتی ہے ۔ اسی سفر میں وہ واقعہ بھی پیش آیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے کندھوں پر سوار ہو گئے اور چنانچہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا کر غار ثور تک پہنچے ۔ غار کی صفائی کی، آپ تین دن تک وہاں رہے ۔ آپ کی بیٹی روزانہ لوگوں کی نظروں سے بچ بچا کر آپ کے لیے کھانا پہنچاتیں ۔ دشمن آپ کی تلاش میں پیچھے پیچھے غار تک پہنچ گیا ۔ یہاں تک کے اس کے قدم بھی دکھائے دینے لگے ۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم کے بارے میں خوف ہوا تو تسلی کے لیے قرآن کی آیات نازل ہوئیں مزید سیدنا صدیق اکبر کی صحابیت کا اعزاز بھی اپنے سینے پر تاقیامت نقش کردیا ۔اس غار میں وہ سانپ کے ڈسنے والا واقعہ بھی پیش آیا۔ جس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن سیدنا صدیق اکبر کی ایڑھی پر لگایا ۔*

*#خلافت : سیرت حلبیہ اور دیگر کتب سیرت میں موجود ہے کہ امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :* *تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر اس لیے اتفاق کر لیا تھا کہ اس آسمان کے نیچے ابو بکر سے بہتر اور کوئی شخص نہیں تھا۔*

 *امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے اپنی معروف کتاب ”ازالۃ الخفاء ” میں خلافت کے مفہوم پرنہایت ہی عمدہ اور لطیف بحث کی ہے ۔جس کا خلاصہ یہ ہے :” حضرت سرور ِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت عام تھی اور آپ تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کے واسطے مبعوث ہو ئے تھے بعد بعثت آپ نے جن امور کا اہتمام کوشش بلیغ کے ساتھ فرمایا…تمام کوششوں کا مرجع اقامت دین تھی … علوم دین کا احیاء (قائم رکھنا اور رائج کرنا ) علوم ِ دین سے مراد ہے قرآن و سنت کی تعلیم اور وعظ و نصیحت ، ارکانِ اسلام نماز ، روزہ ، حج وغیرہ کا قیام و استحکام ، لشکر کا تقرر غزوات کا اہتمام ، مقدمات کا انفصال ، قاضیوں کا تقرر ، امر بالمعروف ( عمدہ افعال و اوصاف کا حکم دینا اور ان کو رائج کر نا ) و نہی عن المنکر ( بری باتوں کو روکنا اور ان کا انسداد کر نا) جو حکام ِ نائب مقرر ہوں ان کی نگرانی کہ پا بند ِ حکم رہیں اور خلاف ورزی احکام نہ کریں ان جملہ امور کا اہتمام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہ نفس ِ نفیس فرمایا اور ان کے انصرام کے واسطے نائب بھی مقرر ہوئے وعظ و نصیحت فرمائی ، صحابہ کو ممالک میں وعظ و نصیحت کے واسطے بھیجا ،جمعہ و عیدین و پنج وقتہ نماز کی امامت خود فرمائی ، دوسرے مقامات کے واسطے امام مقرر کیے ، وصول زکوٰۃ کے واسطے عامل مامور کیے ، وصول شدہ اموال کو مصارف مقررہ میں صرف کیا ،رویت ہلال کی شہادت آپ کے حضور میں پیش ہوئی اور بعد ثبوت روزہ رکھنے یا عید کرنے کا حکم صادر ہوتا ، حج کا اہتمام بعض اوقات خود فرمایا بعض اوقات نائب مقرر کیے جس طرح 9ہجری میں حضرت ابو بکر صدیق کو امیر حج مقرر کر کے بھیجا ،* *غزوات کی سپہ سالاری خود کی نیز اُمراء نائب سے یہ کام لیا گیا مقدمات و معاملات کے فیصلے کیے گئے قاضیوں کا تقرر عمل میں آیا۔وغیرہ گویا خدائی احکامات کو نبوی منہج کے مطابق نافذ کرنے کا نام خلافت ہے ۔*

*#خاندان_نبی_کا_خیال : خلیفہ منتخب ہونے کے بعد آپ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا بہت زیادہ خیال فرمایا ۔ ان کی تمام معاشی و معاشرتی ضروریات کو پورا کیا ۔یہ ایسی عظیم الشان حقیقت ہے کہ تاریخ اسلام پر لکھی جانے والی تمام معتبر کتب اس بات پر گواہ ہیں ۔*

*#خلافت_کے_بعد_ابتدائی_خطبہ: امام ابن سعد نے طبقات اور امام ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ میں لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین و تدفین سے فارغ ہونے کے بعد دوسرے دن سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت عام ہوئی ۔ اس موقع پر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک شاندار فقید المثال خطبہ دیا :حمد وثنا کے بعد فرمایا: لوگو!میں آپ لوگوں پر ولی منتخب کیا گیا ہوں حالانکہ میں تم سے بہترین نہیں ہوں ۔ اگر میں اچھی بات کروں تو تم میرا ساتھ دینا اگر میں خطا کروں تو میری غلطی درست کرا دینا۔ سچائی ایک امانت ہے اور جھوٹ خیانت۔ تم میں جو کمزور ہے وہ میرے نزدیک قوی ہے میں اس کا حق ضرور دلوائوں گا۔ اور جو تم میں سے قوی ہے میرے ہاں کمزور ہے میں اس سے پورا حق وصول کروں گا۔* *جو قوم بھی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ترک کر دیتی ہے اس پر اللہ تعالیٰ ذلت و رسوائی ڈال دیتے ہیں اور جو قوم علانیہ برائیوں میں مبتلا ہو جاتی ہے اللہ تعالی ان پر مصائب و تکالیف مسلط کر دیتے ہیں ۔ جب تک میں اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کروں تم میری بات ماننا اور جب میں خدا اور رسول کی نافرمانی کروں تو تم پر میری اطاعت واجب نہیں اللہ تم پر رحم فرمائے اب نماز کا وقت ہو گیا ہے ۔*

*#ریاستی_ذمہ_داریاں : تمام تاریخ نویسوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد ریاستی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ۔امن و آشتی ،عدل و انصاف ، خوشحالی و ترقی گھر گھر تک پہنچائیں، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے اور مدینہ منورہ کے ریاستی انتظامات جیسے عہد نبوی میں چلے آ رہے تھے ان کو بحال رکھا۔*

*#نمایاں_کارنامے : سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بے شمار کارنامے ایسے ہیں جن پر دنیا رہتی دنیا تک ناز کرے گی ۔ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مختلف ایسے فتنے رونما ہوئے جو اسلام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی توانیاں صرف کر رہے تھے ۔ ان میں #مدعیان_نبوت کا فتنہ سر فہرست ہے ۔یمن میں اسود #عنسی ، یمامہ میں #مسیلمہ کذاب ، جزیرہ میں #سجاح دختر حارث ، بنو اسد و بنو طی میں #طُلیحہ اسدی نے نبوت کے دعویٰ داغ دیے ۔ختم نبوت کوئی معمولی مسئلہ نہ تھا کہ جس کے لیے مصلحت اختیار کر لی جاتی ۔ بلکہ یہ تو اسلام کے اساسی و بنیادی عقائد میں شامل ہے ۔ اس لیے اس فتنے کے خلاف سیدنا صدیق اکبر نے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور لشکر اسلامی کو بھیج کر ان کا قلعہ قمع کیا۔*

*#فتنہ_مانعین_زکوٰۃ نے سر اٹھایا اور کہا کہ ہم سے زکوٰۃ وصول کرنے کا اختیار صرف رسول پاک کو تھا آپ کو نہیں ۔* *آپ نے اس فتنے کا پوری قوت اور جوانمردی سے مقابلہ کیا اور برملا فرمایا کہ جو عہد نبوی میں زکوٰۃ دیتا تھا اور اب اگر اس کے حصے میں اونٹ کی ایک رسی بھی زکوٰۃ کی بنتی ہے وہ نہیں دیتا تو میں اس سے قتال کروں گا۔*

*اس کے بعد ہر سو کفار کی طرف سے جنگوں کی ابتداء ہوئی ۔ عراق میں آپ نے سیدنا خالد بن ولید کے تحت لشکر روانہ کیا ۔ عراق کے بہت سے مضافات آپ نے فتح کیے ۔* *خورنق ، سدیر اور نجف کے لوگوں سے مقابلہ ہوا ۔ بوازیج ، کلواذی کے باشندوں نے مغلوبانہ صلح کی ۔ اہل انبار سے کامیاب معرکہ لڑا گیا ، عین التمر میں اسلام کو غلبہ ملا ، دومۃ الجندل میں اہل اسلام کامیاب ہوئے ، اس کے بعد حمید، فضیع اور فراض پر اسلامی لشکر فتح و نصرت کے پھریرے لہراتے گئے ۔لشکر صدیقی نے شام میں رومیوں کو ناکوں چنے چبوائے ۔*

*#جمع_قرآن کی خدمت بھی آپ کے مبارک دور کی یادگار ہے ۔ قیامت کی صبح تک آنے والے ہر شخص پر آپ رضی اللہ عنہ کا احسان موجود ہے جتنے بھی لوگ قرآن پڑھتے رہے پڑھ رہے ہیں یا آئندہ پڑھیں گے ان کے ثواب میں سیدنا صدیق اکبر برابر کے شریک ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ تصوف یعنی سلوک و احسان کے سلسلہ نقشبندیہ میں آپ کی حیثیت بہت قابل قدر ہے ۔آپ کی علمی خدمات بھی موجود ہیں چنانچہ ایک قول کے مطابق ایک سو بیالیس حدیثیں بہ روایت حضرت ابو بکر صدیق سے مروی ہیں ۔ جن کو امام جلال الدین سیوطی نے ”تاریخ الخلفاء ” میں ایک جگہ جمع کر دیا ہے ،اُمت کو فقہی معاملات میں جو مشکلات در پیش تھیں آپ نے اُن کا حل تجویز کیا۔ مثلاََ میراث جدہ، میراث جد ، تفسیر ِ کلالہ ، حد شرب خمر۔وغیرہ ۔*

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک*
••••••••••••••••••••••••••••••••••••




*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 10.*

*بیعت عقبہ کے بعد یثرب میں اسلام پھیلنا شروع ہوا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو اس شہر کی طرف ہجرت کرنے کا اذن عطا فرمایا۔ اس موقع پر ابو بکر نے بھی ہجرت کی اجازت مانگی۔ آپ نے فرمایا: ’’ابھی ایسا نہ کرو، شاید ﷲ ہجرت کے لیے تمھارا کوئی ساتھی پیدا کر دے۔‘‘ یہ آپ کا اپنی طرف اشارہ تھا۔ اسی روز انھوں نے دو اونٹنیوں کا انتظام کر لیااور اپنے پیارے نبی کی معیت میں مکہ سے کوچ کا انتظارکرنے لگے۔ آخر ایک شام آپ حسب معمول ابو بکر کے گھر آئے اور فرمایا: ’’مجھے مکہ سے ہجرت کرنے کا حکم ہوا ہے۔‘‘ ابوبکر نے بے تابی سے کہا:*
 *’’یارسول ﷲ! ساتھی کی ضرورت ہو توآپ کا ساتھ موجود ہے۔‘‘ اسی رات قریش کے نو جوانوں نے آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ آپ نے حضرت علی کو اپنے بستر پر لٹایا اور قریش کے لوگوں کو غفلت میں پا کر اپنے گھر سے نکلے اورابو بکر کے گھر پہنچے۔ وہ جاگ رہے تھے، فوراً دونوں گھر کی عقبی کھڑکی سے نکلے اور جنوب کی سمت تین میل سے زیادہ کی مسافت طے کر کے غار ثور پہنچے۔ یار غار نے پہلے غارکو اچھی طرح سے دیکھا، کہیں کوئی سانپ، بچھو یا موذی جانو رنہ ہو تب اپنے صاحب کو اندر آنے دیا۔ صبح ہوتے ہی قریش نے آپ دونو ں کی تلاش میں آدمی دوڑائے۔* *ابو بکر گھبرائے تو آپ نے فرمایا، ’لا تحزن ان ﷲ معنا‘ ’’مت غم کرو،بے شک ﷲ ہمارے ساتھ ہے۔‘‘ (توبہ۹: ۴۰) ڈھونڈنے والے نے غارکے دہانے پر مکڑی کا جالا بنا دیکھا تو واپس پلٹ گیا۔ غار کے اندر ابو بکر نے آپ سے فرمایا: ’’اگر ان میں سے کوئی آپ کے قدموں کو دیکھتا تو وہ ہمارا پتا پا لیتا۔‘‘ آپ نے جواب میں فرمایا: ’’اے ابوبکر، ان دوکے بارے میں تمھارا کیا خیال ہے جن کا تیسرا ساتھی ﷲ ہے؟‘‘ (بخاری،رقم۳۶۵۳)* 

*ابو بکر کے صاحب زادے عبد ﷲ رات کو آکر مکہ کی خبریں سناتے پھر دن واپس جا کرمکہ والوں کے بیچ گزارتے۔* *ابو بکرکا آزاد کردہ غلام عامر بن فہیرہ صبح ان کی بکریاں چراتے ہوئے جبل ثور لے جاتا تو دونوں ان بکریوں کا دودھ پی لیتے۔ اسما بنت ابو بکر دونوں کا کھا نا تیار کرتیں، انھوں نے توشہ دان میں کھانا ڈال کر اپنے بھائی عبدﷲ کودیا، باندھنے کو کچھ نہ ملا تو اپنا کمر بند (نطاق) پھاڑ کر اس سے باندھ دیا، اسی وجہ سے ان کا لقب ذات النطاقین (دو کمر بندوں والی) پڑگیا۔ تین دن گزرے، مشرکین کا جوش کچھ ٹھنڈا پڑا توانھوں نے یثرب کا ارادہ کیا۔ ابو بکر کے گھر سے دو اونٹنیاں آگئیں، ایک اور اونٹ خریدا گیا، ان میں سے ایک پر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، دوسرے پر ابوبکر سوار ہوئے اور تیسرے پر عامر بن فہیرہ بیٹھے۔* *عبد ﷲ بن اریقط ان کا گائیڈ بنا، کافر ہونے کے با وجود آپ نے اس پر اعتماد کیا۔ طلحہ بن عبید ﷲنے ابو بکر کوشام سے سفید کپڑے بھیجے، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اور ابو بکر یہی کپڑے پہن کر مدینہ پہنچے۔*

*انیس کہتے ہیں کہ ابوبکر مدینہ میں حبیب بن یساف کے مہمان ہوئے، جبکہ ایوب بن خالد کا کہنا ہے کہ وہ خارجہ بن زید کے ہاں ٹھہرے۔ یہ وہی خارجہ ہیں جنھیں ہجرت کے بعد مدینہ میں مواخات قائم فرماتے ہوئے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ابو بکر کا اسلامی بھائی قرار دیا۔ ان کی زمینوں پر ابو بکر نے کاشت کاری کی، بعد میں انھی کی بیٹی حبیبہ سے ابو بکر کا نکاح ہوا۔ ہجرت کے چند روز بعد ابوبکر کو بخار ہوگیا، یہ مدینہ کی مرطوب آب و ہوا کا اثرتھا۔ محمد بن جعفرکی روایت ہے: ’’حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی وفات تک سنح میں مقیم رہے‘‘* *جو مدینے میں خارجہ کے قبیلے بنو حارث بن خزرج کا محلہ تھا۔ یہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے گھر سے ایک میل کے فاصلے پر تھا۔ مشہور تابعی فقیہ عبید ﷲ بن عبدﷲ فرماتے ہیں: ’’جب آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے مدینے میں گھروں کے لیے زمین تقسیم فرمائی تو ابو بکر کے گھر کے لیے مسجد نبوی کے پاس جگہ متعین فرمائی،* *مسجد کے مغرب میں واقع ان کے گھر سے چھوٹا سا دریچہ مسجد میں کھلتا تھا۔ اور صحابہ کے گھروں کے بھی ایسے دریچے مسجد میں آنے جانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ آپ نے ﷲ کے حکم سے سارے راستے بند کرائے اور فرمایا: ’’اس مسجد میں کوئی دریچہ نہ کھلا رہنے پائے سوائے دریچۂ ابو بکر کے۔‘‘ (بخاری، رقم۳۹۰۴) رہا حضرت علی رضی ﷲ عنہ کا گھر تو اس کا بڑا دروازہ ہی مسجد کے اندر تھا، اسے بند کرنا ممکن نہ تھا۔ حضرت ابو بکر کے مسجد نبوی کے پڑوس والے گھر میں ان کی دوسری بیوی ام رومان، بیٹی عائشہ اور ان کے تمام بیٹے مقیم تھے۔ بعد میں کسی ضرورت کے لیے انھوں نے یہ گھر ام المومنین حفصہ رضی ﷲ عنہا کو چار ہزار درہم میں بیچ دیا۔ حضرت عثمان کے دور خلافت میں اسے سیدہ حفصہ سے خرید کر مسجد کی توسیع میں شامل کر لیاگیا۔ اب بھی مسجد نبوی کے مغربی کونے میں ترکوں کے عہد کی تحریر ’ہذہ خوخۃ ابی بکر‘ (یہ ابو بکر کے گھر کا دریچہ ہے) لکھی نظر آتی ہے۔* *سیدناابوبکر آں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے بعد سب سے زیادہ دینی حمیت رکھتے تھے۔ وہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوں میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔ جنگ بدر میں مسلمانوں کو شان دار فتح حاصل ہوئی او ر مشرکوں کے سترقیدی ان کے ہاتھ لگے۔ انھوں نے ابو بکر کو بلایا اوررشتہ داری کا واسطہ دے کر جان بخشی کرانے کی درخواست کی۔ ابو بکر نے وعدہ کرلیا۔ سیدنا عمر کی رائے تھی، ان قیدیوں کو قتل کردیا جائے، لیکن ابوبکر نے اصرار کر کے ان کو زرفدیہ کے عوض رہا کرا لیا۔ جنگ بدر میں ابو بکر و علی کے بارے میں کہا گیا کہ ایک کا ساتھ جبرئیل نے اور دوسرے کا میکائیل نے دیا۔ جنگ احد میں مسلمانوں کو ابتدائی طور پر فتح ملی، لیکن جب انھوں نے رسول پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کی ہدایات کو فراموش کر کے اپنی متعین جنگی پوزیشنیں چھوڑ دیں تو کفار کو غلبہ پانے کا موقع مل گیا، چنانچہ جہاں ستر صحابہ شہید ہوئے وہاں سنگ باری سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک پر بھی زخم آئے اور آپ کے دو دانت شہید ہو گئے۔*

 *اس دوران میں ابوبکران بارہ ثابت قدم صحابیوں میں شامل تھے جنھوں نے آپ کا دفاع کیا۔ ۶ھ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ چلنے کا حکم ارشاد کیا۔ قریش نے یہ خبر سن کر تہیہ کیا کہ آپ کو مکہ میں داخل نہ ہونے دیں گے۔ آپ حدیبیہ کے مقام پر فرو کش ہوئے اور مکہ والوں پر واضح کیا کہ ہمارا مقصد صرف عمرہ ادا کرنا ہے۔ تب مذاکرات کے بعد وہ مشہور معاہدہ طے پایا جسے صلح حدیبیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس معاہدے کی کچھ شرائط مسلمانوں کو نا گوار گزریں خاص طور پر حضرت عمر کا رد عمل بہت سخت تھا۔ ابو بکر رضی ﷲ عنہ اس موقع پر بھی مطمئن اور پر سکون تھے، انھیں پختہ یقین تھا کہ آپ کا کوئی عمل بھی حکمت سے خالی نہیں اور یہ معاہدہ لازماً مسلمانوں کے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔ چنانچہ سورۂ فتح نازل ہونے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی۔ صلح حدیبیہ کے بعد مسلمانوں نے ذی قعد۷ھ میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی معیت میں عمرہ ادا کیا۔ آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے غزوۂ تبوک میں ابو بکر کو مرکزی سیاہ پرچم عنایت کیا اور کھانے کو خیبر کی کھجوروں کے سو ٹوکرے عنایت فرمائے۔ آپ نے انھیں نجد کے سریہ میں امیر بنا کر بھیجا۔ ۹ھ میں حج فرض ہوا توآپ نے دین اسلام کا پہلا حج ادا کرنے کے لیے ابوبکر کو امیر الحج مقرر فرمایا۔ وہ تین سو مسلمانوں کو لے کر مکہ پہنچے اور آں حضرت کی ہدایت کے مطابق خطبۂ حج میں ﷲ کا اظہار برأ ت سنایا: ’انما المشرکون نجس فلا یقربوا المسجد الحرام بعد عامہم ہذا‘ ’’بلا شبہ مشرک تو نا پاک (عقیدہ والے) ہیں، لہٰذااس سال کے بعد مسجد حرام کے پاس نہ پھٹکیں۔‘‘ (توبہ۹:۲۸) اگلے برس۱۰ھ میں آپ خود حج کرنے مکہ تشریف لے گئے، یہ حجۃالوداع تھا کیونکہ اس کے بعد آپ کی وفات ہوگئی۔*

*ایک بار حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت رضی ﷲ عنہ سے دریافت فرمایا: ’’تو نے ابو بکر کے بارے میں بھی کوئی شعر کہا ہے؟‘‘ انھوں نے کہا: ’’ہاں۔‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا: ’’کہو، میں سن رہا ہوں۔‘‘ انھوں نے یہ دو شعر پڑھے:*

*وثانی اثنین فی الغار المنیف وقد*
*طاف العدو بہ اذ صعد الجبلا*

*’’بلند غار (ثور) میں دو افرا دمیں سے دوسرا ،دشمن اس کے گرد چکر لگاچکا تھا جب وہ ا س پہاڑ پر چڑھا۔‘‘*

*وکان حب رسول ﷲ قد علموا*
*من البر ےۃ لم یعدل بہ رجلا*

*’’وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا پیار ادوست ہے،* *سب نے جان لیا ہے۔ دنیا میں کوئی آ دمی اس کے برابر نہیں ہے۔‘‘*

*رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کھل کر مسکرائے حتیٰ کہ آپ کی ڈاڑھیں نمایاں ہو گئیں۔ پھر فرمایا: ’’تو نے سچ کہا حسان، ابو بکر ایسے ہی ہیں جس طرح تو نے کہا۔‘‘ یہ واقعہ ہے کہ آپ کو عورتوں میں عائشہ اور مردوں میں ابوبکر سب سے زیادہ محبوب تھے۔ عمرو بن عاص کی روایت ہے کہ میں نے (غزوۂ ذات سلاسل کے موقع پر) آں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم سے پوچھا: ’’آپ کو کون سا انسان سب سے بڑھ کر محبوب ہے؟‘‘ آپ نے فرمایا: ’’عائشہ۔‘‘ میں نے پوچھا: ’’مردوں میں سے کون؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ’’ان کے والد (ابوبکر)۔‘‘* *میں نے پوچھا: ’’ان کے بعد؟‘‘ جواب فرمایا:*

 *’’عمر۔‘‘ (مسلم،رقم ۶۱۷۷) آپ کا ارشادہے: ’’سنو، میں ہر دوست کی دوستی سے بے نیاز ہوں، اگر میں نے دوست بنانا ہوتا تو لازماً ابوبکر کو دوست بناتا۔ تمھارا ساتھی رسول تو ﷲ کا دوست ہے۔‘‘ (مسلم، رقم۶۱۷۶) ’’ابو بکرمیرے بھائی اور میرے ساتھی ہیں۔‘‘ (بخاری، رقم۳۶۵۶) فرمان نبوی ہے:* *’’میری امت میں امت پر سب سے بڑھ کررحم کھانے والے ابو بکر ہیں۔‘‘ (مسند احمد، مسند انس بن مالک) ایک عورت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ سے کسی شے کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے اسے حکم فرمایا: ’’میرے پاس پھر آنا۔‘‘ اس نے کہا: ’’یا رسول ﷲ، آپ کا کیا ارشاد ہے، اگر میں دوبارہ آئی اور آپ کو نہ پایا؟‘‘ یہ آپ کی وفات کا کنایہ تھا۔ آپ نے فرمایا: ’’اگر تو نے مجھے نہ پایا تو ابو بکر کے پاس چلی جانا۔‘‘*
_(بخاری،رقم۷۲۲۰)

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••*



*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 11*

*حجۃ الوداع سے فارغ ہونے کے بعد کچھ عرصہ گزرا کہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام نے شام پر فوج کشی کے لیے ایک لشکر کی تیاری کا حکم فرمایا۔ آپ نے اسامہ بن زید کو سپہ سالار بنایا اور ابو بکر وعمر جیسے بڑے بڑے صحابہ کو لشکر کے ساتھ جانے کے لیے ارشاد فرمایا۔ ابھی یہ لشکر مدینہ سے کچھ دور جرف کے مقام تک پہنچا تھا کہ آپ کی علالت کی خبر آ گئی، چنانچہ وہیں پڑاؤ ڈال دیا گیا اور ابو بکر وعمر مدینہ لوٹ آئے۔ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو بلال آپ کو نماز کی اطلاع دینے آئے۔*

    *آپ نے فرمایا: ’’ ابو بکر کو کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔‘‘ حضرت عائشہ نے کہا: ’’یارسول ﷲ، ابوبکر رقت رکھتے ہیں۔ جب آپ کی جگہ (نماز پڑھانے) کھڑے ہوں گے، لوگوں کو (تلاوت) سنا نہ پائیں گے۔ آپ عمر سے کیوں نہیں کہتے؟‘‘ پھر عائشہ نے حضرت حفصہ سے کہا: یہی بات تم آپ کے گوش گزار کرو۔ حفصہ سے یہ مشورہ دوبارہ سننے پر آپ نے فرمایا: ’’تم تو بالکل یوسف کی ساتھی عورتیں ہو (اپنے دل کی بات چھپا کر رکھتی ہو۔ جس طرح زلیخا نے عورتوں کی ضیافت بظاہر ان کی عزت افزائی کے لیے کی، مقصد انھیں حسن یوسف سے مرعوب کر کے اپنی محبت کی صفائی پیش کرنا تھا ایسے ہی عائشہ نے ابو بکر کی نرم دلی کا ذکر کرکے امامت عمر کو سونپنے کی تجویز دی، مقصد ان کو بار خلافت سے بچانا تھا)۔ ابو بکر کو کہو، لوگوں کو نماز پڑھائیں۔‘‘ جب ابو بکر نے نماز پڑھانی شروع کی، آپ نے اپنی بیماری میں کچھ تخفیف محسوس کی، آپ دو آدمیوں کا سہارا لے کر چلے، پاؤں مبارک زمین پر گھسٹ رہے تھے۔ مسجد میں داخل ہوئے، ابو بکر نے آپ کی آہٹ سنی تو پیچھے ہٹنے لگے۔ آپ نے اشارہ فرمایا: ’’تم اسی طرح کھڑے رہو۔‘‘ اور خود ابو بکر کے بائیں طرف بیٹھ گئے۔ آپ بیٹھ کر نماز پڑھانے لگے، ابو بکر کھڑے ہوئے آپ کی اقتدا کر رہے تھے اور لوگ ابو بکر کی نماز کی پیروی کر رہے تھے۔*

 *رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تیرہ روز بیمار رہے، جب مرض میں کمی محسوس کرتے، خود امامت فرماتے اور جب شدت ہوتی تو ابو بکر جماعت کراتے۔ ایک بار ابو بکر مدینہ میں نہ تھے، بلال نے عمر کو آگے کر دیا۔ آپ نے حجرۂ مبارک سے حکم بھیجا: ’’ﷲ اور مسلمان یہ پسند کرتے ہیں کہ ابو بکر نماز پڑھائیں۔‘‘ ابوبکر نے آپ کی زندگی میں سترہ نمازیں پڑھائیں۔ آپ نے مرض الموت میں عائشہ سے فرمایا: ’’اپنے باپ اور بھائی کو میرے پاس بلاؤ تاکہ میں ابوبکر کے بارے میں ایک تحریر لکھا لوں۔ مجھے اندیشہ ہے، کوئی معترض اعتراض کرے اور (خلافت کی) تمنا کرنے لگے۔ ﷲ اور اہل ایمان ابو بکر ہی کو چاہتے ہیں۔‘‘ عائشہ سے پوچھا گیا: ’’اے ام المومنین، اگرجا نشین مقرر کرنا ہوتا تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کس کا تقرر فرماتے؟‘‘ ان کا جواب تھا: ’’ابوبکر۔‘‘ پھر سوال ہوا کہ ’’ابو بکر کے بعد؟‘‘ جواب آیا، ’’عمر۔‘‘ پھر دریافت کیا گیا: ’’عمر کے بعد؟‘‘ عائشہ نے فرمایا کہ ’ابوعبیدہ بن جراح۔‘‘*

*آں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کا انتقال پیر کے دن دوپہر کے وقت ہوا۔ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ ابو عبیدہ بن جراح کے پاس آئے اور کہا: ’’اپنا ہاتھ پھیلائیں، میں آپ کی بیعت کرتا ہوں، اس لیے کہ آپ رسول پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق اس امت کے امین ہیں۔ ابو عبیدہ نے کہا: ’’ جب سے تم مسلمان ہوئے ہو، تم میں ایسی غفلت میں نے نہیں دیکھی۔ کیا تم میری بیعت کرو گے جبکہ تمھارے بیچ ثانی اثنین صدیق موجود ہیں۔‘‘ اور صحابہ بھی بیعت کے لیے ابو عبیدہ کے پاس پہنچے تو انھوں نے یہی جواب دیا۔ آپ کے انتقال کے بعد انصار سعد بن عبادہ کے پاس اکٹھے ہوئے۔ ابو بکر، عمر اور ابو عبیدہ بن جراح بھی وہاں پہنچے۔ حباب بن منذر انصاری نے جو بدر میں حصہ لے چکے تھے، تجویز پیش کی: ’’ایک امیر ہم میں سے ہو، ایک تم میں سے۔ قریش کے ساتھیو، بخدا ہم تمھیں خلافت کے لیے نااہل نہیں سمجھتے، لیکن ہمیں اندیشہ ہے کہ وہ لوگ اقتدار کے مالک بن بیٹھیں گے جن کے بھائیوں اور باپوں کو ہم نے قتل کیا ہوگا۔‘‘ عمر کی حباب کے ساتھ تکرار ہوگئی تو ابوبکر نے گفتگو شروع کی: ’’حکمران ہم ہوں گے، تم مددگار ہو گے۔ یوں خلافت ہمارے درمیان آدھی آدھی بٹ جائے گی۔‘‘*

 *انصار میں سب سے پہلے بشیر بن سعد نے بیعت کی۔* *عمران کے پاس گئے اور کہا: ’’ اے گروہ انصار، تم نہیں جانتے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ابوبکر کو لوگوں کو نماز پڑھانے کا حکم دیا؟‘‘ انھوں نے کہا: ’’ہاں، بالکل۔‘‘ پھر عمر نے کہا: ’’تم میں سے کسے اچھا لگتا ہے کہ ابو بکر سے آگے بڑھے؟‘‘ ان کا جواب تھا: ’’ﷲ کی پناہ کہ ہم ابوبکر سے آگے ہوں۔‘‘ پھر صحابہ حضرت ابو بکر کی بیعت میں مشغول ہو گئے جو پیر کا باقی دن اور منگل کی صبح سقیفۂ بنی ساعدہ اور مسجد نبوی میں جاری رہی۔ جب ابو بکر کی خلافت کا فیصلہ ہو گیا تو بیعت میں پس و پیش کرنے والوں کو ابو بکر نے خود آمادہ کیا۔ منگل کے دن آپ کو غسل دیا گیا اور بدھ کی رات تدفین عمل میں آئی۔*

#مطالعۂ_مزید: الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)، السیرۃ النبویہ (ابن ہشام)، فتح الباری(ابن حجر)، البدایہ والنہایہ (ابن کثیر)، رحمۃللعالمین (قاضی سلیمان منصور پوری)، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ (پنجاب یونیورسٹی)، الصدیق ابوبکر (محمد حسین ہیکل)، المفصل فی تاریخ العرب قبل الاسلام (جواد علی)
[باقی]

*نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا صدمہ اس قدر جاں کاہ تھا کہ اسے خود برداشت کر لینا اور آپ کے بعد آپ کی دل گیر امت کو درست سمت میں لے کر چلنا ایسا کارنامہ تھا جوحضرت ابو بکر ہی سر انجام دے سکتے تھے۔ وفات کی صبح آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم حجرۂ عائشہ سے مسجد میں تشریف لائے ،لوگوں سے کچھ باتیں کیں اور جیش اسامہ کی کامیابی کی دعا فرمائی ۔ آپ کے حجرے میں واپس جانے کے بعد ابو بکر آپ کی صحت کی طرف سے مطمئن ہو کر اپنے گھر چلے گئے۔ دوپہر کے وقت آپ کی وفات کی خبر آئی تو ایک شخص ابو بکر کو واپس بلا لایا ۔ مسجد میں عمر تلوار لیے جوش کے عالم میں کہہ رہے تھے: ’’جو کہے گا ،رسول ﷲ فوت ہو گئے ہیں، میں اس تلوار سے اس کی گردن اڑا دوں گا ۔‘‘ابو بکر سیدھے حجرے میں گئے ،رخ مبارک سے کپڑا ہٹایا ، رخسار کو بوسہ دے کر فرمایا: ’’کیا ہی با برکت تھی آپ کی زندگی اور کیا ہی با برکت ہے آپ کی موت ۔‘‘پھر باہر آئے اور منبر پر چڑھ کر فرمایا: ’’اے لوگو، جو محمد کی پوجا کرتا تھا، جان لے، محمد تو فوت ہو چکے ہیں ۔جو ﷲ کی عبادت کرتا ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے، ﷲ زندہ ہے، کبھی نہ مرے گا۔‘‘انھوں نے سورۂ آل عمران کی آیت تلاوت کی: ’وما محمد الا رسول قد خلت من قبلہ الرسل افائن مات او قتل انقلبتم علی اعقابکم‘ (۱۴۴)’’محمد تو بس ایک رسول ہیں ۔ ان سے پہلے بہت رسول گزر چکے ہیں۔تو بھلا کیا یہ مر جائیں یا مار دیے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟‘‘ یہ آیت سن کر سب کو یوں لگا جیسے یہ ابھی اسی موقعے کے لیے نازل ہوئی ہے۔ حضرت عمر کو بھی یقین ہو گیا ،ان پر اتنا شدید اثر ہوا کہ بے سدھ ہو کر گر گئے۔ایک رقیق القلب مومن کا ضبط نفس اس موقع پر مسلمانوں کے کام آیا، وہ انتشار سے محفوظ ہو کر حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔*

*آں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کا سانحۂ انتقال ہو چکا تھا، لیکن اصحاب نبی جسد مبارک کی تدفین کے بجائے خلیفہ کے انتخاب میں مصروف تھے۔ مہاجرین وانصار کے بیچ کیوں کشمکش ہوئی اور اوس وخزرج کی باہمی چپقلش نے ابو بکر کے انتخاب میں کیا کردار ادا کیا؟ ان سوالوں کا جواب پانے کے لیے تاریخ سے مدد لینا ہو گی۔*

*صعل و عمالقہ یثرب کے قدیم باشندے تھے، داؤدو موسیٰ علیہما السلام کے زمانے میں اسرائیلی اور یہودی آباد ہوئے۔* *عربوں میں سے بنو انیف اور بنو مرید کی آمد بعد میں ہوئی ۔ارم کا سیلاب آنے کے بعد عمرو بن عامر بن حارثہ کی اولاد بکھر گئی تو اس کے دو بیٹوں اوس اور خزرج نے مدینہ میں ڈیرا ڈالا،وہ اپنی ماں کی نسبت سے بنو قیلہ کہلاتے ہیں۔ پہلے وہ یہود کے پڑوسی اور حلیف بنے پھر انھی سے ان کی جنگیں ہوئیں۔ شروع میں یہود غالب آئے ،بعد میں اوس و خزرج ہی کا پلہ بھاری رہا۔ یہود پر کامیابی پانے کے بعد معمولی باتوں پر اوس وخزرج میں لڑائیوں کا آغاز ہوا حتیٰ کہ سمیر، سرارہ، بنو وائل،بنو مازن، حاطب، فجار اور بعاث کی جنگیں ہوئیں۔ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے مدینہ تشریف لانے کے بعد ان کی کشمکش ختم ہوئی اور وہ مسلمان بھائی بن گئے۔*

*اوس وخزرج میں بڑے دلیر سردار پیدا ہوئے،اوس کے سعد بن معاذ، عمرو بن معاذ اور سعد بن خیثمہ بدر ،احد اور خندق کی جنگوں میں شہید ہوگئے۔ خزرج کے سرداروں میں سے سعد بن عبادہ ، رافع بن مالک،مرداس بن مروان، ابو قتادہ بن ربعی اور مالک بن عجلان مشہور ہوئے۔ حسان بن ثابت خزرج کے اور قیس بن خطیم اوس کے شاعر تھے۔*

*اپنی اس تاریخی حیثیت کی بنا پر اور مشکل وقت میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو پناہ دینے کی وجہ سے ان کے دلوں میں یہ خیال پختہ ہو چکا تھا کہ اچھے وقت کے ثمرات حاصل کرنے کے زیادہ حق دار بھی وہی ہیں۔*

*حنین و طائف کے معرکوں کے وقت ان کے اس دعوے کا اظہار ہوا جب آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے مال غنیمت کی تقسیم میں نو مسلم قریشیوں کو ترجیح دی تو انھوں نے اعتراض کیا: ’’خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال مکہ والے لے گئے۔‘‘تب آپ نے انھیں جمع کر کے فرمایا: ’’میں نے وہ مال قریش کو محض تالیف قلب کے لیے دیاتاکہ وہ اسلام پر پختہ ہو جائیں ۔تمھیں تالیف قلب کے لیے دینے کی ضرورت نہ تھی۔اے انصار، کیا تم اس پر راضی نہیں کہ دوسرے لوگ اونٹ او ربکریاں لے جائیں اور تم اپنے ساتھ رسول ﷲ کو لے جاؤ۔‘‘انصار بہت شرمندہ ہوئے، اتنا روئے کہ ڈاڑھیاں آنسووں سے تر ہوگئیں اور انھوں نے بہ یک زبان کہا: ’’ہم رسول ﷲ کی تقسیم اور بخشش پر دل و جان سے راضی ہیں۔‘‘* *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان کا احساس تفوق استحقاق خلافت کے دعوے میں بدل گیا،وہ آپ کی تجہیز و تکفین سے پہلے ہی سقیفۂ بنی ساعدہ میں ا کٹھے ہوگئے ۔سقیفہ اس چبوترے کو کہتے ہیں جس کی چھت بھی ہو، بنی ساعدہ خزرج قبیلے کی ایک شاخ تھی، ان کی چوپال سقیفۂ بنی ساعدہ کے نام سے مشہور ہے ۔خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو جو اس وقت بیمار تھے ، بلایا گیا۔وہ بات کرتے اور ان کا بیٹا بلند آواز میں دہراتا۔انھوں نے کہا: ’’اے انصار، تمھاری تلواروں نے اسلام کی فتح کا دن قریب کیا ،رسول ﷲ عمر بھر تم سے راضی رہے ۔اب تم خلافت اپنے ہاتھ میں لو، کیونکہ تمھارے سوا خلافت کا کوئی مستحق نہیں۔‘‘قبل اس کے کہ سب سعد کی بیعت کے لیے ٹوٹ پڑتے ،ایک انصاری نے کہا کہ اگر مہاجرین نے ہماری بیعت سے انکار کیاتو کیا ہو گا؟ ادھر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے قریبی صحابہ آپ کی تجہیز و تکفین کی فکر میں تھے کہ انھیں انصار کے اجتماع کی خبر ملی ۔خلیفۂ رسول کا انتخاب اس قدر اہم مسئلہ تھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی تدفین سے پہلے طے کرنا پڑا۔ ابو بکر،عمر اور ابو عبیدہ سقیفۂ بنی ساعدہ پہنچے۔ انصار کی گفتگو جاری تھی کہ یہ حضرات ان کے بیچ آ کر بیٹھ گئے۔حضرت عمر کچھ کہنا چاہتے تھے کہ ابو بکر نے روک دیا اور خود تقریر شروع کی۔انھوں نے فرمایا: ’’اے لوگو، ہم مہاجرین اسلام لانے میں اول ہیں ،حسب ونسب کے علاوہ ہمیں رسول ﷲصلی ﷲ علیہ وسلم کے قریبی رشتہ دار ہونے کا فخر حاصل ہے ۔ﷲ کافرمان ہے: ’السابقون الاولون من المہاجرین و الانصار‘۔*

 _(توبہ۹: ۱۰۰) ’’_

*وہ جنھوں نے سبقت کی، سب سے پہلے ایمان لائے ،مہاجرین و انصار میں سے ۔‘‘ تم نے اپنی فضیلت کا جو ذکرکیا ہے، ہمیں اس سے انکار نہیں۔ اگر اوس کو خلافت دی گئی تو خزرج والے حسد کر یں گے اور اگر یہ خزرج کو سونپی گئی تو اوس والے برداشت نہ کریں گے ۔ عرب یہ بات کبھی نہیں مانیں گے کہ سلطنت قریش کے سو ا کسی اور قبیلے کے ہاتھ میں رہے، اس لیے تم امارت ہمارے سپرد کر دو اور وزارت خود سنبھال لو۔ حباب بن منذر نے اس پیش کش سے انکار کرتے ہوئے تجویز پیش کی: ’’ایک امیر ہم میں سے ہو اور ایک تم میں سے۔‘‘ عمر نے کہا: ’’ایک میان میں دو تلواریں جمع نہیں ہو سکتیں۔‘‘ حباب کا تعلق اوس سے تھااور سعد کا خزرج سے ،اس مرحلے پر ان کی پرانی چشمک نے رنگ دکھایا۔ سعدنے کہا : تم (اوس والوں)نے دو خلافتوں کی پیش کش کر کے ابتدا ہی میں کم زوری کا مظاہرہ کر دیا۔ قبل اس کے کہ منافقین اس جھگڑے سے فائدہ اٹھاتے ،ابو عبیدہ نے کہا : ’’اے انصار، تم پہلے تھے*

 *جنھوں نے نصرت کی اور پناہ دی، لہٰذا اس دین کوبدلنے اور تباہ کرنے میں پہل نہ کرو۔‘‘ ان کی بات کا اثر ہوا ، خزرج کے بشیر بن سعد نے کھڑے ہو کر کہا: ’’ اے انصار، ﷲ کا تقویٰ اختیار کرو اور مہاجرین سے مت جھگڑا کرو۔‘‘ ابو بکرکو معاملہ سدھرنے کا یقین ہو گیاتو انھوں نے انصارکو اتحاد کی تلقین کی اور فرمایا: ’’یہ عمر اور ابو عبیدہ بیٹھے ہیں ،جس کی چاہو بیعت کر لو۔‘‘اس لمحے شور وشغب بڑھ گیا اور سب انتخاب کے شش وپنج میں پڑ گئے ،کوئی ناروا بات ہونے سے پہلے عمر نے بلند آواز میں کہا:*

*’’ابو بکر، اپنا ہاتھ بڑھائیے۔‘‘ ان کے ہاتھ آگے کرنے پر عمر نے فوراً بیعت کر لی، ان کے بعد ابو عبیدہ اور بشیربن سعد نے بیعت کرنے میں جلد ی کی ۔حباب بن منذر سے ضبط نہ ہوا، انھوں نے کہا: ’’اے بشیر ،تمھیں ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ تو نے اپنے چچیرے کی امارت سے حسد کیا ۔‘‘اوس کے رئیس اسید بن خضیرنے اپنے قبیلے کی طرف رخ کیا اور کہا: ’’ﷲ کی قسم، اگر سعدبن عبادہ ایک بار بھی خلافت پر قابض ہو گئے تو خزرج کو تم پر ہمیشہ کے لیے فضیلت حاصل ہو جائے گی،اٹھواور ابو بکر کی بیعت کرو۔‘‘ چنانچہ ان کے کہنے پر اوس بھی بیعت کرنے والوں میں شامل ہو گئے۔ سعد بن عباد ہ نے بیعت نہ کی،وہ ہجوم میں روندے جانے والے تھے کہ ان کے ساتھی ان کو اٹھا کرلے گئے۔ ابو بکر نے ان سے بیعت لینے کا ارادہ کیا توبشیر بن سعد نے منع کردیا ۔انھوں نے کہا: قتل و غارت کیے بغیر آپ ان سے بیعت نہیں لے سکتے، لہٰذا اس ایک شخص سے تعرض نہ کریں۔وہ ابو بکر کے ساتھ نماز میں شامل ہوتے نہ ان کے اجتماعات میں شریک ہوتے ، زندگی کے باقی ایام انھوں نے خاموشی سے تنہائی میں گزار دیے۔جب عمر خلیفہ بنے تو سعد نے ان کی بیعت بھی نہ کی۔ پھر وہ شام چلے گئے اورحوران میں وفات پائی۔ شہر مدینہ کی حد تک انصار کا ادعاے خلافت درست ہوتا، لیکن یہ خلافت تو جزیرہ نماے عرب کو محیط ہو چکی تھی اور عجم کے دروازوں پر دستک دے رہی تھی۔*

 *اتنی وسیع سلطنت کو صرف عمائد قریش ہی متحد رکھ سکتے تھے، چنانچہ سقیفہ کا دن گزرا کہ انصار نے خلافت کی خواہش کبھی نہ کی اور وہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق قریش کی قیادت پر مطمئن ہو گئے.

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••*



*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر /12*

*حـضرت ابـو بـکـر صــدیـقؓ*

*یعقوبی کے بیان کے مطابق مہاجرین میں سے عباس بن عبدالمطلب، فضل بن عباس، زبیر بن عوام، خالد بن سعید، مقداد بن عمرو، سلمان فارسی، ابو ذرغفاری، عمار بن یاسر، برا بن عازب اور ابی بن کعب نے ابوبکر کی بیعت نہ کی۔ ایک روایت کے مطابق حضرت علی نے چالیس روز بعد اور دوسری کے مطابق چھ ماہ بعد بیعت کی جب فاطمۃ الزہرا نے وفات پائی۔ اہل سنت علما کا اصرار ہے کہ علی اور زبیر سمیت تمام صحابہ ابو بکر کی بیعت پر متفق ہو گئے تھے۔ ابن کثیر کا کہنا ہے کہ زبیر بن عوام اور علی بن ابو طالب نے فوراً اسی دن یا دوسرے دن بیعت کر لی۔ وہ ابو بکر کی اقتدا میں نماز پڑھتے، ان کے مشوروں اور ان کی مہمات میں شامل ہوتے۔ علی کا چھ ماہ گزرنے کے بعد بیعت کرنے کا جو ذکر آتا ہے، وہ ان کی بیعت ثانیہ ہے جو میراث کے مسئلہ پر ابو بکر اور فاطمہ میں ہونے والی شکر رنجی دور کرنے کے لیے کی گئی۔ سعید بن زید سے پوچھا گیا کہ کیا کسی شخص نے ابو بکر کی بیعت کی مخالفت بھی کی ؟ ان کا جواب تھا: ’’مرتدین کے علاوہ کسی نے نہیں یا وہ جو مرتد ہونے لگے تھے۔ اگر ﷲ ان کو انصار سے نہ بچا لیتا ۔‘‘ان سے اگلا سوال کیا گیا کہ کیا مہاجرین میں سے کوئی (بیعت کیے بغیر) بیٹھا بھی رہا؟ انھوں نے جواب دیا:’’کوئی نہیں۔‘‘*

*اگلے روز مسجد نبوی میں بیعت عامہ کے بعد ابوبکر نے لوگوں سے خطاب کیا۔ حمد وثنا کے بعد انھوں نے فرمایا:*
*’’لوگو، میں تم پر حاکم مقرر کیا گیا ہوں حالانکہ میں تم سے بہتر نہیں ہوں۔ اگر میں اچھا کام کروں تو تم میری مدد کرو اور اگر برا کام کروں تو مجھے سیدھا کر دو۔ سچائی امانت ہے اور جھوٹ خیانت۔ تم میں سے کم زور میرے نزدیک طاقت والاہے حتیٰ کہ میں اسے اس کا حق دلا دوں ۔*

*تم میں سے طاقتور کم زور ہوگا حتیٰ کہ میں اس سے حق لے لوں۔ کوئی قوم ﷲ کی راہ میں جہاد نہیں چھوڑتی، مگر ﷲ اسے ذلت میں بے یار و مدد گار چھوڑ دیتا ہے ۔کسی قوم میں بے حیائی عام نہیں ہوتی، مگر ﷲ ان میں مصیبتیں عام کر دیتا ہے۔ تب تک میری بات مانو جب تک میں ﷲ اور رسول کی اطاعت کروں۔ اور جب میں ﷲ اور رسول کی نا فرمانی کروں تو تم پر میری اطاعت واجب نہ ہوگی۔ اب نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ ﷲ تم پر رحم فرمائے گا۔‘‘*

*اسامہ پیغمبر اکرم کے منہ بولے بیٹے زید بن حارثہ کے بیٹے تھے ،انھیں جنگ احد میں صغر سنی کی وجہ سے واپس کر دیا گیا تھا البتہ، جنگ حنین میں انھوں نے داد شجاعت دی تھی۔ جب غزوۂ موتہ میں رومیوں کے ہاتھوں زید کی شہادت ہوئی تو آپ نے اسامہ کو رومیوں کی سرکوبی کے لیے بھیجے جانے والے لشکر کا امیر مقرر فرمایا۔۸ ربیع الاول ۱۱ھ کو آپ نے اپنے دست مبارک سے ان کے ہاتھ میں علم دیا۔*
 *کچھ لوگ ایک بیس سالہ بچے کی سپہ سالاری پر مطمئن نہ تھے،ان کی چہ میگوئیوں کی خبر آں حضور کو مرض الموت میں ملی چنانچہ جس روز آپ کا بخار اترا ،آپ نے منبر پر چڑھ کر فرمایا: ’’اسامہ امارت کا اہل ہے اور اس کا باپ بھی امارت کے لائق تھا۔‘‘ آپ کی وفات کے روز اسامہ نے کوچ کی اجازت مانگی ،آپ کو شدید ضعف تھا پھر بھی آپ نے اجازت دے دی اور دعا بھی فرمائی۔ پھر جب جرف کے مقام پر اسامہ کو سانحۂ وفات کی خبر ملی تو وہ لوٹ آئے اور آپ کو غسل دینے میں شریک ہوئے۔ بیعت مکمل ہونے کے بعد ابو بکر نے پہلا حکم یہ جاری کیا کہ اسامہ کا لشکر روانہ کیا جائے تو معترضین پھر حرکت میں آ گئے ۔انھوں نے ابو بکر سے کہا کہ ہر طرف بغاوت کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور یہ حالات مسلمانوں کے لیے پر خطر ہیں۔ لشکر روانہ نہ کریں یا اسامہ کی بجائے ایسے شخص کو سپہ سالار مقرر کریں جو عمر میں بڑا ہو۔ ابو بکر نے ثابت قدمی سے فرمایا:*

 *’’اگر شکاری پرندے مجھے اٹھا کر لے جائیں ،تمام عرب مجھ پر پل پڑے تو بھی میں رسول ﷲ کا حکم پورا کرنے سے پہلے کوئی کام نہ کروں گا۔‘‘ عمر نے اس سلسلے میں بات کی تو ان کو جواب دیا: ’’اے ابن خطاب، اسامہ کو رسول ﷲ نے امیر مقرر فرمایا ہے اور تم کہتے ہو، میں اسے اس کے عہدے سے ہٹا دوں۔‘‘پھر انھوں نے حکم دیا کہ مدینہ کا جو شخص بھی اس لشکر میں شامل تھا پیچھے نہ رہے ،وہ جرف جا کر لشکر میں مل جائے۔‘‘وہ خود وہاں پہنچے اور لشکر کو روانہ کیا۔اسامہ گھوڑے پر تھے اور ابو بکر پیدل چل رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اے خلیفۂ رسول ﷲ، آپ بھی سوار ہو جائیے۔ ابو بکر نے جواب دیا: کیا ہوا اگر ایک گھڑی میں نے اپنے پاؤں ﷲ کی راہ میں غبار آلود کر لیے ؟‘‘انھوں نے اسامہ سے درخواست کی کہ اپنے ایک سپاہی عمر کو میری معاونت کے لیے چھوڑ جاؤ۔آخر میں فوج کو یہ نصیحتیں فرمائیں: خیانت نہ کرنا،چوری اور بد عہدی نہ کرنا، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا ،مقتولوں کے اعضا نہ کاٹنا، کھجور اور پھل والے درخت نہ کاٹنا،کھانا ﷲ کا نام لے کر کھانا۔ ﷲ تمھیں شکست اور وبا سے محفوظ رکھے ۔‘‘ اسامہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اور ابو بکر کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا۔ آہل اور قضاعہ قبائل پر حملوں میں بے شمار رومی مارے گئے اور بہت سا مال غنیمت ہاتھ آیا۔ اسامہ نے سرحدی جھڑپوں پر اکتفا کیا اور وہ اندرون روم میں گھسے بغیر واپس آگئے، اس لیے کہ موجودہ زمانے کی اصطلاح کے مطابق یہ مہم چڑھائی نہیں، بلکہ ایک تادیبی کارروائی تھی ۔لشکر واپس آیاتو ابو بکر اور کبار صحابہ نے مدینہ سے باہر نکل کر اس کا استقبال کیا۔*

 *جیش اسامہ کے رعب اور دبدبے کا یہ اثر ہوا کہ مرتدین مدینہ پر فوری حملہ کرنے سے باز رہے۔*

*پیغمبر علیہ السلام کی وفات کے بعد عربوں کی بدوی فطرت بیدار ہو گئی۔ وہ مرکز مدینہ سے آزاد ہو کر ارتداد کی تیاریاں کرنے لگے۔ زیادہ دن نہ گزرے کہ ابو بکرکو امرا کی طرف سے اطلاعات ملنے لگیں کہ باغیوں کے ہاتھوں سلطنت کا امن خطرے میں ہے ۔بعض قبائل تو صریح مرتد ہو گئے، جبکہ دوسروں نے زکوٰۃ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ مدینہ کے نواح میں بسنے والے قبیلوں عبس، ذبیان، بنو کنانہ، غطفان اور فزارہ نے موقف اختیار کیا کہ زکوٰۃ جزیہ کے مانند ہے۔ یہ خاص نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے لیے تھی ،اہل مدینہ اسے طلب کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ وہ خلافت ابو بکر کو بھی نہ مانتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم نے قبول اسلام کے بعد یمن کے عامل بازان کو اس کے عہدے پر برقرار رکھا تھا، ہم کو بھی اپنے علاقے میں خود مختاری دی جائے۔ ان حالات میں جبکہ مدینہ کے بیش تر افراد جیش اسامہ کے ساتھ جا چکے تھے ،ابو بکر کی شوریٰ میںیہ رائے اکثریت اختیار کر گئی کہ منکرین زکوٰۃ سے جنگ نہ کی جائے۔ عمر نے کہا: ’’ہم ان لوگوں سے کیسے لڑ سکتے ہیں جو کلمہ گو ہیں؟‘‘ابو بکر نے کہا: ’’بخدا، میں صلوٰۃ اور زکوٰۃ میں فرق کرنے والوں سے ضرور لڑوں گا۔ اگر یہ مجھے ایک رسی بھی دینے سے انکار کریں جو وہ رسول ﷲ کے زمانے میں ادا کیا کرتے تھے تو میں ان سے جنگ کروں گا۔‘‘تب عمر کو یقین ہو گیا کہ ابو بکر کو جو شرح صدر عطا ہوا ہے، وہی حق ہے۔ ان پڑوسی قبائل نے فوجیں اکٹھی کر کے ابرق اور ذو القصہ کے مقامات پر پڑاؤ ڈال دیا۔*

*وہ وفود کی شکل میں مدینہ آئے اور اداے زکوٰۃ سے مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ کیا ، ان کی آمد کا مقصد مدینہ کی جاسوسی کرنا بھی تھا۔ ابو بکر نے ان کے ارادوں کو بھانپ لیا۔ چنانچہ انھوں نے اہل مدینہ کو جمع کر کے فرمایا:* *’’دشمن کو تمھاری کمزوریوں کا علم ہے ۔ وہ تم سے ایک منزل۱؂ کے فاصلے پر خیمہ زن ہے۔ ہم نے اس کے شرائط ماننے سے انکار کیا ہے، اس لیے وہ تم پر ضرور حملہ کرے گا۔‘‘ تین ہی روز گزرے کہ منکرین زکوٰۃ نے مدینہ پر چڑھائی کر دی۔ مدینہ کے ناکوں پر ابو بکر کی طرف سے متعین کردہ علی، زبیر، طلحہ اور ابن مسعود نے فوراً ان کو خبر کی۔ جب ان حملہآوروں پر مسلمانوں کی جانب سے اچانک جوابی یلغار ہوئی تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے ۔مسلمان ان کے پیچھے ذو حسا تک پہنچے تو وہاں موجود منکرین کے ساتھی مقابلے پر اتر آئے۔ رات بھر لڑائی کے بعد جب انھوں نے مسلمان سواروں کے اونٹوں پر کمندیں پھینکنی شروع کیں تو اونٹ بھاگ کھڑے ہوئے اور مدینہ جا کر دم لیا۔منکرین کی یہ فتح عارضی ثابت ہوئی، کیونکہ رات کے پچھلے پہرا بو بکر مدینہ سے تازہ دم سپاہی لے کر میدان کارزارآن پہنچے اور سورج طلوع ہونے سے پہلے ان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ جنگ ذو القصہ جنگ بدر سے بہت مشابہت رکھتی ہے ،اس میں بھی قلیل التعداد مسلمانوں نے بھاری اکثریت رکھنے والے دشمن کو شکست دی۔ ابو بکر نے عزم وایقان کا جو مظاہرہ کیا،*

 *انھی کے شایان شان تھا، کیونکہ انھوں نے آغاز اسلام ہی سے رسول ﷲ کی کامل پیروی کو اپنا شعار بنا لیا تھا۔ وہ منکرین کو دو باتوں کی پیش کش کرتے ،ذلت وخواری قبول کر لو یا جنگ اور جلا وطنی کے لیے تیار ہو جاؤ ۔جیش اسامہ کی واپسی کے بعد ابوبکر اس لشکر کی خود قیادت کرتے ہوئے ابرق پہنچے، جہاں بنو عبس، بنو بکر اور ذبیان کے ساتھ ان کا آخری معرکہ ہوا۔ انھوں نے ذبیان کو ہمیشہ کے لیے ابرق سے نکالنے کا اعلان کیا اور وہاں کی اراضی اور چراگاہیں مسلمانوں میں تقسیم کر دیں۔ مذکورہ منکر زکوٰۃ قبیلے شکست کے بعد بھی باز نہ آئے ،ان کی قبائلی عصبیت نے انھیں حقائق ماننے سے باز رکھا۔ انھوں نے اپنی شرم ناک شکست کا بدلہ اپنے زیر دسترس مسلمانوں کو قتل کر کے لیا اور خود بنو اسد کے مدعی نبوت طلیحہ بن خویلد سے جا ملے۔ منکرین زکوٰۃ کی شکست کے بعد لوگ زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے جوق در جوق مدینہ آنے لگے۔ سب سے پہلے صفو ان تمیمی اور عدی بن حاتم طائی آئے۔*

*بنو اسد میں طلیحہ ،بنو تمیم میں سجاح اور بنو یمامہ میں مسیلمہ کذاب نے دعواے نبوت کیا۔ لقیط بن مالک عمان میں اور اسود عنسی یمن میں شورش کے ذمہ دار تھے۔ اسود نامی کاہن جنوبی یمن میں رہتا تھا، شعبدہ بازی کرتے کرتے اس نے نبوت کا دعویٰ کر دیا اور اپنا لقب رحمان الیمن رکھا۔ وہ یمن، حضرموت، بحرین اور عدن پر قابض ہو گیا۔ اس کا نعرہ تھا:’یمن یمنیوں کا ہے ، اجنبیوں کو نکال دو‘۔ تب رسول پاک صلی ﷲ علیہ وسلم حیات تھے اور رومیوں کے خلاف لشکر اسامہ کی تیاری میں مصروف تھے، آپ نے اسود کے خلاف کارروائی کو موخر فرمایا ،اسی دوران میں آپ کا انتقال ہوا اور اسود کو اس کے قریبی ساتھیوں ہی نے قتل کر دیا۔یہ پہلی خوش خبری تھی جو خلیفۂ اول ابو بکر کو ملی۔ مسیلمہ نے آں حضرت کو خط بھیجا تھا کہ نصف زمین ہماری ہے اور نصف قریش کی۔ یہ لوگ اسلام میں رسوخ نہ رکھتے تھے، شام وایران سے متصل ہونے کی وجہ سے ان میں بت پرستی اور آتش پرستی کے اثرات تھے پھر انھیں خود مختاری کا شوق بھی تھا، اہل یمن تو حجازیوں سے پہلے سے نفرت کرتے تھے ۔ مکہ کے عامل عتاب بن اسید لوگوں کے اسلام سے منحرف ہونے کا اندیشہ کرتے ہوئے روپوش ہو گئے، جبکہ وہاں کے باشندوں کو سہیل بن عمرو نے مرتد ہونے سے روکا۔ اسی طرح طائف کا قبیلہ بنو ثقیف مرتد ہونا چاہتا تھا ، وہاں کے گورنر عثمان بن ابو العاص نے ان کو باز رکھا۔*

*مرتدین سے جنگ کرنے سے پہلے ابو بکر نے ان کو خطوط ارسال کیے ۔انھوں نے لکھا: ’’رسول ﷲ بشارت و انذار کا کام مکمل کر چکے تو انھیں ﷲ نے اپنے پاس بلا لیا۔ اب تم میں سے جو لوگ جہالت کے باعث اسلام سے پھر گئے ہیں، اگر وہ اپنی دین مخالف سر گرمیوں سے باز آگئے تو ان کی جان بخشی کر دی جائے گی۔جو آمادۂ فساد ہوں گے، ان سے جنگ کی جائے گی، ان کو بری طرح قتل کر کے ان کی عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیا جائے گا۔ ان کا اذان دینا ان کے اسلام کی علامت سمجھا جائے گا۔‘‘بہت سے مرتدین نے اسلام کی طرف رجوع کر لیا۔ اب ارتداد پر قائم سرکشوں کی سرکوبی کا مرحلہ آیا۔ اسامہ کا لشکر اچھی طرح آرام کر چکا تو ابوبکر اسے لے کر مدینہ سے نکلے ۔ذوالقصہ پہنچ کر انھوں نے لشکر کو گیارہ حصوں میں تقسیم کیا ،ہر حصے کو الگ پرچم دے کر الگ امیر مقرر کیا۔ ابو بکر نے بنو اسد کے طلیحہ بن خویلد کی طرف خالد بن ولید کو بنو حنیفہ کے مسیلمہ کی طرف، عکرمہ بن ابو جہل کو، یمامہ اور رقضاعہ کی طرف شرجیل بن حسنہ کو، اسود عنسی ‘عمرو بن معدی کرب اور قیس بن مکشوح کی طرف مہاجر بن ابو امیہ کو ، تہامہ کی طرف سوید بن مقرون کو، حطم بن ضبیعہ اور قیس بن ثعلبہ کی طرف علا بن حضرمی کو،عمان کے لقیط بن مالک کی طرف حذیفہ بن محصن کو ،مہرہ کی طرف عرفجہ بن ہرثمہ کو،قضاعہ کی طرف عمرو بن عاص کو، بنو سلیم اور بنو ہوازن کی طرف معن بن حاجز کواور شام کی سرحدوں کی طرف خالد بن سعید کو بھیجا۔ انھوں نے دستوں کو ہدایت کی کہ جن قبیلوں پر ان کا گزر ہو ،وہاں کے مسلمانوں کو لشکر میں شامل کرتے جائیں ،کوئی سپہ سالار فتح حاصل کرنے کے بعد مرکز مدینہ کے حکم کے بغیر اپنی پوزیشن نہ چھوڑے۔*

*عبس ،ذبیان،بنو بکر ،بنوطی، غطفان اور بنو سلیم مدعی نبوت طلیحہ سے جا ملے تھے ،یہ سب بزاخہ میں اکٹھے ہو گئے۔ طلیحہ نے دعویٰ کیا کہ محمد کی طرح مجھ پر بھی وحی آتی ہے ۔اس نے کچھ مقفیٰ عبارتیں بنا کر لوگوں کو سنائیں اور لوگوں کو رکوع وسجود سے منع کر دیا۔ادھر عدی بن حاتم طائی زکوٰۃ ادا کر کے مدینہ سے لوٹے اور اپنے قبیلے طے کو اسلام کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ دیا ۔*

*قبیلہ والے مان گئے تو عدی نے سنح پہنچ کر خالد بن ولید کو تین دن کے لیے بزاخہ پر حملہ کرنے سے روکا۔اس دوران میں عدی نے طلیحہ کے لشکر میں موجود اپنے پانچ سو آدمیوں کو واپس بلا لیا۔خدا کی قدرت کہ طلیحہ کو شبہ تک نہ ہوااور یہ آدمی لشکر خالد کے سپاہی بن گئے۔اب خالد کا ارادہ انسر جا کر قبیلۂ جدیلہ سے جنگ کرنے کا تھا۔عدی نے کہا: اگر طی قبیلہ پرندہ ہوتا توجدیلہ ا س کا پر بنتا۔کچھ روز مہلت دے کر مجھے جدیلہ جانے دیں، شایدﷲاس قبیلے کو بھی ارتداد سے بچا لے۔ چنانچہ ایسا ہی ہواور جدیلہ کے ایک ہزار سوار مرتدین کے جتھے سے ٹوٹ کر جیش خالد میں شامل ہو گئے۔ادھر بزاخہ میں موجود طلیحہ اب بھی مقابلے پر تیار تھا، کیونکہ ابو بکر کا جانی دشمن عیینہ بن حصن سات سو فزاری لیے اس کے ساتھ تھا۔ اس نے سپہ سالاری سنبھالی جب کہ طلیحہ خیمے میں کمبل اوڑھے وحی کا انتظار کرتا رہا۔ اسلامی لشکر کا دباؤ بڑھا اور جھوٹے نبی کی وحی میں تاخیر ہوئی توعیینہ نے اپنی قوم کو پکارا: اے بنو فزارہ! طلیحہ کذاب ہے ،بھاگ کر اپنی جانیں بچاؤ۔باقی لشکر طلیحہ کے گرد اکٹھا ہو گیا،اس نے اپنے لیے ایک گھوڑے اور اپنی بیوی نوارکے لیے اونٹ کا انتظام کیا ہوا تھا۔یہ کہہ کر وہ بھاگ کھڑا ہوا کہ تم بھی اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جانیں بچاؤ۔وہ شام پہنچا اور بنو کلب میں سکونت اختیار کر لی۔ اس کے اکثر ساتھی مسلمان ہو گئے تو وہ بھی اسلام لے آیا، عمر کی خلافت میں اسے بیعت کا موقع ملا۔خالد بن ولید ایک ماہ بزاخہ میں مقیم رہے ۔انھوں نے مسلمانوں کا قتل کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایااور قرہ بن ہبیرہ، فجاہ سلمیٰ اور ابو شجرہ جیسے مرتدوں کو بیڑیاں پہنا کر مدینہ بھیج دیا۔*

*ابو بکر نے فجاہ کو جلانے کا حکم دیا، کیونکہ اس نے افواج اسلامی کے ہتھیار مسلمانوں ہی کے خلاف استعمال کیے تھے،باقی لوگوں کو انھوں نے معاف کر دیا۔ بزاخہ کے ہم سایہ میں رہنے والے بنو عامر بھی مسلمان ہو گئے جبکہ طلیحہ کا ساتھ دینے والے غطفان، طی، ہوازن اور سلیم کے کچھ لوگ ام زمل سلمیٰ بنت مالک کے پاس جا پہنچے۔یہ بنو فزارہ کے سردار عیینہ کی چچی ام قرفہ فاطمہ بنت بدر کی بیٹی تھی۔ام قرفہ کو خود آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے قتل کرایا تھا ،یہ لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکاتی تھی۔ام زمل لونڈی بن کر عائشہ کے حصے میں آئی جنھوں نے اسے آزاد کردیا۔آزادی کے بعد اس نے اپنی ماں کے قتل کا بدلہ لینا اپنا مقصد بنا لیا۔مسلمانوں کی فوج کا ام زمل کی فوج سے ٹکراؤ ہوا،پورے سو آدمیوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد وہ ام زمل تک پہنچے ۔اس کے خاتمے کے بعد اس کی فوج بھی تتر بتر ہو گئی۔*

*شمال مشرقی عرب کی بغاوتوں کو فرو کرنے کے بعد ابو بکر جنوبی عرب کی طرف متوجہ ہوئے جہاں بنو تمیم مقیم تھے۔ یہ لوگ قبر پرست تھے ،ان میں سے کچھ عیسائی ہو چکے تھے۔ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانے میں اسی قبیلے نے سب سے پہلے جزیہ دینے سے انکار کیا۔آپ نے عیینہ بن حصن کو ان کے پاس بھیجا،وہ ان کو مطیع کر کے مدینہ لے آئے۔اس موقع پر بنو تمیم مسلمان ہو گئے،آپ نے اس قبیلے کی مختلف شاخوں کے لیے الگ الگ امیر مقرر فرمائے۔ مالک بن نویرہ بنو یر بوع کاسردار تھا،آپ کی وفات کے بعداس نے ابو بکر کی خلافت ماننے او رآپ کو زکوٰۃ دینے سے انکار کردیا۔سجاح بنت حارث بھی بنو یربوع سے تعلق رکھتی تھی ،اس کی شادی اپنے ننھیال تغلب میں ہوئی تھی۔یہ بہت ذہین تھی ،کہانت کے ساتھ اسے لوگوں کی رہبری کرنا آتا تھا۔اسے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی وفات کی خبر ملی تو اس نے نواحی قبائل کا دورہ کیا اور انھیں مدینہ پر ہلا بولنے کے لیے آمادہ کرنے لگی ۔اس کا خیال تھا، وہ نبوت کا دعویٰ کرے گی تو تمام بنو تمیم اس پر ایمان لے آئیں گے اور وہ مدینہ پر دھاوا بول دے گی ۔کہا جاتا ہے کہ ایرانی عمال اس کی پشت پر تھے۔ ان کی منصوبہ بندی کے مطابق یہ عرب میں فتنہ وفساد کی آگ بھڑک اٹھنے تک مقیم رہی اور مقصد پورا ہونے کے بعدعراق واپس چلی آئی ۔ مالک بن نویرہ نے اسے مدینہ پر حملہ کرنے سے باز کیا۔ پھر وکیع بھی سجاح سے مل گیا اور ان تینوں نے اپنے ہی قبیلے بنو تمیم کے دوسرے سرداروں پر حملہ کر دیا۔جلد ان دونوں کومحسوس ہوا کہ انھوں نے اس عورت کا ساتھ دے کر بڑی غلطی کی ہے۔سجاح تمیم سے نا مراد پلٹی،مدینہ کو جاتے ہوئے نباج پہنچ کر اوس بن خزیمہ سے شکست کھائی تو یمامہ آن پہنچی۔یہاں کے نبی مسیلمہ کو اپنی نبوت کی فکر پڑ گئی تواس نے دونوں نبوتوں کو جمع کرنے کے لیے سجاح کو دام میں پھنسایا او راس سے شادی کر لی۔مہر مسیلمہ کی زرعی آمدن کا نصف مقرر ہوا، سجاح کے لیے عشا اور فجر کی نمازوں میں تخفیف کر دی گئی۔*

*ادھر مالک بن نویرہ اکیلا رہ گیا تھا، کیونکہ اس کا دست راست وکیع مسلمان ہوکر زکوٰۃ ادا کر چکا تھا۔خالد بن ولید بنو اسد و غطفان کی سرکوبی سے فارغ ہو چکے تھے ،انھوں نے تمیم کا رخ کرنے کا ارادہ کیا ۔انصار پہلے تو بزاخہ میں رہ گئے پھر خالد کے ساتھ آن ملے۔مالک نے اپنی کم زور پوزیشن کا جائزہ لیا تو اپنی قوم کو منتشر کر دیااور خود روپوش ہو گیا۔ خالد کا بھیجا ہوا ایک دستہ مالک کو گرفتار کر لایا۔*

*مالک نے اسلام کا اقرار کیا اور مسلمانوں کے ساتھ نماز پڑھی، لیکن زکوٰۃ دینے سے انکار کیا، چنانچہ خالد نے ا س کو قتل کرا دیا۔ان کا مالک کو قتل کرانا بہت نزاع کا باعث بنا ۔ابو قتادہ انصاری جو مالک کو گرفتار کرنے والوں میں شامل تھے، کہتے ہیں کہ اس نے زکوٰۃ کا اقرار بھی کیا تھا،دوسرے راوی اس اقرار کو نہیں مانتے ۔پھر جب خالد نے اسلامی احکام اور مروج جاہلی رسوم، دونوں کے علی الرغم مالک کی بیوہ لیلیٰ سے اس کی عدت گزرنے سے پہلے ہی شادی کر لی تو ان پر الزام لگا کہ انھوں نے اس خوب رو عورت سے شادی کی خاطر اس کے شوہر کو مروایا۔ابو قتادہ تو ا س قدر ناراض ہوئے کہ یہ قسم کھا کر مدینہ لوٹ گئے کہ آیندہ کبھی خالد کے جھنڈے تلے نہ لڑیں گے۔انھوں نے ابوبکر کو یہ واقعہ سنایا تو انھوں نے توجہ نہ دی پھر وہ عمر کے پاس گئے۔ عمر نے ابو بکر کومشورہ دیا ، اس الزام کی بنا پر خالد کو معزول کر دیا جائے۔ان کو گوارا نہ ہوا کہ ایک لغزش کی وجہ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے مقرر کردہ قائد کو معزول کر دیں، چنانچہ ان کا جواب تھا:*

*’’میں اس تلوار کو نیام میں نہیں ڈال سکتا جسے ﷲ نے کافروں پر مسلط کیا ہو۔‘‘خالد مدینہ پہنچ کر ابوبکر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس واقعے کی تفصیلات ان کے گوش گزار کیں۔ابوبکر نے مالک کے قتل کے متعلق ان کی معذرت قبول کی، لیکن اس کی بیوی سے شادی پر ناراضی کا اظہار کیا اور اسے طلاق دینے کا حکم دیا۔ابو بکر کا طرز عمل خود نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے اس عمل کی پیروی تھا جب خالد نے بنو خزیمہ کےقیدیوں کو قتل کرنے میں جلدی کی تھی۔آپ نے مقتولوں کی دیت ادا فرمائی، بنو خزیمہ کا ایک ایک برتن واپس کیا ،ﷲ کے حضور خالد کے عمل کی برأتپیش کی، لیکن خالد کو معزول نہ فرمایا۔ مالک بن نویرہ کے قتل کا معاملہ طے کرنے کے بعدابوبکر نے خالد کو یمامہ کی طرف کوچ کرنے کا حکم دیا جہاں مسیلمہ بنو حنیفہ کے چالیس ہزارجنگ جو اشخاص کے ساتھ مقیم تھا،وہ بطاح پہنچے اور ابوبکر کی کمک کا انتظار کرنے لگے۔*

#مطالعۂ مزید:الطبقات الکبریٰ(ابن سعد)،الامامہ والسیاسہ(ابن قتیبہ)،تاریخ الامم والملوک(طبری)، البدایہ والنہایہ(ابن کثیر)،تاریخ الاسلام (ذہبی)،اردو دائرۂ معارف اسلامیہ(پنجاب یونیورسٹی) ، الصدیق ابو بکر (محمد حسین ہیکل) ، المفصل فی تاریخ العرب قبل الاسلام(جواد علی)،عبقرےۃ الصدیق (عباس محمود العقاد)۔


*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••*



*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 13*

مسیلمہ ۹ھ میں بنو حنیفہ کے ایک وفد کے ساتھ مدینہ آ یا۔وفد کے ارکان نے آں حضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا ،مسیلمہ سامان کی حفاظت پر مامور تھا ،آپ کے پاس نہ پہنچا، لیکن بظاہر مسلمان ہو گیا ۔آپ نے بھی اس کے لیے کچھ مال بھجوایا

وطن واپس جا کراس نے نبوت کا دعویٰ کر دیا اور من گھڑت الہامات سنانے لگا پھراس نے آپ کو خط لکھا کہ مجھے بھی اپنی نبوت میں شریک کر لیں یا یہ منصب مجھے منتقل کردیں۔آپ نے اسے جھوٹا قرار دیا، قبل اس کے کہ آپ اس کے خلاف کسی کارروائی کا حکم فرماتے، آپ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یمامہ کا ایک شخص نہارالرجال بن عنفوہ بھی اس سے مل گیاجس نے مدینہ میں قیام کر کے قرآن مجید اور اسلام کی تعلیم حاصل کی تھی۔نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسے اہل یمامہ کو اسلامی تعلیمات سکھانے کے لیے بھیجا، لیکن و ہ الٹامسیلمہ سے مل گیا اور آپ سے جھوٹا قول منسوب کر دیا کہ مسیلمہ شریک نبوت ہے ۔یمامہ والے اس کے دھوکے میں آ گئے اورہزاروں لوگ اس جھوٹے نبی پر ایمان لے آئے۔ تاریخ میں مسیلمہ کا کوئی معجزہ مذکور نہیں۔قبائلی عصبیت نے اس کے گرد جھرمٹ ا کٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ طلحہ نمری نے گواہی دی:’’مسیلمہ، تم کذاب ہو اور محمد سچے ہیں، لیکن ہمیں اپنا کذاب دوسروں کے سچے سے زیادہ محبوب ہے ۔‘‘چنانچہ وہ مسیلمہ کے ساتھ لڑتے ہوئے مارا گیا

جنگ یمامہ ربیع الاول ۱۲ھ (مئی ۶۳۳ء)میں عقربا کے مقام پر لڑی گئی، جہاں مسیلمہ لشکر کش تھا۔ چالیس ہزار پر مشتمل مسیلمہ کا لشکر اسلامی لشکر سے کئی گنا بڑا تھا

اس لیے ابو بکر نے خالد کے لشکر کے برابر ایک اور کمک بھیجی ۔ان کی پالیسی تھی کہ اہل بدر کو جنگوں میں نہ بھیجا جائے، لیکن اس نازک موقع پر انھوں نے بدری صحابہ کا ایک دستہ اور حفاظ کی بڑی تعدادبھی اس لشکر میں شامل کی ۔انصار کی کمان ثابت بن قیس اور برا بن مالک کے پاس تھی، جبکہ ابو حذیفہ بن عتبہ اور زید بن خطاب مہاجرین کی سربراہی سنبھالے ہوئے تھے۔خالد سے پہلے عکرمہ اور شرحبیل مسیلمہ سے شکست کھا چکے تھے، کیونکہ وہ مسیلمہ کی طاقت کا اندازہ لگائے بغیر اس سے بھڑ گئے تھے۔ابو بکر نے عکرمہ کو تو عمان اور اس کے بعد یمن بھیج دیا، لیکن شرحبیل کووہیں رکنے کی ہدایت کی

 خالد نے بطاح سے یمامہ کی طرف بڑھناشروع کیا،ثنےۃالیمامہ کے مقام پر انھیں بنو حنیفہ کا ایک سردار مجاعہ ایک شب خون مارنے والے دستے کے ساتھ ملا انھوں نے اس کے ساتھیوں کو تو قتل کرا دیا، لیکن اسے بیڑیوں میں جکڑ کر قید کر لیا۔دوسرے دن فوجوں کا آمنا سامنا ہوا۔مسیلمہ کے بیٹے شرحبیل نے اپنی فوج کو خوب جوش دلایا اور بھڑکایا: ’’اے بنو حنیفہ، اگر تم شکست کھا گئے تو تمھاری عورتیں لونڈیاں بنا لی جائیں گی،اپنے حسب ونسب کی خاطر مسلمانوں سے جنگ کرو ۔‘‘بد قسمتی سے انصار ،مہاجرین اور بدووں میں یہ بحث چھڑی ہوئی تھی کہ ان میں زیادہ دلیر کون ہے؟ اس غفلت کا نتیجہ یہ ہوا کہ یمامہ کا لشکر ان پر چڑھ دوڑا اور یہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔خالد نے مسلمان لشکر کو الگ گروہوں میں بانٹ کر کہا:’’ہم دیکھیں گے کہ کس نے زیادہ دلیری کا مظاہرہ کیا ہے؟‘‘سب سے پہلے مسیلمہ کا دست راست نہار الرجال مارا گیا اور مسلمانوں میں سے ثابت بن قیس، زید بن خطاب ،ابو حذیفہ اور ان کے غلام سالم نے جام شہادت نوش کیا۔ خالد نے دیکھا کہ مسیلمہ کے ساتھی اس کے گرد گھیرا ڈالے کھڑے ہیں اور اس کی حفاظت میں موت کی پروا نہیں کر رہے تو انھوں نے اسے قتل کرنے کی ٹھانی تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو 

جب خالد نے اس کے جلو میں کھڑے ہوئے بے شمار لوگوں کو مار ڈالاتو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑا ہوا اور اپنے تعمیر کردہ بلند فصیلوں والے حدیقۃ الرحمان میں داخل ہو گیا،اس کی قوم بنو حنیفہ بھی اس کے ساتھ اس باغ میں پناہ گزین ہو گئی۔اسلامی فوج نے باغ کے گرد پڑاؤ ڈال دیا ، کوشش کے باوجود کوئی ایسی جگہ نہ ملی جہاں سے شگاف کیا جا سکتا تو برا بن مالک نے کہا

مجھے اٹھا کر اندر پھینک دو ،میں دروازہ اندر سے کھول دوں گا۔‘‘ان کے اصرار پر انھیں پھینکا گیا تو دروازہ کھلا۔بنو حنیفہ کے لا تعداد افراد تہ تیغ ہوئے تو بہت سے مسلمان بھی شہید ہوئے۔ مقتولوں کی کثرت سے باغ ایک مذبح کا منظر پیش کر رہا تھااسی وجہ سے یہ حدیقۃ الموت کہلایا۔ جنگ احد میں سید الشہدا حمزہ کو شہیدکرنے والے اور فتح مکہ کے موقع پر ایمان لانے والے وحشی نے مسیلمہ کو دیکھا تو تاک کر اسے نیزہ مارا،یوں وہ کذاب جہنم واصل ہوا۔ اس دوران میں ایک انصاری بھی اس پر تلوار کا وار کر چکے تھے۔ باقی مفروروں کو پکڑنے کے بعد خالد نے بنو حنیفہ کے قلعہ بندوں سے صلح کی۔ مجاعہ نے ان سے دھوکا کیا اور قلعوں میں بند عورتوں اور بچوں کو جنگجو مرد ظاہر کر کے پون مال اسباب،باغات اور قیدیوں کو چھڑا لیا۔اسی اثنا میں ابو بکر کا قاصد پیغام لایاکہ لڑائی کے قابل سب مردوں کو قتل کر دیا جائے، لیکن خالد نے صلح بر قرار رکھی اوربنو حنیفہ نے نئے سرے سے بیعت اسلام کی۔جنگ یمامہ میں یمامہ کے ۲۱ ہزار آدمی مارے گئے، جبکہ مسلمان شہدا کی تعداد ۱۲ سو تھی،ان میں۳۶۰ مدینہ میں رہنے والے مہاجرین وانصار اور ۳۰۰ دوسرے شہروں کے مہاجرین تھے۔ابو بکر نے کثیر تعداد میں حفاظ کے شہید ہوجانے کے بعد قرآن مجید جمع کرنے کا حکم جاری کیا۔اس معرکے سے فارغ ہونے کے بعد خالد نے مجاعہ کی بیٹی سے شادی کی تو ابو بکر بہت ناراض ہوئے 

اب جنوبی قبائل کی بغاوت فرو کرنے کی باری تھی۔نصف عرب پر محیط یہ لق و دق صحرا بحرین ،عمان ،مہرہ، حضرموت، کندہ اور یمن کے صوبوں پر مشتمل ہے اور ربع الخالی کے نام سے مشہور ہے۔یہاں ایران کا بہت اثر تھا ،خسرو کے عامل بدھان کے قبول اسلام تک یمن ایران کی عمل داری میں تھا۔ ابھی خالد یمامہ میں تھے کہ ما تحت سپہ سالاروں کو ان قبائل کی طرف بھیج دیا ۔بحرین نزدیک تھا ،اس لیے یہاں سے آغاز کیا گیا۔یہاں کا عیسائی بادشاہ منذر بن ساوی ۹ھ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے قاصد علا بن حضرمی کے ہاتھ پر مسلمان ہو گیا تھا ۔ اتفاق سے جب آں حضرت نے وفات پائی اسی ماہ منذر کا انتقال بھی ہو گیا۔ بحرین والے مرتد ہو گئے ،صرف نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ جارود بن معلی اسلام پربرقرار رہے۔انھوں نے اپنے قبیلے عبد القیس کو پھر سے اسلام پر آمادہ کر لیا، لیکن بحرین کے دوسرے قبائل حطم بن ضبیعہ کی سربراہی میں ارتداد پر قائم رہے ۔اس نے ہجر اور قطیف میں مقیم غیر ملکیوں اور غیر مسلموں کوساتھ ملا کر بنو عبد القیس کا محاصرہ کر لیا۔بھوک اور پیاس سے جاں بلب ہونے کے باوجودبنو عبد القیس پھر مرتد نہ ہوئے۔ابو بکر نے علا بن حضرمی کو بحرین کے مرتدین کے مقابلے کے لیے بھیجا ، وہ یمامہ کے پاس سے گزرے تو نئے سرے سے مسلمان ہونے والے بنو حنیفہ کی کثیر جمعیت ان کے ساتھ شامل ہو گئی

قیس بن عاصم نے جو زکوٰۃ کا انکار کرنے میں پیش پیش تھے، اپنے قبیلے سے زکوٰۃ اکٹھی کر کے علا کو پیش کی۔علا محاذ جنگ پر پہنچے تو انھوں نے مرتدین کی بھار ی تعداد دیکھتے ہوئے اسلامی لشکر کے گرد خندق کھدوائی اور پڑاؤ ڈال دیا کبھی کبھار وہ خندق عبو ر کر کے مرتدین پر حملہ کرتے اور پھر واپس آ جاتے۔ایک ماہ اسی طرح گزر گیا ،ایک رات جب مشرکین شراب میں دھت غوغا کرر ہے تھے علا پیش قدمی کر کے ان کے علاقے میں گھس گئے اور ان کو تہس نہس کر دیا۔بے شمار قتل ہوئے اور ہزاروں کوقیدی بنا لیا گیا،قیس بن عاصم نے حطم کا کام تمام کیا۔کچھ فرار ہو کر چند میل دور خلیج فارس میں واقع جزیرۂ دارین جا پہنچے ۔مسلمانوں کے پاس کشتیاں نہ تھیں ،انھوں نے گھوڑوں ،خچروں اور اونٹوں ہی کو سمندر میں ڈال دیااور دارین پہنچ گئے ۔مفروروں کا قلع قمع کرنے کے بعد واپس بحرین آئے تو علا نے ابوبکر کو فتح کی خوش خبری بھیجی

رسو ل ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانے میں عمان پر ایران کی طرف سے جیفر نامی عامل مقر ر تھا ۔آپ نے اس کی طرف عمرو بن عاص کو اسلام کا پیغام دے کر بھیجا، اسے زکوٰۃ مدینہ بھیجنے پر اعتراض تھا ۔عمرو نے زکوٰۃ اسی کے علاقے میں خرچ کرنے کی تجویز پیش کی تو وہ مسلمان ہوا۔ آپ کی وفات کے بعد مدعی نبوت لقیط بن مالک کی تحریک پر اہل عمان مرتد ہوئے تو جیفر پہاڑوں پر بھاگ گیا

ابو بکر نے حمیر سے حذیفہ بن محصن کو عمان بھیجا ۔آپ کی ہدایت پر یمامہ سے عکرمہ بن ابو جہل اور شرحبیل بن حسنہ بھی آ گئے۔جیفر اور اس کے بھائی عباد کو پیغام بھیجا گیا کہ آ کر اسلامی لشکر سے مل جائیں۔دبا کے مقام پر شدیدلڑائی ہوئی ،ابتدا میں لقیط کا پلہ بھاری تھا، لیکن عبد القیس اور دوسرے قبائل کی طرف سے کمک پہنچی تو جنگ کا پانسا پلٹ گیا ،غنیم کے ۱۰ ہزار آدمی مارے گئے،بہت سے قید ہوئے اور کثیر ما ل غنیمت ہاتھ آیا

عکرمہ بھاری جمعیت لے کر مہرہ پہنچے ،وہاں دو حریفوں میں اقتدار کی کشمکش چل رہی تھی ۔انھوں نے کمزور فریق کو اسلام کی دعوت دی پھران نو مسلموں کو اپنے ساتھ ملاکر طاقت ور گروہ پر حملہ کر دیا۔ گھمسان کا رن پڑا اور مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی۔عکرمہ نے فتح کی خوش خبری اور خمس بھیجنے کے ساتھ حلیف جماعت کے سربراہ کو بھی ابو بکر کی خدمت میں مدینہ روانہ کیا۔ اب وہ ساحل کے ساتھ ساتھ چلتے یمن کی طرف بڑھے

یمن کی بغاوت کا پہلا سبب وہاں کسی مرکزی حکومت کا موجود نہ ہونا تھا۔بازان کے بیٹے شہر اور دوسرے عمال میں منقسم حکومت مدعی نبوت اسو دعنسی کے جانشینوں کی سازشوں کے سامنے نہ ٹھہر سکتی تھی۔آں حضرت صلیﷲ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اٹھنے والی ارتداد کی لہر نے بھی اثر دکھایا ۔اس بغاوت کا دوسرا سبب نسلی تھا ،ابو بکر نے شہر بن بازان کے قتل کے بعد ایرانی النسل فیروز کو صنعا کا حاکم مقرر کیا، اس لیے عربی النسل قیس حمیری اس کا مخالف ہو گیا۔دوسری طرف مدینہ سے یمن کو جانے والے راستے پر آبادعک اور اشعر قبائل نے مسلمانوں کے لیے یہ راستہ مسدود کر دیا تھا۔ 

طائف کے حاکم طاہر بن ابو ہالہ نے ابو بکر کی اجازت سے ان قبائل سے ایک خوں ریز جنگ کے بعد اس طریق الاخابث کو مسلمانوں کے لیے وا کردیا

 قیس نے یمن میں مقیم ایرانی نسل کے باشندوں کے خلاف جنھیں انبا کہا جاتا تھاعرب قبائل کو ابھارا۔ ذو الکلاع حمیری نے اس کاساتھ نہ دیا تو اس نے اسود عنسی کے قتل میں شامل باقی عرب سرداروں سے رابطے کیے ا ور انتہائی خفیہ طور پرفوج ترتیب دے کر صنعا پر حملہ کر ادیا۔خودوہ صنعا میں رہا ،اس نے فیروزاور اس کے دو ساتھیوں داذویہ اور جشنس کو قتل کے ارادے سے اپنے گھر بلایا،داذویہ کے قتل میں وہ کامیاب ہوگیا، لیکن فیروز اورجشنس بھاگ نکلے ۔فیروز کے جانے کے بعد حکومت اس کے ہاتھ آ گئی۔اس نے اپنے مطیع ہوجانے والے انباکو کچھ نہ کہا، لیکن باقیوں کو عدن کی بندر گاہ یا خشکی کے راستے واپس خلیج فارس بھیج دیا۔اقتدار سے محروم ہونے کے بعد فیروز نے اسلام پر قائم قبیلوں کو ساتھ ملا کر صنعا پر کامیاب حملہ کیااورخلیفۂ اول کی طرف سے اپنی امارت پھر سنبھال لی۔ دارالحکومت سے باہر یمن ابھی پر سکون نہ ہوا تھا۔بغاوت یمن کی تیسری وجہ یمن و حجاز کا دیرینہ عناد تھا۔ اسے زبید قبیلے کے عمرو بن معدی کرب نے خوب انگیخت کیا جو شاعر ہونے کے ساتھ جنگجو بھی تھا۔اس نے قیس بن عبد یغوث کو اپنے ساتھ ملا لیا اور نجران کے عیسائیوں کے سو اتمام قبائل کو آمادۂ بغاوت کر لیا

اس اثنا میں عکرمہ یمن پہنچ چکے تھے ،دوسری طرف سے مہاجر بن امیہ ابوبکر کا عطا کردہ علم تھامے پہنچ گئے،وہ مکہ ،طائف اور نجران سے سینکڑوں جنگی لیاقت رکھنے والے افراد کو ساتھ لائے تھے ۔ادھر سے فروہ بن مسیک ان سے مل گئے۔ ﷲ کی مدد ایسی آئی کہ قیس اور عمرو میں پھوٹ پڑ گئی اور عمرو مسلمانوں کے ساتھ آ ملے ۔انھوں نے قیس کو پکڑ کر مہاجر کے سامنے پیش کر دیا،مہاجر نے دونوں کو گرفتار کر کے ابو بکر کی خدمت میں بھیج دیا

*ابوبکر نے داذویہ کے قصاص میں قیس کو قتل کرنا چاہا، لیکن کوئی شہادت نہ ملی ،جبکہ عمرو نے مملکت اسلامیہ کا نیک شہری بن کر زندگی گزارنے کا وعدہ کیا تو دونوں چھوٹ کر اپنے قبیلوں میں واپس پہنچ گئے ۔ عمرونے مسلمان ہونے کے بعد اسلام کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دیں۔ابوبکر نے اقتدار کی کشمکش میں یمنی عربوں کے مقابلے میں ایرانی نسل کے فیروز اور شہر کو اس لیے ترجیح دی کہ وہ قبول اسلام میں سبقت کرنے والے تھے مزید یہ کہ شہر بن بازان خود رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی طرف سے تقرری حاصل کر چکے تھے

اسود عنسی نے دعواے نبوت کیا تو کندہ کے لوگوں نے اس کا ساتھ دیا۔اسی دوران میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو ارتداد کے شعلے بھڑک اٹھے ۔آپ کے مقرر کردہ کندہ کے عامل زیاد بن لبیدنے اس فتنے کو فرو کرنے کے لیے مسلما ن قبائل کو ساتھ ملایا اور قبیلۂ عمرو بن ربیعہ پر حملہ کر دیا ۔انھوں نے مردوں کو قتل کرنے کے بعدعورتوں کو قیدی بنا لیا ۔ واپسی میں وہ کندہ کے رئیس اشعث بن قیس کے قبیلے کے پاس سے گزرے تو عورتوں نے اشعث کو دہائی د ی،تیری خالاؤں کی عزتیں خطرے میں ہیں

باجودیکہ اشعث آں حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر چکا تھا اور ابو بکر کی بہن ا م فروہ سے اس کی منگنی ہو چکی تھی،اس موقع پر اس کی قبائلی عصبیت بیدار ہو گئی۔اس نے اپنی قوم کو بھڑکا کر زیاد کی فوج پر ہلا بول دیا اور اپنی عورتوں کو چھڑا لیا۔جب اس نے کندہ اور حضرموت میں بغاوت کی آگ بھڑکانی شروع کی تو صنعا سے مہاجر اور عدن سے عکرمہ زیاد کی مدد کو پہنچ گئے۔ اشعث کو شکست ہوئی تو وہ بھاگ کر قلعۂ نجیر میں بند ہو گیا۔قلعے کے تین رستوں پر یہ تینوں مسلمان جرنیل بیٹھ گئے تو قلعہ کی رسدمکمل بند ہو گئی۔بالآخر۶ سو قلعہ بند اپنے پیشانی کے بال کاٹ کر قلعے سے نکلے اور مسلمانوں سے لڑنے کی کوشش کی، لیکن بھاری اسلامی فوج کے آگے ان کی ایک نہ چلی۔تب اشعث کو اپنی جان بچانے کی سوجھی ،اس نے اپنے ۹ اہل خانہ کی جاں بخشی کے بدلے قلعے کے دروازے کھول دیے،اپنا نام لکھنا وہ بھول گیا ۔مسلمانوں نے اندر داخل ہو کرلڑائی میں حصہ لینے والے ہر شخص کو قتل کر دیااور ایک ہزار کے لگ بھگ عورتوں کو قیدی بنا لیا۔ مال خمس اور قیدیوں کے ساتھ اشعث مدینے پہنچا تو ابو بکر نے اس کو قتل کرنا چاہا،اس نے اسلام پر قائم رہنے کا وعدہ کیا تو اس کی جان بچی اور ابو بکر کی بہن اس کے ساتھ رخصت ہو گئیں۔۱۲ھ (۶۳۳ء) میں ردہ کی تحریک دبا دی گئی،صرف ربیعہ بن بجیرسے جنگ ۱۳ھ میں ہوئی

ظہور اسلام سے قبل عرب تجارتی اغراض سے ایران ،عراق اور شام جاتے رہتے تھے۔ان میں بہت سے نقل مکانی کر کے ان ممالک کے سرحدی اور صحرائی علاقوں میں بس چکے تھے۔ان میں سے شام میں مقیم ر ومیوں میں گھل مل گئے، جبکہ عراق کی سرحدوں پر بسنے والے الگ تھلگ رہے ۔ ایران میں خانہ جنگی اور طوائف الملوکی شروع ہوئی تو لخمی آگے بڑھے اور انھوں نے دریاے فرات کے کنارے انبار اورحیرہ کے شہر آباد کر کے مملکت حیرہ کی بنیاد رکھی، اس مملکت میں وہ عرب بھی آباد ہوئے جو بخت نصر قیدی بنا کر عراق لایا تھا ۔ تیسری صدی کے وسط میں جذیمۃالابرش نے حیرہ سے عین التمر اور صحراے شام تک کے علاقے پر قبضہ کر کے خود مختار حکومت قائم کر لی۔ شام کی سرحد پرآباد عرب قبیلے غسان کی سلطنت قائم تھی،چھٹی صدی میں اسے عروج حاصل ہوا۔ کہا جا سکتا ہے کہ عرب کی حدود جنوب میں خلیج فارس اور خلیج عدن تک اور شمال میں موصل اورآرمینیا تک پھیلی ہوئی تھیں ۔ عراق و شام ایران و روم کی کشمکش میں پس رہے تھے،کبھی ایرانی ان پر غالب آ جاتے کبھی رومی ۔ان دونوں بڑی طاقتوں (Super Powers)نے اپنی اپنی سرحدوں پر آباد عرب صحرا نشینوں کو ڈھال(Buffer Zone)کے طور پر استعمال کیا تاکہ ان کا باہم جنگ و جدال ختم ہو۔ بعثت نبوی کے وقت بھی ان کی لڑائیاں جاری تھیں۔آپ نے محسوس فرما لیا تھا کہ عرب قبائل میں امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سب قبائل حلقۂ اسلام میں آجائیں، اس لیے آپ نے شام کو جانے والی شاہراہ پر لشکر کشی کی۔اسی نکتے پر ابو بکر نے عمل کیااور وہ اسامہ کا لشکر بھیجنے پر مصر رہے۔خلافت ابو بکر کا پہلا سال مرتدین سے نمٹنے میں گزرا جب وہ اس میں کامیاب ہوئے توان بڑی طاقتوں (Super Powers)کی طرف متوجہ ہوئے۔ ان کی پہلی توجہ روم پر تھی

کیونکہ روم پر حملے کاآغاز خود نبی صلی ﷲ علیہ وسلم غزوۂ تبوک میں شرکت کر کے فرما چکے تھے پھر ایران کی مسافت کچھ زیادہ تھی اور ایران سے ملحقہ قبائل میں ارتداد کا فتنہ ابھی ابھی فرو ہوا تھا۔ وہ اسی سوچ میں تھے کہ بکر بن وائل کے مثنیٰ بن حارثہ شیبانی جو علا بن حضرمی کے ساتھ مل کر مرتدین سے جنگ کر چکے تھے ،چند افراد کے ساتھ عراق پہنچے اوروہاں آباد عربوں کو ایران کی غلامی چھوڑ کر اسلامی حکومت کی حمایت کرنے پر آمادہ کیا ۔پھر وہ مدینہ آئے اور ابوبکر کو اطمینان دلایاکہ شام کے بجائے عراق کو فتح کرنا سہل تر ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی حکام وہاں کے کسانوں کی ساری فصل لو ٹ کر لے جاتے ہیں، اس لیے وہ ان کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ابو بکر فوج کشی پرتیار ہوگئے، لیکن انھوں نے مدینہ کے اہل رائے سے مشورہ کرنا ضروری سمجھا۔ شوریٰ کے فیصلے کے مطابق خالد بن ولید کویمامہ سے بلایا گیا اور اس بارے میں ان کی رائے طلب کی گئی ۔انھوں نے تر ت مشورہ دیا کہ اگر مثنیٰ کے پلان کے مطابق فوراً ایران میں پیش قدمی نہ کی گئی تو الٹا ایرانی بحرین اور ملحقہ علاقوں پر تسلط جمانے کی کوشش کر کے اسلامی خلافت کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔چنانچہ ابو بکر نے مثنیٰ کو عرب قبائل سے رابطے کرنے کے لیے واپس بھیجنے اور مدینہ سے جلد اسلامی لشکر بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔کچھ دوسری روایات کے مطابق مثنیٰ مدینہ آئے نہ عراق پریورش کی پیش بندی ہوئی، بلکہ

مثنیٰ اکیلے ہی لشکر لے کرعراق میں گھس گئے اور جب ہرمز کی فوجوں سے ان کا سامنا ہوا تو ابو بکر نے خالد بن ولیداورعیا ض بن غنم کو ان کی مدد کے لیے بھیجا۔انھوں نے غریب کاشت کاروں سے اچھا سلوک کرنے کی بطور خاص ہدایت کی ۔ خالد کے ساتھ صرف ۲ ہزار سپاہی تھے ،ان کے بیش تر ساتھی یمامہ کی جنگ میں کام آ چکے تھے ۔انھوں نے دار الخلافہ سے کمک مانگی تو ابو بکر نے فرد واحد قعقاع بن عمرو تمیمی کو بھیج دیا اور کہا: ’’جس لشکر میں قعقاع شامل ہو، وہ شکست نہیں کھا سکتا ۔‘‘ انھوں نے ان مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا حکم بھی بھیجا جو مرتد نہیں ہوئے اور مرتدین کے خلاف جنگوں میں شریک رہے

خالد نے مضر اور ربیعہ کے قبیلوں سے۸ ہزار مسلمان اپنے لشکر میں شامل کیے اور عراق روانہ ہوئے، مثنیٰ کے ساتھ ۲ ہزار افراد پہلے سے تھے ۔ خالد نے ہرمز پر حملہ کرنے سے پہلے وہاں کی حکومت ایران کے مقرر کردہ حاکم ہرمز کو خط لکھا: ’’اسلام قبول کرلو یا ذمی بن کر اسلامی سلطنت میں شامل ہو جاؤ۔ ‘‘پھر انھو ں نے لشکر کو تین حصوں میں تقسیم کیا اورہر حصے کوا لگ راستے سے حفیر پہنچنے کی ہدایت کی۔ادھر ہرمز تیزی سے اپنی فوج لے کر حفیر پہنچااور پانی پر ڈیرے ڈال دیے ۔ فوجیں آمنے سامنے آئیں تو ہرمز نے خالد کو دوبدو مقابلے کے لیے للکارا،جب وہ آگے پہنچے تو ایک دستے نے ان پر حملہ کردیا، لیکن قعقاع نے بر وقت کارروائی کر کے خالد کوبچا لیا ۔ اسی دور ان میں خالد ہر مز کی گردن اڑا چکے تھے ،سپہ سالار کی موت سے ایرانیوں کی ہمت جواب دے گئی اور وہ جم کر مقابلہ نہ کر سکے ۔کثیر مال غنیمت کا پانچواں حصہ ،ہرمز کی ایک لاکھ درہم مالیت کی ٹوپی اورایک ہاتھی خلیفۂ اول کی خدمت میں مدینہ بھیجے گئے۔ اس جنگ کاظمہ میں ایک ایرانی شہزادی کا قلعہ بھی فتح ہوا

#مطالعۂ مزید: الکامل فی التاریخ (ابن اثیر)،الصدیق ابو بکر (محمد حسین ہیکل) ،اردو دائرۂ معارف اسلامیہ (پنجاب یونیورسٹی)

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••*




*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 14*

*خالد بن ولید عراق سے نکل آئے تو توقع کے مطابق عراقی بدووں اور ایرانی شہنشائیت نے جوشہر ایران (بازان) بن ارد شیر کی بادشاہی پر متفق ہو چکی تھی، اپنی اپنی شکستوں کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔ہرمز جاذویہ۱۰ ہز ار فوج کی معیت میں ایک خوف ناک ہاتھی پر سوار ہوکر مثنیٰ بن حارثہ کے مقابلے کو آیا ۔ مثنیٰ نے گوارا نہ کیا کہ ہرمزجاذویہ ان سے مقابلہ کرنے حیرہ آئے ،وہ خود اپنی فوج لے کر مدائن سے ۵۰ میل ادھر بابل کے کھنڈروں میں پہنچ گئے ۔جاذویہ مسلمانوں کو ایران سے نکالنے کا ارادہ لے کرآیا تھا ۔ اس کا ہاتھی دیکھ کر مسلمان ہیبت زدہ ہو گئے تھے، اس لیے مثنیٰ نے سب سے پہلے اسی کو نشانہ بنایا۔ہاتھی مرنے کے بعد مسلم فوج نے نئے جوش سے ایرانی لشکر پر حملہ کیا ،انھیں شکست دی اور مدائن کے دروازوں تک بھگاتے ہوئے لے گئے۔ اس شکست کے صدمے سے شہنشاہ کو ایسا بخار چڑھا کہ اپنی جان دے دی۔ اس کے مرنے کے بعداس کی جا نشینی کے جھگڑے شروع ہوگئے۔مثنیٰ شاہی خاندان کی پھوٹ سے خوش تھے، انھوں نے اس موقعے سے فائدہ اٹھاکر مدائن فتح کرنے کا اردہ کر لیا۔بہت سوچ بچار کے بعد انھوں نے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کوخط لکھا، جس میں فتوحات کی خوش خبری دینے کے علاوہ ان سے ارتداد سے توبہ کرنے والے مسلمانوں کو اسلامی فوج میں شامل کرنے کی اجازت چاہی۔کافی عرصے تک خط کا جواب نہ آیاتو وہ خود مدینہ روانہ ہو گئے۔ابوبکر مرض الموت میں مبتلا تھے تاہم توجہ سے ان کی باتیں سنیں اور اپنے مقرر کردہ جانشین سیدنا عمر کو حکم دیا کہ کل کا دن ختم ہونے سے پہلے فوج مثنیٰ کے ساتھ روانہ کر دی جائے۔*

*جنگ یمامہ میں ۱۲۰۰ مسلمان شہید ہوئے ، ان میں سے ۳۹ صحابہ حفاظ قرآن تھے۔ ابھی ایران و روم کے ساتھ جنگوں کا سلسلہ جاری تھا، حضرت عمر نے یہ سوچ کر کہ کہیں زیادہ تعداد میں حفاظ شہید ہونے سے قرآن کا متن غیرمحفوظ نہ ہو جائے، ابوبکر کو مشورہ دیا، قرآن کو اکٹھاکر لیا جائے۔ ان کا جواب تھا: ’’تم ایک کام کیسے کرسکتے ہو جو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے نہیں کیا ؟‘‘ عمر نے اس موضوع پر ابو بکر سے کئی بار گفتگو کی تو وہ قائل ہو گئے اور عمر کی رائے پر عمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پھر نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے آخری ایام میںآپ سے پورا قرآن سیکھنے والے صحابی زید بن ثابت کو بلا کر کہا: ’’تم رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو وحی لکھ کر دیا کرتے تھے، اب ہر جگہ سے معلوم کر کے قرآن مجید جمع کرو۔‘‘ چنانچہ زیدنے کھجور کی چھالوں،چمڑے کے ٹکڑوں ،بکری کے شانے کی ہڈیوں اور سفید پتھر کے ٹکڑوں پر تحریر آیات اکٹھی کیں اور حفاظ سے رجوع کیا ۔ اس سعی کے بعد قرآن چمڑے پر یا اس زمانے کے کاغذ پر تحریر ہوکریکجا ہوا تو ابوبکر کے پاس رکھوا دیا گیا،ان کی وفات کے بعدیہ عمر کے پاس رہا پھر ام المومنین حفصہ بنت عمر کے پاس آ گیا۔*

 _(بخاری، رقم۴۹۸۶)_

*ایسی روایات بھی موجود ہیں کہ جمع قرآن کا کارنامہ خلافت فاروقی میں انجام پایا، لیکن اگر بخاری کی اس روایت کو ترجیح دی جائے تو ممکن ہے کہ جمع قرآن کا بیش تر کام خلیفۂ اول کے زمانے میں ہوا ہو اور دوسرے خلیفۂ راشد کے عہد میں اسے اس مصحف کی حتمی شکل دی گئی ہو جوان کی شہادت کے بعد سیدہ حفصہ کے پاس آگیا۔ آج قرآن مجید جس ترتیب سے تلاوت کیا جاتاہے یہ وہی ترتیب ہے جو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے صحابہ کو تلقین فرمائی اور عہد صدیقی میں اس کی تدوین ہوئی۔ ابوبکر نے قرآن کی آیات اور سورتیں ترتیب دینے میں اپنی رائے سے کام نہ لیا جیسا کہ مستشرقین اور بعض مسلمان مورخین کاخیال ہے ۔ قرآن کی ترتیب تو توقیفی تھی، ابوبکر کے حکم سے محض اس کے متن کو اس طرح ضبط تحریر میں لایا گیا جس طرح نبی صلی اﷲ علیہ وسلم حفاظ صحابہ کو تلقین فرماتے تھے۔ خلیفۂ ثالث عثمان نے ابوبکر کے مصحف ہی کو سامنے رکھ کر متن میں قرأتوں کے اختلاف کو طے کیا،یوں یہ مصحف مصحف عثمانی کہلایا۔ ابو بکر نے جمع قرآن کا جو کارنامہ انجام دیا وہ ان کے ہمیشہ یاد کیے جانے والے کارناموں، مرتدین کی سرکوبی اور عراق و شام کی فتوحات سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے، اس لیے کہ آج جبکہ مملکت اسلامیہ پارہ پارہ ہو چکی ہے ،قرآن مجید جوں کا توں محفوظ ہے اور اپنے حق ہونے کی گواہی دے رہا ہے۔*

*ابو بکر پیغمبر صلی ﷲ علیہ وسلم کے بعد ملت اسلامیہ کے لیے اہم ترین مقام رکھتے تھے ۔یہ بات اس وقت کے کفار خوب جانتے تھے اور آج کے مسلمان اور منکر سبھی اس بات سے واقف ہیں۔ غزوۂ احد میں ابو سفیان نے میدان جنگ خالی دیکھا تو پہاڑی پر چڑھ کر پکارا،کیا محمد موجود ہیں؟ جب اسے جواب نہ ملا تو تین بار ابو بکر کا نام لیا، کیونکہ اسے معلوم تھا کہ دوسری پوزیشن انھی کی ہے ۔ابو بکر کی زندگی اخلاق محمدی سے آراستہ تھی ۔قارہ کے سردار ابن دغنہ نے قریش کے روبروابوبکر کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھا: ’’ابوبکر فقیر و محتاج کو کماکر دیتے ہیں، صلۂ رحمی کرتے ہیں، محتاجوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں اور راہ حق میں آنے والی مصیبتوں میں مدد کرتے ہیں۔‘‘ (بخاری، رقم ۲۲۹۷) یہ قریباً وہی الفاظ ہیں جو سیدہ خدیجہ رضی ا ﷲ عنہانے رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے فرمائے تھے، جب پہلی وحی نازل ہونے کے بعدآپ پر لرزہ طاری تھا۔یہ تفصیل تفضیل ابو بکر کی ایک بڑی دلیل ہے۔*

*خلافت ملنے کے بعد ابو بکرکپڑے کی کچھ چادریں پکڑ کر بازار جانے لگے ،راستے میں عمر سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے پوچھا : کہاں کا ارادہ ہے؟ ابوبکر نے کہا: انھیں بیچنے بازارجا رہا ہوں ۔عمر نے کہا: آپ کے کاندھوں پر مسلمانوں کی ذمہ داری کا بوجھ ہے، آپ یہ کارو بار کیسے کر سکتے ہیں؟ سوال آیا: بال بچوں کو کہاں سے کھلاؤں؟ باہم مشورے سے دونوں بیت المال کے انچارج ابو عبیدہ کے پاس پہنچے۔ انھوں نے امیر المومنین کے لیے ۶ ہزار درہم سالانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔یہ روایت بھی ہے کہ جب امور خلافت کے ساتھ کپڑے کا کاروبار سنبھالنا مشکل ہو گیاتو انھوں نے خود وظیفہ مقرر کر نے کی درخواست کی۔پورے زمانۂ خلافت میں سنح میں ابو بکر کا دیہاتی مکان جومحض ایک خیمے جتنا تھا اور بالوں سے بنا یا گیا تھا، جوں کا توں رہا۔وہ گھر جو مسجد نبوی اور ابو ایوب انصاری کے پڑوس میں تھا، اس میں بھی کوئی تبدیلی نہ آئی۔ خلافت کے پہلے چھ ماہ سنح سے پیدل مدینہ آتے رہے پھر وہ وسط مدینہ میں واقع مکان میں منتقل ہو گئے۔*

*ابو بکر ایسا کام سرے سے نہ کرتے جو رسول ا ﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے نہ کیا ہواور وہ عمل ہر گز نہ چھوڑتے جو آپ نے کیا ہو۔ قرآن وسنت ان کی حکومت کی بنیادتھے،قرآن میں رہنمائی ملتی نہ فرمان رسول ہوتا توصحابہ کے مجمع میں آکر دریافت کرتے اور ان کے اجماع پر کاربند ہو جاتے۔ آں حضرت کے بعد ان سے بڑھ کر اجتہاد کرنے والا بھی کوئی نہ تھا۔ اﷲ کے سامنے جواب دہی کے شدید احساس نے ان کو جادۂ مستقیم سے ہٹنے نہ دیا ، کوئی قدم اٹھانے سے پہلے خوب مشورہ کرتے،اﷲ سے رہنمائی کی دعا مانگتے اور جب عزم پختہ ہو جاتا تو انھیں کو ئی تردد نہ ہوتا ۔انھیں ایک مسئلہ درپیش آیا جس کے بارے میں انھوں نے کتاب اﷲ میں اصل پائی نہ سنت رسول میں رہنمائی تو فرمایا: میں اپنی رائے اور سوجھ بوجھ کو کام میں لاؤں گا۔ اگر درست فیصلہ ہوا تو اﷲ کی جانب سے ہو گااور اگر غلط ہوا تو میری طرف سے ہوگا۔ میں اﷲ سے مغفرت مانگتا ہوں۔*

     *انھوں نے کئی اجتہادات کیے جن میں سے دادا،دادی کی میراث،کلالہ کی تفسیر اورشراب خور کی حد اہم ترین ہیں۔ایک شخص نے ابو بکر کو ’یا خلیفۃ اﷲ‘کہہ کر پکارا تو انھوں نے اسے منع کیا اورفرمایا: میں خلیفۃ اﷲ نہیں، بلکہ خلیفۃ رسول اﷲ ہوں۔ یہ جملہ ابوبکر کے دور حکومت کی صحیح تصویر کشی کرتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو رسول اﷲ کا خلیفہ اس معنی میں کہتے تھے کہ رسول اﷲ کی لائی ہوئی شریعت کے اوامر و نواہی کے نفاذ اور آپ کی امت کی قیادت کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر آن پڑی تھی۔ چنانچہ انھوں نے اس فرض سے عہدہ بر ا ہوتے ہوئے ملت اسلامیہ کو وحدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ اﷲ اور رسول کے احکام پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ یہ سلطنت اپنے شہریوں کی اجتماعی رائے کی پابند تھی۔ خلیفۃ اﷲ ہونے کا انکار کرنے کا مطلب تھا، قدیم ایران و مصر اور ہندوستان کی مشرکانہ تہذیبوں کے تصور حکمرانی کی نفی کر دی جائے جو بادشاہ کو خدائی نمائندہ سمجھتے تھے ۔بادشاہوں کی تقدیس اور ان کے حکم کو وحی و الہام سمجھنا ایسا تصور ہے جو یورپ میں سترھویں صدی عیسوی تک پایا گیا، لیکن ابو بکر نے صدر اسلام ہی میں اس کا خاتمہ کر دیا، کیونکہ دین توحید اس کی قطعاً گنجایش نہیں رکھتا ۔ عمر خلیفہ بنے تو انھوں نے اپنے لیے امیر المومنین کا لقب پسند کیا۔*

*خلیفۂ اول ابو بکر نے بیت الما ل کی ذمہ داری ابو عبیدہ بن جراح کو سونپی جنھیں آں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے امین الامت کا لقب عطا فرمایا تھا۔منصب قضا پر عمر بن خطاب کو بٹھایا جن کا بے لاگ انصاف مشہور ہے، کاتب یا سیکریٹری جنرل نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے کاتب خاص زید کو مقرر کیا۔ ان عہدے داروں کے باقا عدہ دفتر تھے نہ متعین اوقات کار۔ ضرورت پیش آنے پر اپنا کام انجام دیا اورپھر دوسری طرف متوجہ ہو گئے ۔ابوبکر کی پالیسی تھی، رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کی تقرریوں کو بر قرار رکھا جائے، چنانچہ جب عمر نے مالک بن نویرہ کو قتل کر کے اس کی بیوہ سے میدان جنگ میں شادی رچانے پر خالد کو معزول کرنے کا پرزورمشورہ دیاتو انھوں نے ان کی جگہ کسی اور کو لانے سے انکار کر دیا۔ابو بکرکی مہر خلافت پر نعم القادراﷲ نقش تھا۔*

*مدینہ کے محصولات میں خمس بڑی مد تھی ،وہ اس مال کو حق داروں تک پہنچانے میں بہت جلدی کرتے۔ بیت المال پہلے ابو بکر کے سنح والے گھر میں تھا ،جب وہ مدینہ منتقل ہوئے تو یہ بھی مدینہ منتقل ہو گیا ۔ اس پر کوئی چوکیدار مقرر نہ تھا، کیونکہ وہ اس میں قابل ذکر مال موجود نہ رہنے دیتے تھے جس کی حفاظت کی ضرورت محسوس ہوتی۔ زیادہ سے زیادہ اس پر ایک قفل ڈال دیا جاتا۔ ابو بکرکی وفات کے بعدخلیفۂ ثانی عمر، عبدالرحمان بن عوف اور عثمان بن عفان کے ساتھ ان کے چھوڑے ہوئے بیت المال میں داخل ہوئے تو اسے بالکل خالی پایا ۔فقط ایک کپڑے کی تھیلی ملی جس میں ایک درہم پڑا ہوا تھا ۔*

*اپنی خلافت کے پہلے سال ابوبکر حج کرنے نہ گئے، انھوں نے عمر رضی ا ﷲ عنہ کوامیر حج بنا کر بھیجا ۔رجب ۱۲ھ میں انھوں نے عمرہ کیا،مکہ میں اپنے والد ابو قحافہ سے ملاقات کی جو اسلام لانے کے بعد وہیں مقیم ہو گئے تھے۔ پھر اسی سال (۱۲ھ) میں ابو بکر امیر المومنین کی حیثیت سے حج کرنے آئے ،دار الخلافہ میں ان کی غیرموجودگی کے وقت عثمان بن عفان نائب رہے۔اجل نے انھیں اپنی خلافت کا تیسرا حج ادا کرنے کا موقع نہ دیا۔یہ رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کے خواب کے مطابق تھا جو آپ نے ابو بکر کو سنایا۔ فرمایا: ’’ اے ابوبکر، میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم دونوں سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں اور میں تم سے اڑھائی سیڑھیاں آگے نکل آیا ہوں۔‘‘انھوں نے جواب دیا،خیر ہو یا رسول اﷲ، اﷲ آپ کو سلامت رکھے یہاں تک کہ آپ وہ کچھ دیکھ لیں جو آپ کو خوش کرے اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائے۔ آپ نے تین دفعہ خواب دہرایا اور ابو بکر نے تینوں بار یہی جواب دیا ۔چوتھی دفعہ ابو بکر نے کہا: ’’یا رسول اﷲ، اﷲ آپ کو اپنی رحمت و مغفرت کی طرف اٹھا لے گا اور میں آپ کے بعد اڑھائی سال جیوں گا۔‘‘کچھ مورخین کاکہنا ہے کہ ابو بکر نے اپنی خلافت کے دوران میں حج نہیں کیا۔*

*ابو بکر کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئیں۔ پہلی بیوی قتیلہ بنت عبدالعزیٰ سے عبداﷲ (وفات ۱۱ھ) اور اسماء (وفات ۷۴ھ)، دوسری بیوی ام رومان بنت عامرسے عبدالرحمان (وفات ۵۳ھ) اور عائشہ (وفات ۵۸ھ)، چوتھی بیوی اسماء بنت عمیس سے محمد(قتل کی تاریخ: ۳۸ھ) اور پانچویں بیوی حبیبہ سے ام کلثوم نے جنم لیا۔ ان کی بیویوں کو ان سے کوئی شکایت نہ ہوئی، البتہ نان و نفقے کی کمی ضرور رہی۔ اولاد کی حسن تربیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ عائشہ کو جو کم عمری میں بیاہ کر باپ کے گھر سے رخصت ہوئیں، بے شمار اشعار، ضرب الامثال اور خطبے زبانی یاد تھے۔ عربوں کے واقعات اور ان کی تاریخ پر بھی ان کی گہری نظر تھی۔ ان کی دوسری بیٹی اسماء ذات النطاقین گھرداری کی خوبیوں کا مرقع تھیں۔ باپ نے ان کی مشقت بھری زندگی دیکھی تو ایک خادمہ بھیج دی۔ اسماء کی عمر سو برس سے زیادہ تھی اور وہ نابینا ہوچکی تھیں جب حجاج نے ان کے بیٹے عبد اﷲ بن زبیر کومکہ میں محصور کر دیا۔ اس نے صلح کے بدلے گورنری اور ما ل و دولت دینے کی پیش کش کی ۔وہ بوڑھی ماں سے مشورہ کرنے آئے ، انھوں نے جگر تھام کر اپنے بیٹے کو جرات دلائی اور مصالحت سے منع کر دیا۔ ابو بکر کے بیٹے عبداﷲ اور عبدالرحمان شعر و ادب کا اچھا ذوق رکھتے تھے اور خود بھی شعر کہتے تھے۔ عبدالرحمان نے بدر و احد کی جنگوں میں مسلمانوں کے خلاف حصہ لیا اور بعد میں مسلمان ہوئے۔*

*ابوبکر زمانۂ جاہلیت میں بھی امانت دار تھے، لوگوں کی امانتوں کی حفاظت کرتے اورانھیں وقت پرادا کرتے پھر خلافت کی امانت کبریٰ کو خوب ادا کیا۔ خود فرماتے ہیں: ’’ہم نے مسلمانوں کے کھانے میں سے چونی بھوسی استعمال کی اور ان کے موٹے جھوٹے کپڑوں سے تن ڈھانکا۔‘‘ مکہ میں وہ ۴۰ ہزار درہم کے مالک تھے، اسلام کی راہ میں انفاق کرتے کرتے یہ رقم گھٹ کر ۵ہزاردرہم رہ گئی جب انھوں نے مدینہ ہجرت کی۔ ہجرت کے فوراً بعدسہیل و سعد کی زمین پر مسجد نبوی تعمیر ہوئی تو زمین کی قیمت ابو بکر نے اداکی۔ رفتہ رفتہ ان کا سب مال ﷲ کی راہ میں خرچ ہو گیا۔ ابوبکرپر کامل اعتماد ہونے کی وجہ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ان کے مال کو بے تکلف اپنے مال کی طرح خرچ فرماتے تھے۔*

*سیدنا ابو بکر نے خلافت کی ذمہ داریاں انتہائی تقویٰ و امانت کے ساتھ اداکیں۔وہ کسی بھی درجے میں خیانت نہ کرناچاہتے تھے، احتیاط کا یہ عالم تھا کہ ان کی اہلیہ نے حلوہ کھانے کی فرمایش کی تو مسلمانوں کے بیت المال پر بوجھ ڈالنا منظور نہ کیا، بلکہ روزانہ ملنے والے وظیفے میں سے کچھ رقم پس انداز کی تب حلوہ لیا۔زہد و ور ع کا حال یہ کہ ایک روز درخت پرچڑیا دیکھی تو کہا: او پرندے، تیری زندگی کیا خوب ہے۔درخت کے پھل کھاتا ہے اور اس کے سایے میں وقت گزارتا ہے ۔حساب کتاب کا کچھ کھٹکا نہیں۔ کاش، ابوبکر تجھ جیسا ہوتا۔ایک دن نبی صلی اﷲ علیہ وسلم نے صحابہ سے چند سوالات دریافت فرمائے: ’’آج روزہ کس نے رکھا ؟جنازے میں شرکت کس نے کی؟ محتاج کو کھانا کس نے کھلایا؟ بیمار کی تیمار داری کس نے کی؟‘‘ سب کے جواب میں ابو بکر ہی نے ہاں کہا۔ آپ نے ارشاد فرمایا:**’’یہ اوصاف جس میں جمع ہو جائیں، جنتی ہے۔‘‘ خلیفہ بننے کے بعدابوبکر عمرہ کرنے گئے تو لوگ احتراماً ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگے۔ انھیں ہٹا کر کہا: اپنی اپنی راہ چلو ۔ابو بکراپنا کام خود کرتے ،اونٹ پر سواری کرتے ہوئے نکیل ہاتھ سے گرپڑتی تو خود اتر کر نکیل اٹھاتے۔ لوگوں نے کہا: ہم سے کیوں نہیں کہتے ؟جواب دیا: میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کا مجھ کو حکم ہے،انسان سے کچھ نہ مانگوں۔خلافت سنبھالنے سے پہلے وہ سنح سے مدینہ آ کر غریب عورتوں کی بکریاں دوہا کرتے، خلیفہ بنے تو ایک عورت نے کہا: آج ہمارے گھرمیں بکریاں دوہنے والا کوئی نہ رہا ۔ان کا جواب تھا: میں اب بھی تمھارے جانور دوہتا رہوں گا۔مدینہ کے کنارے پر ایک اندھی محتاج بڑھیا رہتی۔ سیدنا عمر اس ارادے سے جاتے کہ اس کی کچھ خدمت کریں۔*

 *وہاں پہنچتے تو معلوم ہوتا ،کوئی آدمی خدمت کر کے جاچکا ہے۔ ایک روز وہ کھوج لگانے کے لیے چھپ کر کھڑے ہو گئے۔وقت مقررہ پر انھوں نے آنے والے شخص کودیکھا تو وہ ابوبکر تھے۔محلے میں نکلتے تو بچے بابا بابا کہہ کرابو بکر سے لپٹ جاتے ۔ایک سال سردیوں میں انھوں نے کمبل خریدکر مدینہ کے غربا میں بانٹے۔*

*ابو بکر اپنے گورنروں کی کارر وائیوں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ رعایا کے حالات سے با خبر رہتے ۔مظلوم کی فوراً داد رسی کرتے۔ ان کی نصیحتوں میں ان کی طبعی خصوصیت صداقت کے ساتھ ان کی دانش جھلکتی ہے۔ ایک کمانڈر کو نصیحت کی کہ لوگوں کی پردہ دری نہ کرنا، بلکہ ان کے ظاہری حالات پر اکتفا کرنا۔جہاں فساد نظر آئے اس کی اصلاح کرنا۔ عکرمہ سے کہا کہ جب کچھ کرنے کا وعدہ کرو تو اسے کر گزرو۔کسی جرم کی سزا میں حد سے تجاوز نہ کرنا۔رعایا کو وعظ فرمایا: ’’سنو، اگر تم مجھ سے تقاضا کرو کہ میں اس طرح کام کر وں جس طرح رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم عمل فرماتے تھے تو میں نہ کر سکوں گا۔ آپ کو اﷲ نے وحی سے نوازکر معصوم بنایا تھا،میں تم سے بہتر انسان نہیں ہوں، لہٰذا مجھے کچھ چھوٹ اور رعایت دو۔اگر میں درست راہ پر چلوں تو میری پیروی کرواور اگر مجھے کج راہ ہوتے پاؤ تو سیدھا کر دو۔‘‘ عراق میں مجتمع فوجوں کو ابو بکر نے جو نصیحت کی اسے پڑھ کر ان کے پختہ ایمان کا پتا چلتا ہے۔تم اﷲ کے مددگار ہو،جو اﷲ کی مدد کرے، اﷲ اسے فتح دیتا ہے ۔ہزاروں کی جمعیت اگر معصیت کی راہ اختیار کر لے تو بے دست وپا ہو جاتی ہے، لہٰذا گناہوں سے خبردار رہو۔ ابوبکر خود مختصر گفتگو کرتے اور دوسروں کو بھی اختصار کلام کی ہدایت کرتے۔یزید بن ابو سفیان کو فرمایا: طویل کلامی بات ذہن سے محو کر دیتی ہے۔*

*ابو بکر کے چند جامع کلمات: موت سے محبت کرو، زندگی عطاکی جائے گی۔امانت سب سے بڑی سچائی ہے اور خیانت سب سے بڑا جھوٹ۔صبر نصف ایمان اور یقین پورا ایمان ہے۔تعزیت کے بعد مصیبت مصیبت نہیں رہتی۔ اگر کوئی نیکی رہ جائے تو اسے پانے کی کوشش کرواور جب پا لو تو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ جس سے مشورہ چاہواس سے کچھ نہ چھپاؤ ورنہ اپنی قبر خود کھودو گے۔*

*حدود ﷲ کے باب میں ان کی احتیاط اس حد تک پہنچی ہوئی تھی کہ فرمایا: اگر میں خود کسی کو خدا کی کوئی حد توڑتے ہوئے دیکھوں تو اس وقت تک سزا نہیں دے سکتا جب تک دوسرا گواہ نہ ہو۔ایک قائد کو وصیت کی کہ ان کا ظاہر قبول کرلو اور باطن ان پر چھوڑ دو ۔ایاس بن عبد یالیل فجاہ کے نام سے مشہور ہے ،ابو بکر کے پاس آیا اور مرتدوں سے مقابلے کے لیے اسلحہ مانگا۔اسے اسلحہ مل گیاتو اس نے ڈاکا زنی اور غارت گری کا پیشہ اختیار کر لیا ، پھر جب وہ گرفتار ہو کر خلیفۂ اول کے پاس لایا گیا تو آپ نے اسے بقیع کے مقام پر بھڑکتے ہوئے الاؤ میں جھونکنے کا حکم دیا ۔یہ واحد واقعہ ایسا ہے جسے ابو بکر کے بردباری ،تحمل اور دور اندیشی پر مبنی دور حکومت کے غیر موافق کہا جا سکتا ہے۔ مستشرقین نے اس واقعہ کو خوب اچھالا ہے، حالانکہ اس فیصلے کی بنیاد قرآن مجید میں پائی جاتی ہے: ’انما جزاؤا الذین یحاربون اﷲ ورسولہ و یسعون فی الارض فسادا ان یقتلوا او یصلبوا او تقطع ایدیہم وارجلہم من خلاف او ینفوا من الارض‘ ’’جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول سے لڑائی کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے پھرتے ہیں ان کی سزا یہی ہے کہ بری طرح قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھا دیے جائیں یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دیے جائیں یا انھیں مملکت سے جلا وطن کر دیا جائے۔‘‘ (المائدہ۵:۳۳) تقتیل میں جلانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اسلامی مملکت کا اسلحہ لے کر اسے مملکت ہی میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرنے سے بڑا فساد کیا ہو سکتا تھا، لیکن ابو بکر نے اس ڈاکوکو دی جانے والی سزا کو اپنی فروگزاشت سمجھا۔ وہ اس واقعے پر افسوس کرتے رہے اور ایک بار کہا: کاش میں نے فجاہ سلمی کو جلانے کی بجائے قتل کر دیا یا زندہ چھوڑ دیاہوتا۔ عمرو بن عاص نے شام سے بنان کا سر کاٹ کر بھیجا تو ابو بکر نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ آیندہ محض فتح کی اطلاع ارسال کی جائے،ہر گز کسی کا سر میرے پاس نہ بھیجا جائے۔*

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••*



*🌴 سلسلہ خلفائے راشدین* 

 *(حصہ اول :- حـضرت ابـو بـکـر صــدیقؓ)*

     *قـســــــط نمــــــــبر 16*

*ابو بکر کا بدن دبلا اور قدرے آگے کو جھکا ہوا تھا۔پہلووں میں گوشت کم تھا جس کی وجہ سے تہ بند نیچے لٹک آتا۔* *رنگ سفید، گال کمزور اور ڈاڑھی خشخشی تھی۔ پیشانی فراخ اور اونچی تھی، آنکھیں گہری اور روشن تھیں، بال گھنگریالے تھے۔ ابو بکر کی آواز دردناک تھی، وہ سنجیدہ اور کم گو تھے۔ بالوں کو مہندی اوروسمہ لگاتے جس سے ان کی ڈاڑھی گہری سرخ نظر آتی۔ یہ معمول انھوں نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعداپنایا،اس وقت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے صحابہ میں صرف ابو بکر ہی تھے جن کے بال کھچڑی تھے۔ اتنے لاغر و نحیف ابو بکرکو مشرکوں نے ابوالفصیل (ﷲ میاں کی گائے) کا نام دیا تھا۔ انھی کے کاندھوں پر بار خلافت پڑا تو وہ ابوالفحول (شیرنر) ثابت ہوئے۔ خالد بن ولید نے بھی جنگ ارتداد میں بعض مواقع پر نرم پالیسی اختیار کرنا چاہی، لیکن ابو بکر نے پورا قصاص لینے کی ہدایت کی۔ عمر نے منکرین زکوٰۃ سے نرمی برتنے کا مشورہ دیا تو بھی وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔ ان کے لیے رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والی سند کافی ہے کہ ’’جسمانی طور پر کم زور اور ﷲ کے معاملے میں انتہائی طاقت ور۔‘‘ بوڑھے ہو کر وہ اور ضعیف ہوگئے، لیکن ان کی ہر فضیلت زیادہ توانا ہو گئی۔ابوبکر زمانۂ جاہلیت میں شعر کہتے تھے: اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا شعری اثاثہ وہ تین مرثیے ہیں جو انھوں نے آں حضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی وفات پر کہے۔*

*ابو بکر نے اصحاب رسول سے نرمی اور مروت کا رویہ اختیار کیا،صحابہ کو ابوبکر سے ایک ہی شکایت ہوئی کہ انھوں نے مال کی تقسیم میں السابقون الاولون،*

*مردوں،عورتوں اور غلاموں میں کوئی امتیازنہ کیا ۔اس کی وجہ خلیفۂ اول کا اصول تھا کہ مال کی تقسیم میں مساوات ہی زریں اصول ہے، البتہ مراتب اور اجر وذخر دینا ﷲ کا کام ہے۔ سیدہ عائشہ فرماتی ہیں کہ خلافت کے پہلے سال ابوبکر نے مال فے آزاد،غلام ،مرد، عورت سب میں برابر تقسیم کیا تو ہر ایک کے حصے ۱۰دینار آئے۔ اگلے برس یہ رقم دگنی ہو کر ۲۰ دینار ہو گئی۔ان کی پالیسی تھی کہ کبار صحابہ کو سرکاری مناصب کم سے کم دیے جائیں۔ اس کی ایک وجہ انھوں نے خود بیان کی کہ میں نہیں چاہتا ،ان(اہل بدر)کو دنیا میں ملوث کروں۔دوسرا سبب یہ تھاکہ وہ ان کواپنے پاس مدینہ میں رکھنا چاہتے تھے تاکہ انھیں مشوروں میں شامل رکھیں،کیونکہ جب معاذ بن جبل شام گئے تھے تو اہل مدینہ نے بڑا خلا محسوس کیا تھا، وہ ان سے فقہی ودینی مسائل دریافت کیا کرتے تھے۔تب عمر نے انھیں روکنے کا مشورہ دیاتھا توابوبکر نے جواب دیا تھا: جو شخص جہاد کے ذریعے شہادت حاصل کرنا چاہتا ہو میں اس کو کیسے روک سکتا ہوں؟*

*خلافت ابو بکر میں سیدنا عمر کا بہت اہم کردار رہا، ہر کام ان کے مشورے سے انجام پاتا، تاہم ایسے مواقع بھی آئے جب ابو بکرکو تنہا کھڑا ہونا پڑاخصوصاً جیش اسامہ بھیجتے ہوئے اور منکرین زکوٰۃ کی سرکوبی کے وقت صرف ابو بکر تھے جنھیں اپنا موقف درست ہونے کا حق الیقین تھا۔انھوں نے خالد بن ولید کے بارے میں بھی عمر کے بار بار کے مشوروں کو رد کیا ۔ ان دونوں کی ہم آہنگی اور ان کی بے مثال حکومتوں کو دیکھ کر انھیں عمرین کا نام دیا گیا۔*

 *جب ابو بکر و عمر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلتے تو آں حضرت صلی اﷲ علیہ وسلم بہت خوش ہوتے۔ آپ نے فرمایا: ’’جو دو میرے بعد آئیں ان کی پیروی کرو یعنی ابو بکر و عمر۔‘‘ (ترمذی، رقم ۳۶۶۳) حضرت علی فرماتے ہیں: ’’میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ابو بکر و عمر آئے۔ تب آپ نے فرمایا: ’’یہ نبیوں رسولوں کے علاوہ پہلے والے اور بعد میں ہونے والے اہل جنت کے ادھیڑ عمر کے لوگوں کے سردار ہیں،اے علی، ان کو نہ بتانا۔‘‘ (ترمذی، رقم ۳۶۶۵) آں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ایک روزمسجد میں صحابہ کے حلقے میں تشریف فرما تھے کہ علی تشریف لائے ۔سلام کے بعد وہ بیٹھنے کے لیے جگہ ڈھونڈنے لگے ۔ابوبکر فوراً کھسک گئے اور انھیں نشست دے دی۔آپ کا چہرہ مبارک دمک اٹھا ۔ فرمایا: ’’اہل فضل کی فضیلت اصحاب فضل ہی پہچانتے ہیں۔‘‘*

*سخت مشقت اور اعصاب شکن معمولات نے ابو بکرکی اجل کو دعوت دی۔کوئی اور انسان اس قدر بوجھ اٹھانے کی طاقت نہ رکھتاتھا جو انھیں اپنے دور خلافت میں اٹھانا پڑا۔* *اگرچہ ایسی روایت بھی پائی جاتی ہے کہ یہودیوں نے ان کو دیر سے اثر کرنے والا زہر ملا کرخزیرہ (گوشت جو پانی اور مسالے ڈال کر رات بھر پکایا گیا ہو)کھلا دیا تھا جس سے ان کی وفات ہوئی ۔ عتاب بن اسید نے بھی یہ کھانا کھایا تھا،انھوں نے اسی روز مکہ میں انتقال کیا۔ جب ابو بکر کی وفات ہوئی۔ حارث بن کلدہ طبیب تھا،اس نے چند لقمے لے کر کھانا چھوڑ دیا تھا، اس لیے ان کی جان بچ گئی۔ زہری کا کہنا ہے وہ بھی بیمار ہو کر فوت ہو گیا۔ زہر خورانی کی روایت قوی نہیں، اس لیے اسے نہیں مانا گیا۔* 

*سیدہ عائشہ اور عبدالرحمان بن ابو بکر کا بیان ہے کہ ۷ جمادی الثانی ۱۳ھ کو ہوا سرد تھی۔ ابو بکر نے غسل کر لیا تو ان کو بخار چڑھنا شروع ہو گیا۔ ایسے بیمار ہوئے کہ مسجد نہ جا سکتے تھے، چنانچہ عمر کو نماز پڑھانے کاکہا۔* *ابو بکر کی وفات کا عیسوی ماہ اگست بنتا ہے ،سخت گرمی کے موسم میں ٹھنڈ لگنے والی بات عجیب لگتی ہے، لیکن عام مشاہدہ ہے کہ ہر گرمیوں میں چند دن ٹھنڈے ضرور آتے ہیں۔ ممکن ہے ،وہ دن ایسا رہا ہو۔ یہ امکان بھی ہے کہ انھیں ہجرت کے فوراً بعد ہونے والا بخار عود کر آیا ہو یا کوئی نئی بیماری لاحق ہو گئی ہو۔شدت مرض میں ابوبکر کو طبیب بلانے کا کہا گیا تو ان کا جواب تھا: طبیب نے دیکھ لیا ہے ۔لوگوں نے حیرت سے پوچھا کہ اس نے کیا کہا ؟*

*ابو بکر نے بتایا کہ وہ کہتا ہے: ’انی فعال لما یرید‘ ’’میں جو چاہتا ہوں کر ڈالتا ہوں۔‘‘ سیوطی کہتے ہیں: ابوبکر نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی رحلت کے صدمے سے گھلتے رہے حتیٰ کہ ان کا انتقال ہو گیا۔*

*پندرہ دن کی اس بیماری میں وہ اپنا محاسبہ کرتے رہے اور امور خلافت بھی کسی قدر انجام دیے ۔انھیں احساس ہو چکا تھا کہ آخری وقت آن پہنچا ہے۔ ابو بکر ذاتی طور پرمطمئن اور پرسکون تھے، لیکن مرض الموت میں بھی انھیں مسلمانوں کے معاملات سلجھانے کی فکر رہی۔ انھیں یہ خدشہ لاحق تھا کہ میرے بعد مسلمان کسی انتشار کا شکار نہ ہو جائیں۔ اگر ایسا ہوتا تو کوئی سقیفہ ان کو دوبارہ متحد نہ کر سکتا ۔انھوں نے اہل رائے کوجمع کر کے کہا کہ اﷲ نے تمھیں میری بیعت سے آزاد کر دیا ہے، میری زندگی ہی میں جسے چاہو اپنا امیر منتخب کر لو۔ سب نے مشورہ دیاکہ ابوبکر اپنی زندگی میں اپنا جا نشین مقرر کر جائیں۔ ابوبکر کو عمر بن خطاب پر پور ااطمینان تھا، لیکن وہ اپنی رائے مسلمانوں پر ٹھونسنا نہ چاہتے تھے۔ کچھ روز بعد انھوں نے عبدالرحمان بن عوف کو بلا کر مشورہ کیا۔ ان کا جواب تھا: عمر بہترین آدمی ہیں، لیکن ان میں سختی پائی جاتی ہے۔ ابوبکر نے فرمایا: ان کی سختی اس لیے ہے کہ وہ مجھے نرم پاتے ہیں ۔ حکومت ان کے پاس ہو گی تو وہ بہت سی باتیں چھوڑ دیں گے۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ مجھے کسی شخص پر غصہ آتا ہے تو وہ مجھے اس کی طرف سے منانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب میں کسی سے نرمی برتتا ہوں تو مجھے سختی کا مشورہ دیتے ہیں۔*

 *پھر انھوں نے عثمان بن عفان کو بلایاجو ان کے پڑوس میں رہتے تھے اور ان کی رائے طلب کی۔انھوں نے فرمایا:* *عمر جیسا ہم میں کوئی نہیں ، وہ باطن میں اپنے ظاہر سے کہیں بہتر ہیں۔ ان کے بعد ابو بکر نے علی، طلحہ ، سعیدبن زید ،اسید بن حضیر اور کئی اورصحابہ سے مشورہ کیا۔* *کچھ صحابہ نے ابوبکر کے مشوروں کی خبر پا کر عمر کی مخالفت کرنا چاہی ،وہ ان کے پاس حاضر ہوئے۔ طلحہ بن عبیداﷲ نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے آپ کے ہوتے ہوئے وہ لوگوں سے کس طرح پیش آتے ہیں؟آپ نہ ہوں گے تو ان کا کیا سلوک ہو گا؟ ابوبکر کو غصہ آ گیا،شدت مرض سے لیٹے ہوئے تھے ، فوراً بٹھانے کو کہا پھر پکار کر کہا: اے اﷲ، میں نے تیرے بندوں پر ان میں سے بہترین شخص کو خلیفہ مقرر کیاہے ،طلحہ، میری طرف سے سب کویہ بتا دو۔ اگلے روز انھوں نے حضرت عثمان سے جانشین کی تقرری کویوں تحریری شکل دلائی: میں اپنے بعد عمر بن خطاب کو تمھارا خلیفہ مقرر کرتا ہوں، تم ان کی سنو اور مانو۔ اس دوران میں ان کو غشی بھی آئی۔ ان کی اہلیہ اسماء بنت عمیس انھیں سہارا دے کر دروازے تک لے آئیں تو انھوں نے مسجد نبوی میں موجود لوگوں سے اپنے فیصلے کی تائید لی۔ابو بکر نے عمر کو الگ بلا کر کچھ نصیحتیں بھی کیں۔ دوران مرض میں ایک روز ابوبکر نے دریافت کیا کہ مجھے بیت المال سے کتنا وظیفہ ملا ہے؟ حساب کیا گیا تو ۶۰۰۰ درہم ہوئے۔ انھوں نے عائشہ کو وصیت کی کہ میری فلاں زمین فروخت کر کے بیت المال کے درہم واپس کر دیے جائیں۔ یہ تحقیقات بھی کیں،بیعت کے بعد میرے مال میں کیا اضافہ ہوا؟ معلوم ہوا ایک حبشی غلام ہے جو بچوں کو کھانا کھلاتا ہے اور فرصت میں تلواریں صیقل کرتا ہے ۔ ایک اونٹنی ہے جس پر پانی آتا ہے اور پانچ درہم مالیت کی ایک چادر ہے، چنانچہ انھوں نے وصیت کی کہ میری وفات کے بعدیہ چیزیں خلیفۂ وقت کے پاس پہنچا دی جائیں۔ روایات میں ایک خچر،کچھ برتنوں اور ایک چکی کا ذکر ہے ، ابو بکر نے یہ بھی بیت المال کے حوالے کرنے کی تلقین کی۔ ابو بکر نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی طرف سے عالیہ ( مدینے کا بالائی علاقہ) میں ملنے والی بنو نضیر کی زمین عائشہ کو ہبہ کر چکے تھے، مرض الموت میں انھوں نے عائشہ سے یہ زمین لوٹانے کی درخواست کی تاکہ یہ سارے وارثوں کے حصے میں آ جائے ۔ ان کے ذہن میں حبیبہ بنت خارجہ سے پیدا ہونے والی ام کلثوم تھی جس نے ابھی جنم نہ لیا تھا، انھوں نے اس کے لڑکی ہونے کی پیشین گوئی بھی کر دی۔*

*عائشہ سے پوچھا گیا سرورعالم صلی ﷲ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں کا کفن دیا گیا تھا؟انھوں نے بتایا تین کپڑوں کا ۔ وصیت کی میرے کفن میں بھی تین کپڑے ہوں ،دو چادریں جو میرے بدن پر ہیں دھو لی جائیں اور ایک کپڑا نیا لے لیا جائے۔ عائشہ نے کہا کہ ہم تنگ دست نہیں کہ نیا کپڑا نہ لے سکیں۔جواب فرمایا: نئے کپڑوں کی زندہ لوگوں کو زیادہ ضرورت ہوتی ہے ،کفن تو لہو اور پیپ کے واسطے ہے ۔عائشہ ہی کی ایک دوسری روایت میں ایک زعفران لگا ہوا کپڑا جو انھوں نے پہن رکھا تھا اور دو نئے کپڑوں کاکفن دینے کا ذکر ہے۔ ابوبکر نے اپنی اہلیہ اسماء بنت عمیس کو غسل دینے کی ہدایت کی اور کہا اگر وہ چاہیں تو ہمارے بیٹے عبدالرحمان سے مدد لے لیں۔ ابوبکر ان وصیتوں میں مصروف تھے کہ عراق سے مثنیٰ آئے اور عراق کمک بھیجنے کی درخواست کی۔انھوں نے اپنے جانشین عمر کو وہاں فوج بھیجنے کی وصیت کی اور فرمایا: میری موت کی وجہ سے مسلمانوں کے معاملات سے غافل نہ ہو جانا۔انتقال کے دن پوچھا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے کس روز رحلت فرمائی تھی ؟ لوگوں نے بتایا: پیر کے دن ۔کہا: مجھے امید ہے،میری موت بھی آج ہی ہوگی۔انھوں نے وصیت کی کہ میری قبر آں حضرت کی قبر کے ساتھ بنائی جائے۔*

*قبولِ اسلام:حضرت سیدنا ابراہیم نخعی فرماتے ہیں!*

*""اوّل من اسلم ابوبکر الصّدّیق یعنی سب سے پہلے اسلام قبول کرنیوالے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں"*
_(سنن الترمذی ،رقم الحدیث،۳۷۵۶)_

*فضائل ومناقب:اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے !*

*اِلَّا تَنۡصُرُوۡہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللہُ اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ثَانِیَ اثْنَیۡنِ اِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوۡلُ لِصَاحِبِہٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللہَ مَعَنَا ۚ فَاَنۡزَلَ اللہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلَیۡہِ*

*#ترجمہ_کنزالایمان: اگر تم محبوب کی مدد نہ کرو تو بے شک اللہ نے ان کی مدد فرمائی جب کافر وں کی شرارت سے باہرتشريف لے جاناہواصر ف د وجان سے جب وہ دونوں غارميں تھے جب اپنے يا ر سے فرماتے تھے غم نہ کھا بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو اللہ نے اس پراپناسکينہ اتارا۔(پ۱۰، التوبۃ:۴۰)*

*اس آیت مبارکہ سے دو مسئلے معلوم ہوئے ايک يہ کہ حضرت ابوبکر صديق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحابيت قطعی بحکمِ قرآنی ہے لہٰذا اس کا انکار کفر ہے۔دوسرا يہ کہ حضرت صديق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کا درجہ حضورﷺکے بعد سب سے بڑا ہے کہ انہيں اللہ تعالیٰ نے حضورﷺکا ثانی فرمايا ۔اس لئے حضور ﷺ نے انہيں اپنے مصلےٰ پر امام بنايا ۔ يہ بھی معلوم ہوا کہ حضور ﷺ کے بعد خلافت صديق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے ہے۔ رب تعالیٰ انہيں دوسرا بنا چکا پھر انہيں تيسرا يا چوتھا کرنے والا کون ہے ۔ وہ تو قبر ميں بھی دوسرے ہيں حشر ميں بھی دوسرے ہوں گے۔*

*یعنی اُس اَفضلُ الْخَلْقِ بَعْدَ الرُّسُل*

*ثَانِیَ اثْنَیْنِ ہِجرت پہ لاکھوں سلام(حدائقِ بخشش )*

*رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا!*

*حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا!"مجھ پر جس کسی کا احسان تھا میں نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے،مگر ابوبکر کے مجھ پر وہ احسانات ہیں جن کا بدلہ اللہ تعالیٰ روزِ قیامت انہیں عطا فرمائیگا"*

_(سنن الترمذی،رقم الحدیث ،۳۶۸۱)_

*💕خلافتِ صدیق اکبر💕*

*ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی للہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہےکہ اللہ کے حبیب ﷺ نے مرضِ وفات میں مجھے ارشاد فرمایا!"ابوبکر اور ان کے بیٹے کو بلالاؤ تاکہ میں انہیں پروانہ (خلافت)لکھ دوں ،مجھے خوف ہے کہ کوئی تمنا کرنیوالا اپنی خواہش کااظہار کرتے ہوئے یہ نہ کہ دے کہ میں زیادہ حقدار ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ اور مسلمان ابوبکر کے علاوہ کسی سے راضی نہ ہونگے"*
_(صحیح مسلم،رقم ا لحدیث،۲۳۸۷)_

*سیدنا جبیر بن مطعم سے روایت ہے !کہ ایک عورت اپنی کسی حاجت کی وجہ سے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئی تو آپ ﷺ نے اسے دوبارہ آنے کا حکم ارشاد فرمایا، وہ کہنے لگی:یا رسول اللہ ﷺ !اگر میں دوبارہ آؤں اور آپکو نہ پاؤں تو؟"گویا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کا ذکر کررہی تھی۔سرور ِ عالمَﷺنے ارشاد فرمایا!اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابوبکر کے پاس چلی جانا ۔"*

_(صحیح البخاری،رقم الحدیث،۳۶۵۹)_

*💕افضلیتِ صدیق اکبر:💕*

*امام بخاری رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ حضرت محمد بن حنفیہ صاحبزاده جناب امیر المومنین علی رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے راویت فرماتے ہیں: قال: قلت لأبي: أيّ الناس خیرٌ بعد النبي صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم؟ قال: أبو بکر، قال: قلت: ثم من؟ قال: عمر)۔*

*یعنی میں نے اپنے والد ماجد امیر المومنین مولیٰ علی کرم اﷲ وجہہ سے عرض کیا: کہ رسول ﷺکے بعد سب آدمیوں سے بہتر کون ہیں؟ ارشاد فرمایا: ""ابو بکر، میں نے عرض کیا پھر کون ؟ فرمایا: عمر""*

_(صحیح البخاري، رقم الحدیث،۳۶۷۱)_

*اہلسنت وجماعت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ بعد انبیاء ومرسلین،تمام مخلوقتِ الہی انس و جن وملک سے افضل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں پھر حضرت فاروق ِاعظم پھر حضرت عثمان غنی ، پھر حضرت مولیٰ علی(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)(بہارِ شریعت ،ج، اول،امامت کا بیان،ص،۲۴۱)*

*شیخین کی خلافت کامنکر کافر ہے:*

*شیخین کریمین کی خلافت پر صحابہ ٔکرام کا اجماع ہے لہذا انکی خلافت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔*

_(بہارِ شریعت،ج، اول،امامت کا بیان،ص،۲۵۳)_

*شیخین کی خلافت کامنکر کافر ہے:*

*شیخین کریمین کی خلافت پر صحابہ ٔکرام کا اجماع ہے لہذا انکی خلافت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔*

_(بہارِ شریعت،ج، اول،امامت کا بیان،ص،۲۵۳)_

*اعلیٰ حضرت عظیم البرکت، مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں: وجیزامام کردری مطبوعہ مصر جلد ۳ ص ۳۱۸ میں ہے " من انکرخلا فۃ ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فھو کافرفی الصحیح ومن انکر خلافۃ عمر رضی اللہ تعالی عنہ فھو کافر فی الاصح ۔خلافتِ ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا منکر کافرہے، یہی صحیح ہے، اور خلافتِ عمر فاروق رضی اللہ رتعالٰی عنہ کا منکر بھی کافر ہے، یہی صحیح تر ہے"۔*

_(فتاویٰ رضویہ،ج،۱۴،ص،۲۵۱)_

*ابوبکر سے مروی روایتیں۱۴۲ ہیں ،ان میں سے صرف ۷بخاری و مسلم میں موجود ہیں۔قلت روایت کا سبب شاید ان کی کم گوئی ہے۔ اس کے باوجود بعض اہم روایات ان سے مروی ہیں، مثلاًطریقۂ نماز جو ابو بکر سے ابن زبیر نے سیکھا، ان سے عطا نے اور ان سے ابن جریج نے جو اپنے زمانے میں بہترین طریقے سے نماز ادا کرنے والے تھے۔ اسی طرح زکوٰۃ کی مقداریں بیان کرنے والی حدیث ابوبکر سے مروی ہے۔ فن تعبیر کے امام ابن سیرین کہتے ہیں کہ اس امت میں خوابوں کی تعبیربتانے والے سب سے بڑے ماہر ابوبکرتھے۔ ابو بکر نے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے روایت بیان کی، ان سے روایت کرنے والوں میں عمر بن خطاب،ان کے آزاد کردہ غلام اسلم،انس بن مالک، برا بن عازب، جابر بن عبداﷲ، جبیر بن نفیر، حذیفہ بن یمان، زید بن ارقم، زید بن ثابت، عبداﷲ بن زبیر، عبداﷲ بن عباس، عبداﷲ بن عمر، عبداﷲ بن عمرو، عبداﷲ بن مسعود، عثمان بن عفان، عقبہ بن عامر، معقل بن یسار، عبدالرحمان بن ابوبکر، علی بن ابو طالب، ابو امامہ باہلی، ابو سعید خدری، ابو موسیٰ اشعری، ابو برزہ اور ابو ہریرہ شامل ہیں۔*

*ابوبکر کے عمال: مکہ: عتاب بن اسید۔ طائف: عثمان بن ابو العاص۔ صنعا: مہاجر بن امیہ۔ عمان: حذیفہ بن محصن۔* *حضرموت: زیاد بن لبید۔ خولان: یعلیٰ بن منبہ۔ زبید:* *ابوموسیٰ اشعری۔ جند: معاذ بن جبل۔ بحرین: علا بن حضرمی۔ نجران: جریر بن عبد اﷲ۔ دومۃ الجندل: عیاض بن غنم۔ عراق: مثنیٰ بن حارثہ۔ مزنیہ: جرش۔*

:
*سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر کی بیماری کی ابتدا اس طرح ہوئی کہ انہوں نے سخت سردی والے دن غسل کیا تو انہیں بخار ہوگیا جو پندرہ دن تک جاری رہا بیماری کی شدت کے باعث آپ ان دنوں مسجد نہ جا سکتے تھے اس لیے سیدنا عمر کو نماز پڑھانے کا حکم دیتے تھے۔ صحابہ کرام آپ کی تیمارداری کرنے آتے تھے سب سے زیادہ خبر گیری سیدنا عثمان کرتے تھے۔*
_(اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم لمحمود المصری)_

*جب انکی بیماری شدید ہوگئی تو ان سے عرض کیا گیا ہم آپ کے لیے طبیب بلائیں؟ تو فرمایا:*

*قَدْ رَآنِي فَقَالَ: إِنِّي فَعَّالٌ لِمَا أُرِيدُ*

_ترتیب و تہذیب البدیہ والنہایہ للدکتور السلمی،ص 33_

*طبیب نے مجھے دیکھ لیا ہے اور وہ کہتا ہے بیشک میں جو چاہتا ہوں کرتاہوں۔*

*سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: سیدنا ابو بکر نے فرمایا:*

*انظروا ماذا زاد في مالي منذ دخلت في الإمارة فابعثوا به إلى الخليفة بعدي*

_صفۃ الصفوۃ لابن الجوزی 265/1_

*جب سےمیں خلیفہ بنا ہوں اس دوران جتنا مال بڑھا ہے وہ میرے بعد والے خلیفہ کو پہنچا دینا۔*

*ہم نے جب ان کا مال چیک کیا تو ایک نوبی غلام تھا مصر کے جنوب میں سوڈان کے شہر نوبہ میں ایک قوم آباد تھی یہ غلام انہیں میں سے تھا اور یہ خلیفہ کے بچے کھلاتا تھا۔اس کے علاوہ ایک اونٹ تھا جو ان کے باغ کو سیراب کرتا تھا ہم نے یہ دونوں چیزیں سیدنا عمر کی خدمت میں بھیج دیں تو وہ رو پڑے اور روتے روتے فرمایا: ابو بکر پر اللہ کی رحمتیں ہوں انہوں نے اپنے بعد والوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔*
_(صفۃ الصفوۃ لابن الجوزی 265/1)_

*💞صدیق اکبر کے آخری لمحات:💞*

*سیدہ عائشہ فرماتی ہیں سیدناابو بکر کا مرض پندرہ دن جاری رہا حتی کہ جب 13 ہجری 22 جمادی الآخرہ کو پیر کا دن ہوا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا:*

*فِي أَيِّ يَوْمٍ مَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ*

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس دن رحلت فرمائی تھی؟*
*میں نے جواب دیا پیر کے دن، تو ابو بکر نے فرمایا:*

*إِنِّي لأَرْجُو فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّيْلِ*

_مسند أحمد(6/ 132)_

*مجھے امید ہے کہ میں آج دن کو یا رات کو کسی وقت فوت ہو جاؤں گا۔*

*پھر پوچھا: فَفِيمَ كَفَّنْتُمُوهُ ؟تم لوگوں نے رسول اللہ کو کتنی چادروں میں کفن دیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا یمن کی دھاری دار تین چادروں میں۔ اس میں قمیص اور عمامہ نہیں تھا، سیدنا ابو بکر نے فرمایا: میری چادر میں زعفران یا گیرو کا نشان ہے اسے دھو دینا اور دیگر دو چادریں ملا کر میرا کفن بنادینا، ان سے عرض کیا گیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے خوب احسان فرمایا ہے ہم آپ کو نئی چادروں میں کفن دیں گے انہوں نے فرمایا: زندہ شخص کو نئے لباس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے جبکہ میت کا انجام تو گلنا سڑنا ہوتاہے اور لباس کا بوسیدہ ہونا ہوتاہے سیدنا ابو بکر نے وصیت کی کہ انہیں ان کی بیوی سیدہ اسماء بنت عمیس غسل دیں اور انہیں رسول اللہ کے پہلو میں دفن کیا جائے۔*

*اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت صدیق اکبر کی زبان سے جو آخری صدا نکلی وہ قرآن پاک کی یہ آیت مبارکہ تھی:*

*تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَ *

 *(اے اللہ) اسلام پر میرا خاتمہ کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کرلے*
_(سورت یوسف آیت 101)_

*وفات کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔*

_اصحاب الرسول لمحمود المصری106/1 والتاریخ الاسلامی لمحمود شاکر ص 104)_

*#وصال:۲۲جمادی الثانی۱۳ھ مطابق۲۳/اگست ۶۳۴ء بروز پیر ،مغرب و عشاء کے درمیان تریسٹھ سال کی عمر میں آپکا وصال ہوا۔آپ کی مدت خلافت دو سال ،تین ماہ اور دس دن تھی۔*

*بوقت وصال حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اَکبر رضی اللہ رتعالٰی عنہ نے وصیت فرمائی کہ میرے جنازے کو میرے حبیبِ ﷺکے روضۂ اَنور کے دَر کے سامنے لاکر رکھ دینا اور اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ کہہ کر عرض کرنا!"یارسولَ اللہ ﷺ ابو بکر آستانۂ عالیہ پر حاضِر ہے۔ اگردروازہ خود بخود کھل جائے تو اندر لے جانا ورنہ مسلمانوں کے قبرستان جنت البقیع میں دفن کر دینا۔ جنازۂ مبارکہ کو حسبِ وَصیت جب روضۂ اَقدس کے سامنے رکھا گیا اور عرض کیا گیا: اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ!ابوبکر حاضِر ہے۔ یہ عرض کرتے ہی دروازے کا تالا خود بخودکھل گیا اور آواز آنے لگی: اَدْخِلُوا الْحَبِیْبَ اِلَی الْحَبِیْبِ فَاِنَّ الْحَبِیْبَ اِلَی الْحَبِیْبِ مُشْتَاقٌ یعنی محبوب کو محبوب سے مِلادو کہ محبوب کو محبوب کا اِشتِیاق ہے۔*
 _(تفسیر کبیر ج۱۰ص۱۶۷داراحیاء التراث العربی بیروت)_

*آخر میں ایک اہم الزام کا جواب دینا ضروری ہے جو ابوبکر پر لگایا جاتا ہے۔ کیا ابو بکر نے سیدہ فاطمۃ الزہرا کو میراث سے اور حضرت علی کو خلافت سے محروم کردیاتھا؟ جس طرح فاطمہ رضی ﷲ عنہاپیغمبر علیہ السلام کی وارث تھیں اسی طرح عائشہ رضی ﷲ عنہا بھی آپ کی وراثت میں حصہ رکھتی تھیں۔ ابوبکر نے دونوں کو وراثت میں حصہ نہیں دیا، اس لیے کہ شریعت اسلامی میں انبیا کی وراثت جائز نہیں۔ یعقوبی کا بیان ہے: جب سیدہ عائشہ نے اعتراض کیا کہ آپ تو اپنے باپ کی وراثت حاصل کر سکتے ہیں اور میں نہیں کر سکتی تو ابوبکر زار و قطار رونے لگے گویا اس اعتراض پر محض ہمدردی ہی کی جا سکتی تھی۔*

*خلافت علی کے بارے میں اگر کوئی واضح ارشاد نبوی ابوبکر کے سامنے آتا تو وہ پیچھے ہٹ جاتے اور فرمان رسالت پر بے چون و چرا عمل کرتے، اس لیے کہ ان کی پوری زندگی امتثال امر سے عبارت ہے۔ پھر ابوبکر کے ہاتھ پرعلی مرتضیٰ کا بیعت کر لینا ثابت کرتا ہے کہ وہ وصی رسول نہ تھے۔*

_مطالعۂ مزید: الطبقات الکبریٰ (ابن سعد)، تاریخ ابن خلدون، الاصابہ فی تمییز الصحابہ (ابن حجر)، تہذیب الکمال فی اسماء الرجال (مزی)، تاریخ الیعقوبی، الصدیق ابوبکر (محمد حسین ہیکل)، عبقرےۃ الصدیق (عباس محمود العقاد)، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ 

*کل ان شاءاللہ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰهُ تَعَالٰی عَنْہ کا سلسلہ خلافت شروع کیا جائے گا*

*_جاری ہے اِنُ شَاءَاللّٰه_*

••••••••••••••••••••••••••••••••••••
*سلسلہ: خلفائے راشدین*
*پیشکش: عمار ملک* 
••••••••••••••••••••••••••••••••••••